Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ايک اور امريکی منصوبہ

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #16
    Re: ايک اور امريکی منصوبہ

    افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    انگریزی کی تعلیم دینے والے پاکستانی اساتذہ کی امریکی سفارتخانہ
    کے تعاون سے بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس میں شرکت

    اسلام آباد (۱۴ مارچ ، ۲۰۱۶ء)__ اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانہ نے نیپال میں ہونے والی ایک تعلیمی کانفرنس میں پانچ پاکستانی اساتذہ کی شرکت کے لئے تعاون کیا جس میں ان اساتذہ نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دنیا بھر سے شریک دیگراساتذہ کے ساتھ اپنے تدریسی تجربات کا تبادلہ کیا۔ اساتذہ نے کٹھمنڈو میں نیپال انگلش لینگویج ٹیچرز ایسوسی ایشن (نیلٹا) کی ۲۱ویں بین الاقوامی کانفرنس میں تدریس کی مہارتوں اور کمپیوٹر کی مدد سے زبان سکھانے کے بارے میں اپنے خیالات کااظہار کیا۔

    پاکستان واپسی پر اساتذہ نے امریکی سفارتخانہ کی ریجنل انگلش لینگویج آفیسر جین میک آرتھر سے ملاقات کے دوران خیبر پختونخواہ، پنجاب اور سندھ میں اپنے اپنے اداروں اور علاقے کے لوگوں کے لئے اسی طرح کی ورکشاپس منعقد کرنے کے سے متعلق امور پر بات چیت کی۔

    بہاولپور کے نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس کی لیکچرر قرہ العین نجیب نے کہا کہ نیلٹا کانفرنس سے انہیں تدریس کے پیشے سے وابستہ دوسرے لوگوں کے ساتھ اپنے منفر د تدریسی تجربات کا تبادلہ کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کی بدولت مجھے یہ جاننے کا موقع ملا کہ دوسرے ملکوں کے اساتذہ کس طر ح انگریزی پڑھارہے ہیں اور میں کس طرح ان کے تجربات سے مستفید ہوتے ہوئے پاکستان کے تناظر میں ان کی مہارتوں کو استعمال کرسکتی ہوں۔

    سیکنڈری اسکولوں اور جامعات کی نمائندگی کرنے والے کانفرنس کے پانچوں شرکاء کا انتخاب انگریزی زبان پڑھانے والے ۱۵ پاکستانی اساتذہ کے گروپ میں سے کیا گیا تھا، جنہوں نے بھارت کے پندرہ اساتذہ کے ساتھ ملکر جدید تدریسی مہارتوں سے متعلق ایک سیمسٹر پر مبنی آن لائن ٹیچر کورس کامیابی کے ساتھ مکمل کیا تھا۔ سال ۲۰۰۹ء سے اب تک انگریزی پڑھانے والے ڈیڑھ سو پاکستانی اساتذہ نے امریکی محکمہ خارجہ کے انگریزی زبان کے پروگراموں کےآفس کے تعاون سے ماسٹر کی سطح کے ای ٹیچر کورسز میں شرکت کی ہے۔

    کراچی میں امریکی فنڈ سے ایوولوشن ایجوکیشنل آرگنائزیشن کے زیر انتظام چلنے والے انگلش مائیکرو اسکالرشپ پروگرام کی انگریزی کی ایک استاد صائمہ عابدی نے کہا کہ تنقیدی غور و فکر سے متعلق یہ ای کورس ان کے لئے اپنی تدریسی مہارتوں اور غور و فکر کی اہلیت کو بہتر بنانےکے لئے بہت مفید رہا۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے انگریزی زبان کے پروگراموں کے دفتر اور انگریز ی کے اساتذہ کے لئے آن لائن کورسز اور ویبینارز سے متعلق معلومات کے لئے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجئے۔

    AmericanEnglish.state.gov

    افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    Comment

    • #17
      Re: ايک اور امريکی منصوبہ

      افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

      امریکی سفارتخانہ کی جانب سے ’’دی لیڈرز سمٹ ‘‘میں علاقائی رابطے کا فروغ

      امریکی سفارتخانہ کے ناظم الامور جوناتھن پریٹ نے "دی لیڈرز سمٹ" میں علاقائی معاشی روابط کے ثمرات اور پاکستان کیلئے امریکی اعانت کے بارے میں اظہار خیال کیا۔ اس ایک روزہ کانفرنس کے انعقاد میں "نٹ شیل فورم "اور جنگ میڈیا گروپ جیسے اداروں نے تعاون کیا ۔ کانفرنس میں ،جس کا موضوع "دی بگ ری تھنک" تھا ، جدت طرازی، قیادت، توانائی، ثقافت، تنوع، کاروباری حکمت عملی اور بحران سے نمٹنے کے انتظام سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

