پشتو زبان افغانستان، پاکستان اور دنيا کے ان حصوں ميں بولی جاتی ہے جہاں جہاں پشتون آباد ہيں۔ يہ ايک قديم زبان ہے اور باوجوديکہ تاريخ کے کسی دور ميں بھی کسی حکومت نے اس کی سرپرستی نھيں کی يہ اب تک دنيا کی زندہ زبانوں ميں شامل ہے اور کروڑوں لوگوں ميں بولی اور لکھی جاتی ہے۔
لوکلائزيشن کے بڑھتے ہوئے رجحان اور پشتونوں کے علاقے ميں ہونيوالی عالمی لڑائی نے اس زبان کی اہميت کو مزيد اجاگر کيا ہے اور اب نہ صرف پشتونوں ميں يہ احساس پيدا اور تقويت پکڑتا جارہا ہے کہ اپنی زبان کو سيکھے اور لکھے، بولے بلکہ غير پشتونوں ميں بھی کافی تعداد لوگ پشتو سيکھنے ميں مصروف ہوگئے ہيں۔
خوش قسمتی کی بات يہ ہے کہ پشتو سيکھنے کے لئے انٹرنيٹ پر کافی ايسا مواد موجود ہے جس سے مفت استفادہ کيا جاسکتا ہے۔ ھر زبان سيکھنے والے کے لئے لازمی ہے کہ وہ جس زبان کو سيکھنا چاہتا ہے اسے زيادہ سے زيادہ پڑھے، لکھے اور سنے۔
تو ظاہر ہے کہ زيادہ سے زيادہ پشتو پڑھنے، لکھنے اور سننے کے لئے آپ کو اتنے ہی زيادہ ذرائع کی ضرورت ہوگی۔ تو مندرجہ ذيل سطور ميں ان آنلائن ذرائع کے لينکس دئيے جاتے ہيں جو آپ کے لئے اپنے مقصد تک رسائی ميں مددگار ثابت ہوسکتے ہيں۔
قاموسونہ ڈاٹ کام(www.qamosona.com)۔ قاموس پشتو ميں ڈکشنری کو کہتے ہيں۔ اس ويب سائٹ پر آپ کو کئ انگلش سے پشتو، پشتو سے انگلش (English to Pashto and Pashto to English) وغيرہ ڈکشنرياں مليں گی جن سے آپ بالکل مفت استفادہ کرسکتے ہيں۔ اس ويب سائٹ پر اردو سے پشتو اور پشتو سے اردو (Urdu to Pashto and Pashto to Urdu) ڈکشنری ميرے خيال ميں نھيں ہے مگر انگلش سے پشتو کی کئ ڈکشنرياں ہيں۔
ٹول افغان ڈاٹ کام (www.tolafghan.com)، بينوا ڈاٹ کام (www.benawa.com)، تاند ڈاٹ کام(www.taand.com) ، روہی ڈاٹ کام (www.rohi.com) اور خبريال ڈاٹ کام (www.khabaryal.com) چند ايسی ويب سائٹس ہيں جن پر آپ کو مضامين، خبروں، تبصروں، کتابوں اور معلومات عامہ سے ليکر موسيقی اور اشعار تک مليں گے۔ ٹول افغان کے پاس ايک آنلائن لائبريری بھی ہے جس پر پشتو کتابيں دستياب ہيں اور ايک فورم (Discussion Forum) بھی جہاں جاکر آپ دوسرے لوگوں کے ساتھہ ہر چيز بحث کرسکتے ہيں۔
بھير ڈاٹ کام (www.baheer.com) اور رومال ڈاٹ کام (www.roomal.com) خالص ادبی ويب سائٹس ہيں جن پر آپ کو پڑھنے کے لئے پشتو اشعار، افسانے، ناول، خاکے و ديگر ادبی تحريريں مليں گی۔ داستانونہ ڈاٹ کام (www.dastanoona.com) پر صرف پشتو افسانے اور ان کے متعلق بحثيں پڑھی جاسکتی ہيں۔
خيبرواچ ڈاٹ کام (www.khyberwatch.com) اپنے آنلائن فورم کے لئے مشھور ہے جن کے پڑھنے والے زيادہ تر مغربی ممالک ميں رہنے والے پشتون ہيں۔ پزواک ڈاٹ کام (www.pajhwok.com) پر آپ کو پشتو خبريں اور وھی خبريں انگلش ميں بھی مليں گی، مگر ياد رھے کہ اس ويب سائٹ کی تازہ خبريں پڑھنے کے لئے پيسے دينے پڑھتے ہيں۔
بی بی سی پشتو ڈاٹ کام (www.bbcpashto.com)، اشنا ريڈيو (www.voanews.com\pashto) اور ازادی ريڈيو (www.azadiradio.com) پر آپ پشتو پروگرام سن سکتے ہيں اور کچھہ خبريں پڑھ بھی سکتے ہيں۔

Comment