آج کل پاکستان میں ایک بہت ہی ڈھیٹ کمپیوٹر وائرس گردش کر رہا ہے ۔ اس کا نام معلوم نہیں کیا ہے ۔ مگر یہ بے نام وائرس بہت خطرناک ہے ۔ یہ ایسا ڈھیٹ وائرس ہے کہ ہارڈ ڈرائیو کو فارمیٹ کرنے سے بھی دفع نہیں ہوتا ۔ یہ بوٹ ریکارڈ میں گھُس کر بیٹھ جاتا ہے اور صرف اسی صورت میں اس سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے کہ آپ اپنی ہارڈ ڈسک کا سارا ڈیٹا اڑا کر دوبارہ سے Partitions بنائیں ۔
اس وائرس کی نشانی یہ ہے کہ یہ ہارڈ ڈسک ڈرائیو اور USB Flash Drive کی روٹ ڈائریکٹری میں دو فائلیں بنا دیتا ہے جن کے نام ہیں RavMon.exe اور Autorun.inf ۔ اگر آپ مائی کمپیوٹر کھول کر کسی ڈرائیو کے آئیکون پر دائیں کلک کریں تو کچھ اس طرح نظر آئے گا ۔
اگر آپ کی ہارڈ ڈسک وائرس سے پاک ہے ۔ لیکن آپ نے جو فلیش ڈرائیو اپنے سسٹم میں لگائی ہے ، اس کے آئیکون پر رائٹ کلک کرنے سے اس طرح کی شکل نظر آتی ہے تو آپ اسے براہِ راست نہ کھولیں ۔ بلکہ کوئی اور فولڈر مثلاً My Documents کھول کر اس کی ایڈریس بار میں جو دائیں طرف تیر بنا ہوتا ہے اس پر کلک کر کے مطلوبہ ڈرائیو کھولیں ۔ یا پھر Windows+R بٹن دبا کر Run Prompt کھولیں اور وہاں مطلوبہ ڈرائیو کا Letter ٹائپ کر کے کھولیں ۔

Comment