      ناظم الامور جوناتھن پریٹ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی روابط کے حوالے سے ہم نے ایک ایسی حکمت عملی وضع کی ہے جو پڑوسی ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دے گی اور ان کےباہمی تعلقات کو بہتر بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر خطہ بہتر کاروباری تعلقات سے منسلک ہو جائے تو ہمیں امید ہے کہ اس سے سیاسی تعلقات میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔

      جوناتھن پریٹ نےمزید کہا کہ امریکہ اور پاکستان نے علاقائی روابط اور ادغام کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ طور پر متعدد اقدامات کئے ہیں جن میں سڑکوں کی تعمیر نو اور کسٹمز کی چیک پوسٹوں کو توسیع دینا شامل ہے۔ جوناتھن پریٹ نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے ذریعےتعلیم ، تبادلہ پروگراموں اور توانائی سمیت دیگر شعبوں میں بھی مل کر کام کررہے ہیں۔

      تیسری سالانہ لیڈرز سمٹ میں ، جس کا اہتمام امریکی سفارتخانہ کے انٹرنیشنل وزیٹر لیڈرشپ پروگرام میں شرکت کرنے والے پاکستانی محمد اظفر احسن نے کیا تھا، کاروباری رہنماؤں، سرکاری حکام اور ماہرین تعلیم سمیت تقریباً ۵۰۰ شخصیات نے شرکت کی۔ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے قائم مقام مشن ڈائریکٹر جیمز پیٹرز نے بھی کانفرنس میں اظہار خیال کیا، جس میں انہوں نے قیادت، اخلاقیات اور معاشرے سے متعلق امور پر توجہ مرکوز کی

      افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

      digitaloutreach@state.gov

      www.state.gov

      https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

      http://www.facebook.com/USDOTUrdu

      Comment

      • #18
        Re: ايک اور امريکی منصوبہ

        افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

        نوجوان رہنماؤں کیلئے پاک-امریکہ الومینائی نیٹ ورک یوتھ ایکٹیوزم کانفرنس کا انعقاد

        اسلام آباد (۱۰ ِاپریل، ۲۰۱۶ء)__ اسلام آباد کی مقامی آبادیوں میں معاشرتی خدمات سرانجام دینے کی غرض سے نوجوانوں کو متحرک کرنے کیلئے پاک-امریکہ الومینائی نیٹ ورک (پی یو اے این) کی تین روزہ کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔ورکشاپس، گروہی مباحثوں اور اہم تقاریر کے بعد آؤٹ ریچ سرگرمیوں کا آغاز ہوا جن کی نوجوانوں کو اپنے معاشروں کی بہتر انداز کی خدمت کرنے کے سلسلے میں ضرورت پڑتی ہے۔ پاکستان اور جنوبی ایشیاء میں امریکی حکومت کی اعانت سے جاری تبادلہ پروگراموں کے سابق طالب علموں نے اسلام آباد میں منعقدہ اس تقریب میں شرکت کی جس کا اہتمام امریکی سفارتخانہ اور پی یو اے این نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

        معاون امریکی وزیر خارجہ برائے تعلیمی و ثقافتی امور ایون رائن نے ۸ اپریل کو اس کانفرنس کا افتتاح کیا تھا۔

        معاون امریکی وزیر خارجہ ایون رائن نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور خطے سے تعلق رکھنے والے نوجوان رہنما ؤں کے طور پر آپ سب اپنے خطے میں لوگوں کی خدمت کرنے کیلئے نوجوانوں کو تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اپنی خدمات اور اپنے اپنے ملکوں کیلئے اپنے عزم کی بدولت آپ اپنے ملکوں کو معاشی لیڈر بننے کی راہ پر گامزن رکھیں گے جو خوشحال اور محفوظ جنوبی ایشیاء کی کلید ہے۔

