Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

    اسلام علیکم برادران مخترم !
    الیکشن 2008ء کی آمد آمد ہے میں نے سوچا کیوں نہ آپ کو الیکشن کی تازہ تارہ گرما گرما نیوزسے اپ ٹو ڈیٹ رکھاجائے۔
    وسیم اکرم پیغام نیوز جندانوالہ
    Last edited by ChaMpioN PaKiStaNi; 13 January 2008, 05:52.

    I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani



  • #2
    Re: Election 2008 Updated (PG)

    سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پولنگ سٹیشنوں کی فہرست میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں کیا گیاہے۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باعث موخر ہوئے ہیں جس کے باعث عام انتخابات کے انعقاد میں 40 دن کی تاخیر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن اس کے باوجود پولنگ ا سٹیشنوں کی فہرست میں کسی قسم کا ردوبدل نہیں کیا گیاہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اپنی ایک میڈیا بریفنگ میں بتایا تھا کہ چیف الیکشن کمیشنر جسٹس (ر) قاضی محمد فاروق نے سندھ میں تبادلوں کا سخت نوٹس لیا ہے اور متعلقہ حکام سے اس ضمن میں تفصیلات طلب کی ہیں

    I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


    Comment


    • #3
      Re: Election 2008 Updated (PG)

      حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں آج سے ایک ماہ کے لیے ہر قسم کے جلسے جلوسوں پر مکمل طور پر پابندی لگا دی ہے اور وضاحت کی ہے کہ الیکشن یا مذہبی اجتماعات کے لیے بھی صرف ایسی کارنر میٹنگز، جلوسوں یا مذہبی اجتماعات کی اجازت ہوگی جن کے لیے متعلقہ ضلعی حکومت سے تحریری اجازت نامہ حاصل کیا گیا ہو۔ اسکے علاوہ صوبے بھر میں اسلحہ لے کر چلنے اور اسکی نمائش پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ملک بھر میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سیاسی جماعتوں کے راتوں کو ہونے والے تمام جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ صوبائی حکومتوں نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر تمام ضلعی حکومتوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ رات کے وقت کوئی عوامی جلسہ نہ کریں اور نہ ہی کسی قسم کے جلسے کی ضلعی انتظامیہ اجازت دے۔ یہ پابندی محرم کے اختتام تک جاری رہے گی۔
      Last edited by ChaMpioN PaKiStaNi; 16 January 2008, 07:54.

      I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


      Comment


      • #4
        Re: Election 2008 Updated (PG)

        :thmbup: :thmbup: Thx 4 updating us Bhai

        KHUSH RAHYYE!

        Comment


        • #5
          Re: Election 2008 Updated (PG)

          Originally posted by Shaim View Post
          :thmbup: :thmbup: Thx 4 updating us Bhai

          KHUSH RAHYYE!
          thank you:rose

          I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


          Comment


          • #6
            Re: Election 2008 Updated (PG)

            لاہور.. مسلم لیگ ن کے قائد اورسابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا سبب منصفانہ انتخابات نہ ہونا ہے،صدر پرویز مشرف ملک کو بحران کی طرف لے جا رہے ہیں ، پاکستان کی عوام ملک میں اتفاق رائے کی حکومت دیکھنا چاہتی ہے۔ نوار شریف نے لاہور میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام ترقی اور خوشحالی کا دورہ واپس دیکھنا چاہتی ہے ،صدرمشرف ملک کو بتدریج شدیدبحران کی طرف لے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ قومی نہیں اتفاق رائے کی حکومت صدر پرویز مشرف کے بغیر قائم کی جائے ۔تمام سیاسی جماعتیں اس وقت قومی اتفاقی رائے کی حکومت کا مطالبہ کر رہی ہیں ۔نواز شریف نے کہا کہ موجودہ نگراں حکومت ق لیگ کا تسلسل ہے ،منصفانہ انتخابات اس لئے ان کے بس میں نہیں کہ تمام طبقات کی انتخابات پر گہری نظر ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی مسائل کا سبب منصفانہ انتخابات نہ ہونا ہے۔
            Last edited by ChaMpioN PaKiStaNi; 16 January 2008, 13:36.

            I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


            Comment


            • #7
              Re: Election 2008 Updated (PG)

              الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ق کی اشتہاری مہم کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پارٹی صدر سے تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے یہ کارروائی نگراں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق انصار برنی کی درخواست پر کی۔ نگراں وزیر نے چند روز پہلے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں انہیں بتایا تھا کہ مسلم لیگ (ق) کی جانب سے میڈیا پر سیاسی جماعتوں کی قیاست کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے اس مہم کا نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے اخباری اشتہارات کے تراشے مانگے تھے۔ ذرائع کے مطابق اب اشتہارات کے تراشے ملنے پر الیکشن کمیشن نے وضاحت کیلئے مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے تحریری جواب طلب کر لیاہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ میں پولیس تبادلوں کے بارے میں آئی جی سندھ کی جانب سے دی گئی رپورٹ پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیاہے اور آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ تبادلوں پر نظر ثانی کرکے دوبارہ رپورٹ بھیجی جائے۔

              I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


              Comment


              • #8
                Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

                hmmmmmmmmmm
                ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

                Comment


                • #9
                  Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

                  ah nice update ...keep it up.................
                  HAVE A NICE DAY

                  ہمیں یہ گمان کہ چاہا ہمیں زمانے نے
                  عزیر سب کو تھےمگر ضرورتوں کی طرح


