عمر فاروق
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، حیدرآباد
================================================== ===
دنیا میں کمپیوٹر سافٹ وئر کی سب سے بڑی کمپنی مائیکروسافٹ نے حیدرآباد دکن میں واقع اپنے ڈیولپمنٹ سنٹر میں ایک نئے آپریٹنگ سسٹم کی تیاری کا کام پورا کرلیا ہے۔
نیا سسٹم ونڈوز وسٹا2007 اور مائیکرو سافٹ آفس سسٹم 2007 ، کمپنی کے موجودہ مقبول آپریٹنگ سسٹم ونڈوز آفس ایکس پی کی جگہ لےگا۔ مائیکروسافٹ کمپنی کا یہ نیا سافٹ وئر دنیا بھر میں اسی مہینے میں بڑی کمپنیوں کےلیےاور تیس جنوری تک عام صارفین کے لیے جاری کر دےگی-
حیدرآباد میں مائیکروسافٹ کی تین سو رکنی ٹیم نے چھ سال کی کڑی محنت کے بعد نیا سافٹ وئر تیار کیا ہے جو کئی اعتبار سے موجودہ سافٹ وئر سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔
اس میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ کوئی بھی صارف کسی ایک مقام پر بیٹھ کر دوسرے مقام پررکھے کمپیوٹر کو استعمال کرسکتا ہے- حیدرآباد سنٹر کے سربراہ سرینی کوپو کا کہنا ہے کہ وسٹا کہیں زیادہ محفوظ قابل بھروسہ اور دلچسپ سافٹ وئر ہے-
مائیکروسافٹ اس سافٹ وئر کو کتنی اہمیت دے رہاہے اس کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ جب حیدرآباد کی ٹیم نےاس سافٹ وئر کے مکمل ہونے کا اعلان کیا تو اس موقع پرکمپنی کے سربراہ اسٹیو بالمر بھی وہاں موجود تھے۔
انہوں نے کامیابی کےا س جشن میں بھی حصہ لیا اور حیدرآبادی ٹیم کی زبردست تعریف کی۔ حیدرآباد سنٹر میں کام کرنے والے ایک ہزار سے زیادہ انجینئروں اور ملک کےمختلف شہروں میں موجود کمپنی کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ہندوستان کے بہترین دماغ مائیکروسافٹ کے لیے کام کررہے ہیں اور کمپنی کے لیے نئے پروگراموں اور سافٹ وئر کی تیاری میں ایک اہم رول ادا کررہے ہیں۔
اسٹیو بالمر نے کہا کہ کمپنی مستقبل میں ہندوستان میں اور بھی زیادہ سرمایہ کاری کرےگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مائیکرو سافٹ کو اگلا سافٹ وئراور آپریٹنگ سسٹم تیار کرنے کے لیے اتنا طویل عرصہ درکار نہیں ہوگا-
اس پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد اب سب کی توجہ اس سنٹرمیں جاری دوسرے اہم پروجیکٹس پر مرکوز ہوگئی ہے جس میں موبائیل ٹیکنالوجی کو بہتر بنانا بھی شامل ہے۔
حیدرآباد میں واقع وسیع و عریض کیمپس دنیا میں مائیکرو سافٹ کا دوسرا بڑا مرکز ہے جو کمپنی نے ایک سو ملین ڈالر کی لاگت سے بنایا ہے۔ اس میں تین ہزار انجینئروں کے کام کرنے کی گنجائش ہے۔ جبکہ کمپنی کا سب سے بڑا مرکز ریڈ مانڈ امریکا میں واقع ہے جو کہ کمپنی کا ہیڈکوارٹربھی ہے۔

Comment