        تین روزہ کانفرنس کے دوران امریکی حکومت کے تبادلہ پروگراموں کے سابقہ شرکاء نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خاتمے،متشدد انتہا پسندی کے سدباب اور انسانی حقوق کے فروغ کے موضوعات پر مختلف ورکشاپس میں حصہ لیا، جس کا مقصد انہیں اپنے معاشروں میں مثبت تبدیلی کے حوالے سے ان کو متاثر کرنا تھا۔ شرکاء نے فنڈ ریذنگ سے متعلق ڈیجیٹل سکلز، کمیونیکیشن اور اپنے خیالات کو حقیقت میں تبدیل سے متعلق سرگرمیوں کے حوالے سے قیمتی معلومات حاصل کیں۔فلبرائٹ پروگرام کے سابق شریک اور ایوارڈ یافتہ طبیعات دان پرویز ہود بھائی،کوہ پیما ثمینہ بیگ اور فلمساز حیا فاطمہ نے بھی شرکا ء سے خطاب کیا۔

        ۲۰۱۴ کے گلوبل انڈر گریجویٹ تبادلہ پروگرام کی شریک صائمہ رحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کانفرنس میں شرکت سے ہمیں مختلف نوجوان افراد اور معاشرے کے رہنماؤں سے ملاقات کا زبردست موقع ملا۔اس کانفرنس میں شرکت کے بعد ہم اپنے معاشروں میں دیرپا اور فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔

        امریکی حکومت ہر سال ۴۰ ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ذریعے ۱۳۰۰ سےزائد پاکستانیوں کو تعلیمی اور پیشہ وارانہ پروگراموں میں شرکت کیلئے امریکہ بھیجتی ہے۔ پی یو اے این طلبہ اور پیشہ ور افراد پر مشتمل ایک ایلومینائی نیٹ ورک ہےجنہوں نے امریکی حکومت کے مالی اعانت سے چلنے والے پروگراموں میں شرکت کی ہے۔پاکستان بھر میں ۱۵۰۰۰ ہزار سابقہ شرکاء کے ساتھ پی یو اے این کا شمار اپنی نوعیت کے دنیا کے بڑے نیٹ ورکس میں ہوتا ہے۔ پی یو اے این باقاعدگی سے پاکستان بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کرتی ہے جن میں سروس پراجیکٹس، لیڈرشپ ٹریننگ، گول میز مباحثے اور سماجی سرگرمیاں شامل ہیں۔ پی یو اے این اور اس کانفرنس کے بارے میں مزید جاننے کیلئے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

        http://www.facebook.com/pakalumni

        افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

        digitaloutreach@state.gov

        www.state.gov

        https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

        http://www.facebook.com/USDOTUrdu

        Comment

        • #19
          Re: ايک اور امريکی منصوبہ

          افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

          امریکی سفیر کامعذور افراد کیلئےسرگرم کارکنوں کی کوششوں کو خراج تحسین

          ) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے اسپیشل ٹیلنٹ ایکسچینج پروگرام (اسٹیپ) کے زیر اہتمام اسلا م آباد میں منعقد ایک کانفرنس کے دوران سماجی کارکنوں کی جانب سے معذور خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی اعانت کیلئے کوششوں کو جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کی۔

          امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارا اسٹیپ کے ساتھ اشتراک ِکار کا مقصد معذور خواتین کیلئے وسائل کے حوالے سے آگہی بڑھانا ہے، تربیت کے ذریعے خواتین کی افرادی قوت میں شمولیت اور عوام میں جسمانی معذور افراد کےحقوق بارے میں شعوربیدارکرنا ہے۔

          امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے اس بات کی تائید کی کہ معذور خواتین کی برابری کی بنیاد پر شرکت کو ہر جگہ یقینی بنایا جا رہا ہے اور یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے ہم حل کر سکتے ہیں اورہمیں لازمی طورپرایسا کرنا چاہیے۔اس کانفرنس میں،جس کا انعقاد امریکی سفارتخانہ کی مالی اعانت سے کیا گیا ، پاکستان بھر سے سماجی کارکنوں نے شرکت کی اوراس میں معذور خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا۔ کانفرنس میں دیرپا ترقی کے اہداف اور ترقی میں صنف اورمعذوری کے کردار کے حوالے سے مباحثے کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

          افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

          digitaloutreach@state.gov

          www.state.gov

          https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

          http://www.facebook.com/USDOTUrdu

          Comment

          • #20

            افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

            امریکی تعاون سے تعمیرکردہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کی نئی عمارت کا افتتاح

