Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اردو زبان میں*کارٹون ویب سائیٹ

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • اردو زبان میں*کارٹون ویب سائیٹ

    Urdu Kidz Cartoon

    کارٹون اور کامکس پسند کرنے والوں کے لئے ایک بہترین ویب سائیٹ کا تعارف پیش خدمت ہے۔
    شائد اردو میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی ویب سائیٹ ہے جہاں کارٹونی کہانیوں کے ذریعے اردو لکھنے پڑھنے کی ترغیب دلائی جا رہی ہے۔



    کہا جاتا ہے کہ اردو کی نئی نسل کو سامنے لانے کے لئے بچوں اور نوعمروں سے شروعات کرنی چاہئے۔ اور بچوں کی دلچسپیوں کی کھوج سیدھے کارٹون کہانیوں اور کامکس تک لے جاتی ہے۔
    ہر چند کہ انٹرنیٹ پر آج اردو میں لاتعداد کارٹون کہانیاں دیکھنے اور سننے کو مل جاتی ہیں۔ لیکن تقریباً تمام ہی آڈیو ویڈیو شکل میں ہوتی ہیں جن سے صرف سمعی اور بصری علم حاصل ہو سکتا ہے۔ جبکہ کارٹون/کامکس کو کتاب میں پڑھنے سے آپ کے ذخیرہ الفاظ (vocabulary) میں اضافہ ممکن ہے ، املا اور گرامر میں سدھار آ سکتا ہے ، لکھنے پڑھنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ممکن ہے اور بہت ممکن ہے کہ آپ خود بھی آگے چل کر ایک اچھے قلمکار بنیں۔
    یہ ویب سائیٹ ابھی حال ہی میں منظر عام پر آئی ہے۔ مگر اتنے تھوڑے سے عرصہ میں ہی ویب سائیٹ پر کوئی 30 مختلف دلچسپ اور مزیدار کہانیاں شامل کی گئی ہیں۔ اور تقریباً روزانہ ایک نئی کہانی کا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
    آپ بھی ضرور وزٹ کیجئے اور اپنے بھائی بہنوں کو بھی اس کی طرف توجہ دلائیں۔
    بچوں کو اردو زبان اور تہذیب سے واقف کرانے میں یہ ایک مفید سائیٹ کہی جا سکتی ہے
    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

  • #2
    Re: اردو زبان میں*کارٹون ویب سائیٹ

    very nice sharing





    Comment


    • #3
      Re: اردو زبان میں*کارٹون ویب سائیٹ

      یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اردو زبان کی ترقی کے لئے اس میدان میں بھی کام ہو رہا ہے


      آپ کی یہ شاندار شئیرنگ قابل ریپو ہے لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

      فلحال ممکن نہیں۔ :(۔
      :star1:

      Comment

      Working...
      X