Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

پاکستان میں آن لائن شاپنگ کا ماضی، حال اور مستقبل

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • پاکستان میں آن لائن شاپنگ کا ماضی، حال اور مستقبل

    پاکستان میں گزشتہ کچھ سالوں میں آن لائن خریداری کی مقبولیت میں بے حد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں آن لائن شاپنگ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے ماضی میں کریڈٹ کارڈ ماڈل کا استعمال شروع کیا گیا جس میں آن لائن خریداری کی غرض سے بینکوں کے ذریعے رقوم کی آن لائن منتقلی کا طریقہ آزمایا گیا مگر بدقسمتی سے یہ طریقہ زیادہ کامیاب نہ ہوسکا کیونکہ ایک تو پاکستان میں زیادہ تر لوگوں کے پاس کریڈٹ کارڈ کی سہولت میسر نہیں تھی اور ساتھ ہی ساتھ اس طریقے میں آن لائن دھوکے کا خطرہ بھی زیادہ تھا۔

    مگرپاکستان میں حال ہی میں گھر بیٹھے آن لائن شاپنگ کے لئے کچھ ایسی ویب سائیٹس منظر عام پر آئی ہیں جنہوں نے آن لائن شاپنگ کے اس عمل کو نہایت آسان بنا دیا ہے۔ اب آپ کو گھربیٹھے ان شاپنگ سائیٹس کے ذریعے اپنی پسندیدہ چیز کو منتخب کرکے ٹیلی فون کے ذریعے اپنے آرڈر کی تصدیق کرنا ہوتی ہے جس کے بعد خریدی ہوئی اشیا آپ کے گھر پہنچا دی جاتی ہیں جبکہ رقم کی ادائیگی اسی وقت ہی کی جاتی ہے جب آپ اپنی خریدی ہوئی چیز کو وصول کرلیتے ہیں۔ آن لائن شاپنگ کے اس ماڈل کو جدید اصطلاح میں (کیش ان ڈلیوری) کہا جاتا ہے یہ ماڈل آسان ترین بھی ہے اور محفوظ ترین بھی کیونکہ اس میں خریدار کو شاپنگ کے لئے ایڈوانس ادائیگی کی ضرورت نہیں پڑتی۔ پاکستان میں حال ہی متعارف کردہ اس ماڈل کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور اب پاکستان میں آن لائن شاپنگ کی صنعت بڑی تیزی سے ترقی کرہی ہے اور آن لائن خریداری کے ویب سٹورز کے لئے راہ ہموار ہوگئی ہے۔ پاکستان میں فی الحال الیکٹرونکس، موبائلز، لیپ ٹاپس، فیشن اور گھڑیوں جیسی مصنوعات کی آن لائن شاپنگ میں خاصی تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور جیسے جیسے پاکستان میں انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ ہوگا اور لوگوں میں آن لائن شاپنگ کے بارے میں شعور بڑھے گا ویسے ویسے آن لائن خریداری کی اس صنعت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

    پاکستان میں اس وقت اس طرح کے ماڈل پر بہت ساری ویب سائیٹس کام کررہی ہیں جبکہ پاکستان میں اس صنعت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے غیر ملکی ملٹی نیشنل کمپنیوں کو بھی اپنی جانب مبذول کیا ہے۔ حال ہی میں ایک مشہورجرمن کمپنی راکٹ انٹرنیٹ نے پاکستان میں آزمالو ڈاٹ پی کے اور دراز ڈاٹ پی کے, کے نام سے دو ویب سائیٹس کا آغاز کیا ہے۔ دراز ڈاٹ پی کے بنیادی طور پر ملبوسات کی آن لائن خریداری کی غرض سے بنائی گئی ہے جبکہ آزمالوڈاٹ پی ایک مکمل آن لائن ویب سٹور ہے جس پر الیکٹرونکس، کتابیں، ملبوسات، موبائل فون اور بہت ساری دوسری اشیا موجود ہیں۔ پاکستان میں آن لائن شاپنگ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ تھوڑے ہی عرصے میں پاکستان میں بہت سارے قومی اور بین الاقوامی آن لائن سٹورمتعارف ہوئے ہیں اور ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

    خصوصی طور پر نوجوان نسل میں آن لائن شاپنگ کی مقبولیت میں بہت تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہی ہے وجہ ہے کہ یہ تمام تر ویب سائٹس اپنے پرکشش ڈیزائن اور مارکیٹنگ کی مہمات کے ذریعے نوجوان نسل کو ہدف بنارہی ہیں.یہ ویب سائیٹس فیس بک، گوگل اور ای میل مارکیٹنگ وغیرہ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اپنا پیغام پہنچانے کی کوشش میں ہیں۔ اس طرح کی ویب سائیٹس ناصرف خریدار کو یہ موقع فراہم کرتی ہیں کہ وہ مارکیٹ اور لوگوں کے ہجوم میں جائے بغیر گھر بیٹھے آسانی سے خریداری کرسکے بلکہ کاروباری حضرات بھی ان آن لائن ویب سٹورز کے ذریعے اپنی مصنوعات کو بیچ سکتے ہیں اس طرح سے یہ آن لائن ویب سٹور کاروباری طبقہ کے لئے ایک اضافی مارکیٹنگ چینل کا کام بھی کرتے ہیں جن کے ذریعے وہ زیادہ سے زیادہ خریداروں تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

    چونکہ ابھی یہ صنعت بالکل نئی ہے اس لئے ابھی ان ویب سٹورز کے ذریعے خریدی گئی اشیا کی بروقت ترسیل،لوڈشیڈنگ، رقوم کی ادائیگی اور اس کام کے لئے درکار مہارت کے حوالے سے کچھ مسائل کا بھی سامنا ہے مگر جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا اور لوگوں میں اس کے بارے میں شعور میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔ یہ مسائل کم ہوتے چلے جائیں گے۔ مجموعی طور پر پاکستان اس صنعت میں درست سمت میں جارہا ہے اور پاکستان میں آن لائن خریداری کا مستقبل بہت روشن لگ رہا ہے۔
    www.azmalo.pk مزید معلومات کے لئے وزٹ کیجئے


  • #2
    Re: پاکستان میں آن لائن شاپنگ کا ماضی، حال اور مستقبل

    very nice your thread. thanks :)
    CCTV Camera, Wireless Camera in Pakistan, Time Attendance Machine

    Comment

    Working...
    X