            امریکی سفارتخانے کے شعبہ انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ افئیرز (آئی این ایل) کے ڈپٹی ڈائر یکٹر مائیک مک کیون نے آئی این ایل کے تعاون سے مکمل ہونیوالے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے سپنہ تھانہ کمپاؤنڈ کی عمارت کے افتتاح کے حوالے سے ایک تقریب میں شرکت کی جس کا اہتمام خیبر پختونخواہ ہاؤس اسلام آباد میں کیا گیا۔ اس موقع پر آئی این ایل کے جانب سے سے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے لئے وردیاں اور زرہ بکتر بھی فراہم کی گئیں۔

            دو اعشاریہ چھ ملین ڈالر سے زائد لاگت سے تعمیرشدہ سپنہ تھانہ کمپاؤنڈ میں۹۰۰ ایف سی اہلکاروں کے لیے دفاتر، رہائشی عمارت، بیرکس، میس ہالز، سنتری پوسٹس، اور چوکیوں کی تعمیر شامل ہے ۔ تقریب کے دوران آئی این ایل کے تعاون سے حال میں ایف سی کو مہیا کی گئی تین ملین ڈالر مالیت کی پندرہ سو حفاظتی جیکٹس اور ہیلمٹ، تیس ہزار وردیاں، پندرہ سو جوتے اور پندرہ ہزاربیلٹس کو بھی سراہا گیا۔

            ڈپٹی ڈائریکٹر مائیک مک کیون نے حکومتی عملداری اور سیکورٹی کی فراہمی میں اضافے کے لیے ایف سی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کہ سپنہ تھانے کی نو تعمیر شدہ عمارت کوہاٹ، پشاور اور خیبر ایجنسی کے سنگم پر واقع ہے اور یہ آئی این ایل کے تعاون سے دسمبر ۲۰۱۵ء اور مارچ ۲۰۱۶ء میں ایک اعشاریہ نو اور ایک اعشاریہ سات ملین امریکی ڈالر لاگت سے تعمیر ایف سی اور لیوی کمپاؤنڈ کے ساتھ واقع ہے۔

            کمانڈنٹ لیاقت علی خان نے اپنے خطاب میں امریکی حکومت اور آئی این یل کی اعانت اور موثر تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایف سی اور آئی این ایل کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔

            ۲۰۱۷ء میں اب تک مہیا کی گئی تین ملین امریکی ڈالر کی اعانت کے علاوہ رواں برس امریکی سفارتخانے کا شعبہ آئی این ایل فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی حفاظت اور فاٹا میں آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایک اعشاریہ پچتھر ملین امریکی ڈالر قیمت کے آرمرڈ پرسنل کیر ئیر بھی مہیا کر یگا۔

            آئی این ایل نوّے سے زائد مما لک میں جرائم، کرپشن، منشیات سے منسلک جرائم کے خاتمے، پولیس کے اداروں کی بہتری، اور ایک شفاف اور جوابدہ نظام کے لیے قوانین اور عدالتی نظام کی بہتری کے لیے اعانت فراہم کرتا ہے۔

            آئی این ایل سے متعلق مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجئے:

            http://www.state.gov/j/inl/

            افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

            digitaloutreach@state.gov

            www.state.gov

            https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

            http://www.facebook.com/USDOTUrdu

            https://www.instagram.com/doturdu/

            https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

            Comment

            • #21

              • #22

                افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

                امریکی سفارتخانے کی جانب سے معذور افراد کےلیے ٹیک کیمپ کا انعقاد

                امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے آج معذورافراد کے لیے منعقدہ ٹیک کیمپ میں شرکت کی ، جس میں یہ خصوصی افراد اپنی روزمرہ زندگی میں ٹیکنالوجی کےاستعمال کے متعلق سیکھ رہے ہیں ۔ امریکی سفارتخانے اور اسپیشل ٹیلنٹ ایکسچینج پروگرام (اسٹیپ) کے اشتراک سے منعقدہ اس دو روزہ کیمپ میں ذرائع آمدن اور آگاہی میں اضافے کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال، وڈیو فلمسازی اور تدوین ، اور معذور افراد کے لیے تیار کی گئی موبائل ایپس کے استعمال پر مختلف نشستیں منعقد کی گئیں۔

                سفیر ڈیوڈ ہیل نے شرکا ء کو نئی مہارتوں کواپنی زندگیوں کو اجا گر کرنے اور معذوری کے شکار افراد کے حقوق اور آگاہی کے لیے استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔

                امریکی سفیر نے کہا کہ انہیں اُمید ہے کہ شرکا ء کیمپ کے دوران حاصل کی گئی نئی ٹیکنالوجی اور وسائل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی معذور افراد کےلیے اطلاعات، روزگار اور شہری زندگی میں شرکت کے زیادہ مواقع کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

