فرض کیجیے کسی فولڈر میں آپ کے پاس سو کے قریب تصاویر ہوں اور آپ انہیں منظم طریقہ سے رکھنا چاہیں، یقینا آپ انہیں ناموں کے لحاظ سے ترتیب وار رکھیں گے۔ اس کا ایک بہترین اور عام استعمال کا طریقہ یہ ہے کہ کوئی ایک نام لکھ کر اس کے آگے کوئی نمبر لگایا جائے یعنی کچھ اس قسم کے نام، تصویر1،تصویر2، تصویر3 وغیرہ وغیرہ۔۔۔لیکن اگر تصاویر کی تعداد سینکڑوں یا ہزاروں میں ہو تو کیا کیا جائے؟ یقینا آپ سے بڑھ کر فارغ بندہ کوئی بھی نہ ہوگا اگر آپ ایک ایک کر ان فائلوں کے نام اس طریقہ سے بدلیں۔ لیکن اگر آپ ونڈوز ایکس پی استعمال کر رہے ہیں تو اس کا ایک سادہ اور آسان طریقہ بھی ہے۔ طریقہ کچھ یوں ہے:
۔۔سب سے پہلے تصاویر کا فولڈر کھول کر ویو۔۔۔۔تھمب نیلز منتخب کیجیے۔
۔۔۔آخری تصویر پھر جاکر کلک کیجیے پھر شفٹ کی پکڑ کر پہلی تصویر منتخب کیجیے، اس طرح ساری تصاویر منتخب ہو جائینگی۔
۔۔۔پہلی تصویر پر رائٹ کلک کر کے ری۔نیم کلک کریں اور کوئی نام دیں مثلاً ’’تصویر‘‘ (نمبر نہ دیں)۔ اب انٹر دبائیں یا سائڈ پر کلک کریں۔
لیجیے جناب ونڈوز ایکس پی نے آپ کی تمام تصاویر نمبر وار انداز میں ری۔نیم کر کے منظم کر لیں۔
امید ہے یہ ٹپ آپ کیلئے مددگار ثابت ہوگی۔ اپنی رائے ضرور دیجیے۔

Comment