                  Comment


                  • #10
                    Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

                    boohht he nice updates hainnn janabb
                    keep it up
                    "Can you imagine what I would do if I could do all I can? "

                    Comment


                    • #11
                      Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

                      سنی تحریک نے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات اور عدم تحفظ پر کراچی اور حیدرآباد میں انتخابی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کے بہت سے علاقے سنی تحریک کیلئے نو گو ایریا ز بنا دیئے گئے ہیں۔صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو آگاہ کرنے کے باوجود یہ عمل جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کر کے سنی تحریک کو انتخابات سے روکنے کی کوشش ہو رہی ہے لیکن ہم کسی کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ان حالات میں سنی تحریک نے کراچی اور حیدرآباد میں اپنی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیاہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے شرپسندوں کے خلاف قانونی کاروائی نہیں کی تو سنی تحریک راست اقدام پر مجبور ہو گی۔


                      پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ جنرل مشرف اپنا عہدہ چھوڑ دیں اور بھگوان داس کو چیف الیکشن کمشنر بنا کر عام انتخابات کروادیے جائیں تو اس ملک سے پچانوے فیصد بم دھماکے ختم ہوجائیں گے۔
                      Last edited by ChaMpioN PaKiStaNi; 17 January 2008, 05:35.

                      I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                      Comment


                      • #12
                        Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

                        Achi info di ja rahi hay yahan - great - keep sharing
                        Allah

                        Comment


                        • #13
                          Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

                          یورپی یونین نے پاکستان میں انتخابات کے ماحول پر تشویش ظاہر کر تے ہوئے آزادانہ انتخابات یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات پر زور دیا ہے ۔یورپین یونین کے موجودہ صدر سلووینیا کے وزیر مملکت جینز لینارکک کا کہنا تھا کہ منصفانہ انتخابات کیلئے پاکستان کو تمام ممکنہ اقدامات کرنے ہوں گے۔ یورپی یونین کے خارجہ امور کی کمشنر فریرو والڈنر نے اسٹر اسبورگ میں یورپی پارلیمنٹ کے ارکان سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستا ن میں فنکشنل جمہوریت کی ضرورت ہے۔ انتخابات کیلئے حالات کو سازگار بنانے کیلئے حکومت اور الیکشن کمیشن کو اقدامات کرنے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلا م آباد میں یورپی ممالک کے سفیروں اور مبصرین کے مشن کے سربراہ نے پہلے ہی ان ضروری اقدامات کی نشاندہی کر دی ہے اور اب برسیلز میں پیر کو صدر مشرف کی ہاوئیر سولانہ کے ساتھ ملاقات میں بھی یہ نکات اٹھائے جائیں گے۔

                          I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                          Comment


                          • #14
                            Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

                            صدر پرویز مشرف کے دورہ برطانیہ اور ان کے متعمد بریگیڈئیر ریٹائرڈ نیاز احمد کی ایک دو روز میں متوقع آمد سے قبل میاں شہباز شریف کے لندن پہنچنے سے صدارتی کیمپ اور مسلم لیگ ن کے درمیان مفاہمت کے قومی امکانات پیدا ہو گئے ہیں، تینوں شخصیات کے چند روز کے وقفے سے دوروں اور آنے والے ایام میں بیک وقت یہاں موجودگی کو محض اتفاق قرار نہیں دیا جا سکتا۔ مسلم لیگ ن کے اندرونی ذرائع صدر مشرف اور شہباز شریف کے درمیان کسی متوقع خفیہ ملاقات کی تردید کر رہے ہیں تاہم قابل غور بات یہ ہے کہ صدر مشرف کل جمعہ کے روز لندن پہنچ رہے ہیں اور پیر تک یہاں ان کی کوئی سرکاری مصروفیت نہیں ہے۔ اندرونی ذرائع کے مطابق بریگیڈئیر نیاز کی موجودگی میں ان ایام میں صدر مشرف کے پاس شریف برادران کے ساتھ مفاہمت کے سلسہ میں مختلف معاملات زیر بحث لانے کے لئے بہت وقت ہو گا۔ شہباز شریف اپنے میڈیکل چیک اپ کے لئے چند دن لندن میں قیام کرینگے لیکن اسلام آباد میں ان کی بریگیڈئیر نیاز سے ملاقات نے بہت سے لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ دونوں کیمپوں کے درمیان کوئی کھچڑی پک رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے ساتھ صدر کی ٹیم برطانیہ، امریکہ اور یو اے ای کے ممالک کے اہم افراد نے ملاقاتیں کی ہیں جس میں زور دیا گیا کہ ملک کے حالات کو سدھارنے کے لئے قومی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے، ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اسی سلسلہ میں برطانیہ گئے ہیں جہاں ان کی برطانیہ کے وزیر خارجہ بلی بینڈ سے ملاقات کا بھی امکان ہے جس میں صدر مشرف کو نواز لیگ کے لئے قابل قبول بنانے سمیت دیگر سیاسی ایشوز پر بات چیت ہو گی۔
                            Last edited by ChaMpioN PaKiStaNi; 17 January 2008, 20:50.

                            I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                            Comment


                            • #15
                              Re: ELECTION UPDATES: Election 2008 Updated (PG)

                              nice updated .......................keep it up bro good work u are great
                              Mein Allah da malang
                              my mobile no is 03008377221

                              Comment

                              Working...
                              X