                امریکی سفارتخانہ رواں ہفتے منعقدہ اس ٹیک کیمپ کے علاوہ پاکستان میں معذوری کے شکار افراد کے لیے متعد د دیگر سرگرمیوں میں بھی معاونت کرتا ہے ۔ امریکی سفارتخانے نے موبیلیٹی انٹر نیشنل یو ایس اے اور اسٹیپ کے اشتراک سے امریکہ میں معذور افراد سے متعلق قانون اوردوسروں کے سہارے کے بغیر آزادانہ زندگی سے متعلق آگاہی کے لیےتبادلے کے پروگرام کے دو گروپس کو امریکہ بھیجا ہے۔

                ٹیک کیمپ کے دوران اسٹیپ کی ڈائر یکٹر پراجیکٹس عابیہ اکرم نے ٹیک کیمپ کے انعقاد اور پاکستان میں معذوری کےشکار افراد کی فلاح کے لیے اعانت پر امریکی سفارتخانے کا شکریہ ادا کیا ۔

                عابیہ اکرم نے کہا کہ اسٹیپ پاکستا ن میں معذوری کے شکار افرا د کے لیے پائیدار تعاون پر امریکی سفا رتخانے کا مشکورہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیمپ کے ذریعے ہم معذوری کے شکار افراد کو اُن وسائل سے روشناس کروا رہے ہیں جن سے وہ اپنی زندگیوں میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ معذوری کے شکار افراد کی پاکستانی معاشرے کے لیے خدمات سے آگاہی بھی فراہم کر سکتے ہیں ۔

                پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے دیگر پروگراموں کے متعلق جاننے کے لیے درج ذیل ویب سائیٹ ملاحظہ کریں۔

                pk.usembassy.gov

                ###

                افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

                digitaloutreach@state.gov

                www.state.gov

                https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

                http://www.facebook.com/USDOTUrdu

                https://www.instagram.com/doturdu/

                https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

                Comment

                • #23

                  افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

                  Click image for larger version

Name:	image.jpg
Views:	30
Size:	206.3 KB
ID:	4281366

                  امریکہ کا پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی میں اضافے کے لئے عزم کااظہار

                  حکومتِ امریکہ نے تعلیم، معاشی سرگرمیوں میں شرکت اور صنفی مساوات کے متعلق ایک پینل مباحثے کے دوران پاکستانی خواتین کے لئے ترقی کے مواقع بڑھانے کے عزم کا اظہارکیا۔

                  امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے مشن ڈائریکٹر جیری بسن نے یو ایس ایڈ کے فنڈ سے چلنے والے ٹریننگ فار پاکستان پراجیکٹ کے تعاون سے منعقدہ ایک پروگرام میں تعلیم و تدریس، سرکاری اور نجی شعبے اور سماجی بہبود کے اداروں سے تعلق رکھنے والے ڈیڑھ سو شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کے لئے ایک واضح راستے کے بغیر لڑکیوں اور ان کے خاندانوں کو اس بات پر قائل کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ تعلیم اُن کے مستقبل کے لئے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ فار پاکستان منصوبے کے ذریعے یو ایس ایڈ لڑکیوں اور خواتین کے لئے تعلیم اور کام کے مساوی مواقع کی فراہمی کے لئے کام کررہا ہے۔

                  پینل مباحثے کی میزبانی کے فرائض یو ایس ایڈ کے تعاون سے چلنے والے پاتھ ویز ٹو سکسیس نیشنل مینٹورنگ پروگرام کی رابطہ کار منیزہ ہاشمی نے کی جبکہ پینل کے شرکاء میں معروف مصور اور فنکار سلیم ہاشمی، مقرر اور پریزنٹر تنزیلہ خان، ٹی وی فنکارہ سیمی راحیل، سماجی کارکن اور بیوٹیشن مسرت مصباح اور ماہر قانون و انسانی حقوق کی کارکن رخشندہ ناز شامل تھیں۔

                  ٹریننگ فار پاکستان منصوبہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے انہیں مارکیٹ کی مناسبت سے مہارتوں کے حصول، کام کے مقامات کے لئے انہیں تیار کرنےاور کاروبار و روزگار سے متعلق کوششوں میں تعاون کے ذریعے رسمی و غیر رسمی فنی و تعلیمی مواقع کی فراہمی کے لئے خیبرپختونخوااور سندھ میں تین ہزار سے زائد خواتین کے ساتھ ملکر کام کررہا ہے۔

