السلام و علیکم
کِلک عربی اور فارسی خطاطی کے لیے ایک بہت اچھا اور آسان سوفٹ ویرہے . عام طور پر خطاطی سیکھنے کے لیے عرصہ دراز درکارہے لیکن کیلک کی بدولت خطاطی جیسا محنت طلب کام اب بہت آسان نظر آتا ہے . اس میں چار فونٹ موجود ہیں جو کہ گذشتہ سات سو سالوں سے عربی اور فارسی خطاطی کے لیے استعما ل کیے جا رہے ہیں جن کی مدد سے آپ فونٹ کو خوبصورت بنا سکتے ہیں. ہر فونٹ کو کلیگرافی کی ماہر افراد نے مزید محنت کر کے پر کشش اور خوبصورت بنا دیا ہے.
اس سوفٹ وئر کا نام قدیم فارسی زبان کے لفظ سے ماخوز ہے جس کا مطلب ہے قلم . اس میں اوسطا ہر لفظ کے لیے تقریبا 60 ممکن اشکال یا انداز موجو د ہیں . اس سوفٹ وئر کا مقصد ایک عام شخص کے لیے کیلیگرافی کو آسان بنانا ہے .
Comment