Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

سرچ انجن اوپٹمائزیشن کا تعارف

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • سرچ انجن اوپٹمائزیشن کا تعارف

    سرچ انجن اوپٹمائزیشن کا تعارف





    سرچ انجن اوپٹمائزیشن SEO ایک ایسی تکنیک ہے جس
    کی بدولت آپ اپنی ویب سائٹ کو مختلف سرچ انجن کے لئے پروموٹ کر سکتے ہیں. اور مختلف سرچ انجنز سے اپنی ویب سائٹ پر ٹریفک لا سکتے ہیں.
    سرچ انجنز کی مدد سے صارفین اپنی مرضی کی معلومات تلاش کر سکتے ہیں. مثال کے طور پر ایک صارف کو موبائل فون کی قیمتوں کے بارے میں معلومات درکار ہیں تو وہ کسی سرچ انجن گوگل، یاہو یا ایم ایس این پر جاکر Mobile Phone Prices لکھتا ہے تو اسے بہت سی ویب سائٹس کی لسٹ مل جاتی ہے جو موبائل فون کی قیمتوں کی انفارمیشن رکھتی ہیں.
    لیکن اگر صارف کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ یہ کی ورڈ ٹائپ کرتا ہے Mobile Phone Prices in Pakistan تو اسے پاکستان سے متعلقہ موبائل فون کی قیمتوں والی ویب سائٹ مل جاتی ہیں.
    اسی طرح صارفین موبائل فون سے متعلقہ مختلف کی ورڈ تلاش کرکے اپنی مرضی کی معلومات تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں. جیسے
    1. Nokie Mobile Prices in Pakistan
    2. Samsung Mobile Prices in Pakistan
    3. Sony Ericsson Mobile Prices
    4. Mobile Prices Comparison
    5. Nokia N16 Mobile Prices
    6. Mobile Phone Prices in Lahore
    اس طرح ہر صارف کوشش کرتا ہے کہ وہ اپنی مرضی کی کوئی ویب سائٹ تلاش کرے اور اپنی معلومات حاصل کر لے. جب صارف کسی ویب سائٹ پر جاتا ہے تو اس ویب سائٹ پر اپنی مرضی کی معلومات تلاش کرتا ہے اگر اسے مل جائے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ دوبارہ بھی آئے گا. لیکن دوبارہ وہ ڈائریکٹ ہی آئے گا جس کے لئے وہ مختلف طریقے استعمال کرتا ہے یا تو وہ ویب سائٹ کا نام یاد کر لیتا ہے یا وہ ویب سائٹ کو bookmark کر لیتا ہے تاکہ مستقبل میں اسے جب ضرورت ہو وہ اس ویب سائٹ پر جا سکے. اور اگر نہ ملے تو وہ پھر سرچ انجن سے کوئی ویب سائٹ تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے. یہ سارا بتانے کا مقصد یہ ہے کہ ویب سائٹ میں صرف کی ورڈز ہی اہمیت نہیں رکھتے بلکہ ویب سائٹ کا مواد، اس کا ڈیزائن وغیرہ بھی اہمیت رکھتا ہے تو صارف کو دوبارہ اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کرتا ہے.
    دنیا بھر میں ویب پر تلاش کنندہ گان کی ایک بڑی تعداد تین بڑے سرچ انجنوں پہ انحصار کرتی ہے جن میں گوگل ، یاہو اور ایم ایس این شامل ہیں ـ
    اب ہم بات کرتے ہیں کہ کوئی صارف آپ کی ویب سائٹ پر کن کن ذریعوں سے آتا ہے.
    1. صارف سرچ انجنز کو استعمال کرکے آپ کی ویب سائٹ پر آسکتا ہے.
    2. صارف کو کسی نے کہا کہ فلاں ویب سائٹ تمہارے کام کی ہے تو وہ ویب سائٹ پر آتا ہے.
    3. صارف کسی ویب سائٹ، کسی اخبار، کسی ہورڈنگ پر یا کہیں لگے کسی بینر پر ایڈورٹائزمنٹ دیکھ کر آپ کی ویب سائٹ پر آسکتا ہے.
    4. صارف کسی ویب سائٹ یا ڈائریکٹری پر لگے لنک پر کلک کرکے آتا ہے.
    5. صارف کسی کمپنی کے وزیٹنگ کارڈ، لیٹر ہیڈ یا ایڈریس والے لفافوں پر پرنٹ ہوئے ویب سائٹ کے ایڈریس کو دیکھ کر آتا ہے.
    اس طرح اور بھی بہت سے ذرائع ہیں جن کی مددسے صارف ویب سائٹ پر آتا ہے.
    مختصرا یہ کہ زیادہ تر ویب سائٹ صارف سرچ انجنز سے تلاش کرتا ہے جن کی تعداد %70ہے یا اس سے زیادہ ہے. کیونکہ صارف سرچ انجنز کو بہت اہمیت دیتا ہے وہاں سے ویب سائٹ تلاش کرتا ہے اور پھر آپ کی ویب سائٹ اس کے علم میں آجاتی ہے.
    Last edited by chaand_nager; 9 January 2010, 17:03.
    ab aur gerdish-e- taqdeer kiya sitaye ge lota ke ishq mai naam o nishaan bethain hei

    sigpic

  • #2
    Re: سرچ انجن اوپٹمائزیشن کا تعارف

    good .. ...me ko bhi seekhna hai :thmbup:
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment


    • #3
      Re: سرچ انجن اوپٹمائزیشن کا تعارف

      nice sharing
      I aM Not a complete Idiot......Some parts are Missing........

      Comment


      • #4
        Re: سرچ انجن اوپٹمائزیشن کا تعارف

        Thanks For Sharing - Useful Sharing

        Comment


        • #5
          Bohat Khob Nice Sharing

          Comment

          Working...
          X