                  اطلاعات ٹیکنالوجی، کاروبار، قانون، مائیکرو فائنانس، بینکنگ، درس و تدریس، فنون، کھیلوں اور ذرائع ابلاغ کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی تیس سے زائد کامیاب اور معروف خواتین نے یو ایس ایڈ کے تعاون سے جاری رہنمائی پروگرام کے تحت تین سو لڑکیوں کے لئے ایک قومی رہنمائی نیٹ ورک میں شرکت کے لئے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ اپنے اپنے شعبوں میں مہارت رکھنے والی یہ خواتین کامیابی کی راہ میں حائل مشکلات پر قابو پانے اور پیشہ ورانہ ترقی کی راہ ہموار کرنے سے متعلق رہنمائی کے لئے ایک ماہ میں کم از کم دو مرتبہ لڑکیوں اور اُن کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کرتی ہیں ۔

                  ٹریننگ فار پاکستان منصوبہ ایک کثیر سالہ پروگرام ہے جس کا مقصد تعلیم، توانائی، معاشی ترقی و زراعت، صحت و استحکام اور نظم و نسق کے شعبوں میں تربیت فراہم کرنا ہے۔ منصوبے کے تحت حکومتِ پاکستان کے ترقیاتی اہداف کے مطابق یو ایس ایڈ کے اشتراک ِ کاروں کی صلاحیت میں بہتری لاتے ہوئے تربیت کے وسیع وسائل کو بروئے کار لایاجاتا ہے۔

                  یو ایس ایڈ اور پاکستان میں اس کے پروگراموں کے بارے میں مزید جاننے کے لئے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجئے۔

                  www.usaid.gov/pakistan

                  ###

                  افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

                  digitaloutreach@state.gov

                  www.state.gov

                  https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

                  http://www.facebook.com/USDOTUrdu

                  https://www.instagram.com/doturdu/

                  https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

                  Comment

                  • #24

                    افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

                    پاکستان کی توانائی کی ضروریات کا حل تلاش کرنے کیلئے امریکی مالی تعاون سے کانفرنس کا انعقاد

                    پاکستان میں امریکہ کے نائب سفیر جان ہوور نے پائیدار توانائی کی ٹیکنالوجیز سے متعلق ایک بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس دو روزہ کانفرنس کا انعقاد امریکہ۔پاکستان سینٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز اِن انرجی نے کیا ہے، جو امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے فنڈ سے چلنے والا منصوبہ ہے اور اس کا انتظام و انصرام یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی)، پشاور کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔

                    کانفرنس میں تعلیمی شعبے، حکومت، بجلی کی کمپنیوں اور صنعتوں کے توانائی سے متعلق پیشہ ورانہ ماہرین اور پالیسی ساز حکام شرکت کررہے ہیں ، جو پائیدار توانائی کی ٹیکنالوجیز سے متعلق معلومات اور خیالات کا تبادلہ کریں گے۔

                    امریکی نائب سفیرجان ہوور نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے کے لئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، پشاور کے ساتھ ہمارا اشتراک اس مشترکہ نصب العین پر مبنی ہے کہ باشعور اور تعلیم یافتہ پاکستانی افرادی قوت درپیش مشکلات پر بہتر انداز میں قابو پاسکتی ہے اور پاکستان اور دنیا میں موجود مواقع سے مستفید ہوسکتی ہے۔

                    منصوبہ بندی کمیشن کے نائب چیئرمین سرتاج عزیز نے توانائی بحران کےپائیدار حل کی تلاش میں تعلیمی شعبے کی فعال شرکت کی ضرورت پر زور دیا اور سینٹرز فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز کے قیام میں تعاون کرنے پر امریکی حکومت کی تعریف کی ۔

                    یو ایس ایڈ کے فنڈ سے چلنے والا امریکہ۔پاکستان سینٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز اِن انرجی نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، یو ای ٹی پشاور اور ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کا ایک مشترکہ منصوبہ ہے جس میں پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے پاکستان کی عملی تحقیق کی صلاحیت کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ یو ایس ایڈ کے ۱۲۷ ملین ڈالر مالیت کے یو ایس ۔پاکستان سینٹرز فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز پروگرام کے تحت یو ای ٹی پشاور سے تقریباً ۱۰۰ گریجویٹ طلبہ اور اساتذہ ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ۲۰۱۹ء تک توانائی سے متعلق عملی تحقیق مکمل کریں گے۔ اس شراکت کے تحت نصاب وضع کیا گیا ہے ، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور یو ای ٹی پشاور میں نئی تجربہ گاہیں قائم کی گئی ہیں اور ام اور تبادلہ پروگراموں کا آغاز کیا گیا ہے۔

                    ***

                    افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

                    digitaloutreach@state.gov

                    www.state.gov

                    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

                    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

                    https://www.instagram.com/doturdu/

                    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

                    Comment

                    • #25

                      افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

                      پاک امریکہ تعاون :پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے زیر اہتمام کمان سونپنے کی تقریب

                      قائم مقام امریکی قونصل جنرل جان وارنر اور پاکستان میں امریکی مشن کے دیگر نمائندوں نے پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) کی جانب سے ۱۱۰ فٹ طویل آئی لینڈ کلاس دو گشتی کشتیوں کو ذمہ داریاں تفویض کئے جانے کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔

                      یہ کشتیاں امریکہ نے ۷ ِدسمبر ۲۰۱۶ء کو گرانٹ منتقلی کے ذریعے پی ایم ایس اے کو فراہم کی تھیں۔ گزشتہ برس چالیس سے زیادہ پاکستانی ملاحوں نے بالٹی مور، میری لینڈ، میں ان گشتی کشتیوں کو چلانےاور ان کے انتظام وانصرام کی تربیت حاصل کی تھی۔

                      اِن کشتیوں کی، جن کی مالیت لگ بھگ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالرہے، منتقلی پاکستان اور امریکہ کی سلامتی کے مشترکہ مفادات کا حصہ ہے۔ ان کشتیوں کے ذریعے آزادانہ تجارت کو فروغ حاصل ہوگا ،جبکہ ان کی مدد سےمنافع بخش منشیات اور ایسی ممنوعہ تجارت کا، جسے دہشت گرد اپنی تنظیموں کو سرمایہ فراہم کرنے اور اپنی شناخت خفیہ رکھنے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں،سراغ لگا نے اور اس کا انسداد کرنےکیلئے پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔

                      یہ ہماری باہمی سلامتی کو درپیش مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے امریکی اور پاکستانی افواج کے درمیان جاری تعاون کی متعدد مثالوں میں سے محض ایک مثال ہے۔

                      افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

                      digitaloutreach@state.gov

                      www.state.gov

                      https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

                      http://www.facebook.com/USDOTUrdu

                      https://www.instagram.com/doturdu/

                      https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

                      Comment

                      • #26

                        افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

                        امریکی سفارتخانہ کی پاکستان میں معذورافراد کے حقوق کیلئے کوششوں میں اعانت

                        امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے معذور افراد کیلئے منعقدہ لیڈر شپ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے معذور افراد کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والے لگ بھگ ۷۰ افراد سے ملاقات کی ۔ امریکی سفارتخانہ ،موبیلٹی انٹر نیشنل اور اسپیشل ٹیلنٹ ایکسچینج پروگرام (اسٹیپ) کے تعاون سے ایک پروگرام پر کام کر رہا ہے جس کا مقصد پاکستانی معذور افراد اور اُن کے حقوق کے علمبرداروں کو بااختیار بناناہے۔کانفرنس میں پاکستان کے معذور افراد کے حقوق کی صورتحال، بشمول معذور افراد کے حقوق کے بارے میں قانون سازی،اور پاکستان کے معذور افراد اور ان کے حامیوں کو بااختیار بنانے کیلئے کوششوں پر روشنی ڈالی گئی۔

                        امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارا مقصد معذور افراد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا اور ایک ایسی دنیا کی تعمیر ہےجس میں معذوری کے شکار افراد ایک بھر پور اور باوقار زندگی گزار سکیں -اس مقصد کے حصول کے لیے ہم حکومتوں اور اسٹیپ جیسے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں تا کہ معذور افراد کے حقوق کے تحفظ ،فروغ اورمعاشرے میں اُن کے بھر پور کردار اور شمولیت کے لیے عملی اِعانت اور سہو لتیں فراہم کی جا سکیں۔

                        اسٹیپ کے صدر محمد عاطف شیخ نے کہا کہ پاکستان میں نوجوان معذور افراد کو حقوق کی بنیاد پر قانون سازی کیلئے حکمت ِعملی کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا ہوگی اور امریکہ میں معذوری کے شکار افراد کے لیے بنائے گئے قانون کی تحریک کا حصہ رہنے والے امریکی ماہرین کی جانب سے فراہم کر دہ یہ تربیت اہمیت کی حامل ہو گی۔ اسٹیپ کی ڈائریکٹر ابیہ اکرم نے کہا کہ اُنہیں خوشی ہے کہ بڑی تعداد میں معذور خواتین کو اس تربیت کی وجہ سے امریکہ سے تعلق رکھنے والے معذور افراد کے علمبرداروں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

                        حال ہی میں امریکی سفارتخانہ اور اسٹیپ کے تعاون سے چلنے والا ایک سالہ پروگرام پایہ تکمیل کو پہنچا، جس کا مقصد پاکستان کی معذور خواتین کی اعانت اور پاکستانی عوام اور حکومت میں معذور خواتین کے حقوق کے بارے میں آگہی وشعور بیدارکرنا تھا۔ رواں سال اگست میں امریکی سفارتخانہ کے انفارمیشن ریسورس سنٹر اور اسٹیپ نے دو روزہ ٹیکنالوجی ورکشاپ کا اہتمام کیا ،جس کا مقصدشرکا ء کو سوشل میڈیا کو رائے عامہ ہموار کرنے اور آمدن میں اضافہ کرنےکے لیے بروئے کارلانے ، ویڈیو فلمبندی اور تدوین کے علاوہ معذور افراد کیلئے تیار کئے گئے موبائل فون ایپس استعمال کرنے کے بارے میں تربیت دی گئی۔

                        امریکی سفارتخانہ تبادلہ پروگراموں اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے معذور افراد کےحقوق کیلئے معاونت کرتا ہے،جس میں امریکی محکمہ خارجہ کامعروف انٹر نیشنل لیڈر شپ پروگرام بھی شامل ہے۔پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے دیگر پروگراموں کےبارے میں مزید جاننے کے لیےدرج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے:

                        http://pk.usembassy.gov.

                        • #27

                          • #28

                            افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

                            Click image for larger version

Name:	DMvpn1_CX4_AA4tqc.jpg
Views:	26
Size:	122.4 KB
ID:	4281663

                            دہشت گردی سے متاثرہ ممالک میں امریکی ادارہ برائے ترقی کی کوششیں: امریکی حکومت نے یو ایس ایڈ کے ذریعے پاکستان بھر میں17 تعلیم اداروں کی بحالی و تعمیر کیلئے 47.5 ملین ڈالرز کی امداد فراہم کی ہے۔

                            http://bitter-harvest.net/%D8%AF%DB%...9%D8%B3%D8%AA/

                            افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

                            digitaloutreach@state.gov

                            www.state.gov

                            https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

                            http://www.facebook.com/USDOTUrdu

                            https://www.instagram.com/doturdu/

                            https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

                            Comment

                            • #29

                              افشاں – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

                              سفیر ڈیوڈ ہیل کی جانب سے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں امریکی تعاون کا اعادہ

                              اسلام آباد میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے آج اسلام آبادمیں ایک میڈیا گروپ کے زیر اہتمام پاکستان میں توانائی اور بجلی کے شعبے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں شرکت کی۔ وفاقی وزیر برائے بجلی اویس احمد خان لغاری اور چین، جرمنی اور ترکی کے سفیروں نے بھی 'پاک پاور: ترقی اور آگے کا لائحہ عمل' کے موضوع پر اس سیمینار میں حصہ لیا۔

                              پینل مباحثے کے دوران ، سفیر ہیل نے زور دیا کہ امریکہ ۱۹۵۰ ءکی دہائی سے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں تعاون میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو فخر ہے کہ پچھلے ۷۰ برسوں میں اس نے توانائی کے شعبہ میں پاکستان کی اتنی مدد کی ہے کہ وہ اپنے ہر چھٹے شہری کو بجلی میسر کر سکے۔سفیر ہیل نے کہا کہ امریکہ پاکستانی حکام کے ساتھ پالیسی سازی میں اچھے نظم و نسق اور بہترین اقدامات کو شامل کرنے پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو امریکی محکمہ توانائی کے اعلیٰ سطحی عہدیداروں اور ماہرین اور جامع توانائی منصوبے تک رسائی فراہم کی ہے۔سفیر ہیل نےاس امید کا اظہار کیا کہ امریکی کمپنیاں پاکستان کے توانائی شعبے میں شمولیت اور مسابقت کے لئے شرکت کریں گی۔
                              ####

                              Working...
                              X