فری ہوسٹ پر اپنی اردو فورم بنائیں
</SPAN>
یونیکوڈ اردو اور اردو پی ایچ پی بی بی سوفٹویر کی بدولت اب اردو فورم بنانا بے حد آسان ہو گیا ہے لیکن فورم انسٹال کرنے کے لیے ایک ویب ہوسٹ کی ضرورت ہوتی ہے جوکہ اردو فورم بنانے کی راہ میں رکاوٹ بنا رہتا ہے۔ اس کا ایک متبادل طریقہ کسی ایسے فری ویب ہوسٹ کا استعمال ہے جو کہ php اور MySQL کی سہولت فراہم کرتا ہو۔ اگرچہ یہ ایک خریدے گئے ویب ہوسٹنگ پیکج کا متبادل ثابت نہیں ہو سکتا لیکن اس کے ذریعے کم از کم ابتدائی تجربات ضرور کیے جا سکتے ہیں۔ اور اگر آپ کی فری ہوسٹ پر سیٹ اپ کی گئی فورم کامیاب ثابت ہوتی ہے تو آپ بعد میں اسے کسی باقاعدہ ویب ہوسٹ پر بھی منتقل کر سکتے ہیں۔ میں اس پوسٹ میں ایسے ہی ایک فری ہوسٹ مائی فری ویبز پر اردو فورم سیٹ اپ کرنے کی وضاحت کروں گا۔ مائی فری ویبز میں 100 میگابائٹ تک فائل سپیس مہیا ہوتی ہے اور یہ فائلیں ٹرانسفر کرنے کے لیے ftp کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ ذیل میں میں مائی فری ویبز پر اردو فورم انسٹال کرنے کے سٹیپس کی وضاحت موجود ہے۔
اردو فورم سوفٹویر ڈاؤنلوڈ کریں
سب سے پہلے اردو محفل فورم کے ڈاؤنلوڈ ایریا سے اردو phpbb پیکج ڈاؤنلوڈ کریں اور اسے ان زپ کر لیں۔ اس کے بعد .htaccess فائل کا نام تبدیل کرکے a.htaccess کر دیں ورنہ یہ فائل ٹرانسفر کے دوران پرابلم دے گی۔
مائی فری ویبز پر اکاؤنٹ بنائیں
فری ویب ہوسٹ پر خود کو رجسٹر کریں۔ آپ کو کنفرمیشن ای میل کے ذریعے آپ کے اکاؤنٹ کی تفصیلات بھیج دی جائیں گی۔ اسی میں فائل ٹرانسفر کے لیے ftp کا ایڈریس بھی شامل ہوگا۔ اس کے علاوہ ڈیٹابیس منیج کرنے کے لیے بھی ربط فراہم کیا جائے گا۔
فورم سوفٹویر کی فائلیں ٹرانسفر کریں
اردو فورم کو ان زپ کرنے پر urdu_phpbb/phpBB2 ڈائریکٹری سٹرکچر بنتا ہے۔ اس میں phpBB2 فولڈر میں فورم سوفٹویر کی فائلیں موجود ہوں گی۔ ان فائلوں کو کسی ftp سوفٹویر جیسے FileZilla کے ذریعے ویب ہوسٹ پر ٹرانسفر کریں۔ ftp کے لیے ایڈریس اور پاسورڈ آپ کو مائی فری ویبز کی کنفرمیشن ای میل سے مل جائے گا۔ ڈائل اپ کنکشن پر یہ فائلیں ٹرانسفر کرنے میں وقت لگ سکتا ہے اور اس بات کا امکان بھی ہے کہ اس درمیان کنکشن منقطع ہوتا رہے۔ اس لیے تمام فائلوں کو ایک ہی بار ٹرانسفر کرنے کی بجائے باری باری سب فولڈر اور فائلیں کاپی کریں۔ فورم سوفٹویر کی فائلیں آپ اپنے فری ویب ہوسٹ اکاؤنٹ کی روٹ میں بھی ٹرانسفر کر سکتے ہیں اور چاہیں تو روٹ میں کوئی اور فولڈر بنا کر وہاں بھی فائلیں ٹرانسفر کی جا سکتی ہیں۔
ڈیٹا بیس بنائیں
ایک مرتبہ فورم سوفٹویر کی فائلیں ویب ہوسٹ پر ٹرانسفر ہو جائیں تو اس کے بعد اپنے فری ویب ہوسٹ اکاؤنٹ میں ایک ڈیٹابیس بنائیں۔ اس کے لیے ربط بھی آپ کو مائی فری ویبز کی کنفرمیشن ای میل میں مل جائے گا۔ ڈیٹا بیس بنانے کے بعد آپ ڈیٹابیس ہوسٹ، ڈیٹابیس نیم، ڈیٹابیس یوزر اور ڈیٹابیس پاسورڈ نوٹ کر لیں۔
فورم انسٹال کریں
فائلیں ٹرانسفر ہونے اور ڈیٹابیس بننے کے بعد آپ فورم سوفٹویر انسٹال کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اپنے ویب براؤزر میں وہ url ٹائپ کریں جہاں آپ کے ویب ہوسٹ میں فورم سوفٹویر کی فائلیں رکھی ہوئی ہیں۔ یہ ایڈریس ذیل کی صورت کا ہو سکتا ہے:
جہاں youraccount آپ کے مائی فری ویبز اکاؤنٹ کا نام ہے اور forum اس میں بنائے گئے اس فولڈر کا نام ہے جہاں اردو فورم سوفٹویر کی فائلیں موجود ہیں۔ اگر آپ نے کوئی فولڈ بنائے بغیر روٹ میں ہی فائلیں محفوظ کی ہیں تو یہ url اس صورت کا ہوگا۔
اس ایڈریس پر جانے سے فورم انسٹالیشن سوفٹویر کا پیج سامنے آجائے گا۔ اس میں تمام متعلقہ ڈیٹا فراہم کریں اور سبمٹ کر دیں۔ یوں فورم انسٹال ہو جائے گی۔ انسٹالیشن کے بعد آپ کو ایک پیغام نظر آئے گا جس میں انسٹالیشن کا آخری مرحلہ یعنی install اور contrib فولڈر ڈیلیٹ کرنے کے بارے میں ہدایات ہوں گی۔ یہ دونوں فولڈر ڈیلیٹ کرنے کے بعد آپ کی فورم کی انسٹالیشن مکمل ہو جائے گی۔
config.php فائل ایڈٹ کریں
فورم کی سیٹاپ سکرپٹ آخر میں config.php فائل میں فورم رن کرنے کے لیے ضروری انفارمیشن لکھتی ہے۔ اس سٹیپ میں اس وقت دشواری کا سامنا ہوتا ہے جب انسٹالیشن سکرپٹ ناکافی پرمیشن ہونے کے باعث یہ فائل نہیں لکھ سکتی۔ اس صورت میں آپ خود ایک config.php فائل بنائیں اور اسے فورم کی روٹ پر اپلوڈ کر دیں۔ اس فائل کے مندرجات ذیل کے مطابق ہونے چاہییں:
</SPAN>
// phpBB 2.x auto-generated config file
// Do not change anything in this file!
// Do not change anything in this file!
$dbms = 'mysql4';
$dbhost = 'localhost';
$dbname = 'database_name';
$dbuser = 'databsae_user_name';
$dbpasswd = 'database_password';
$dbname = 'database_name';
$dbuser = 'databsae_user_name';
$dbpasswd = 'database_password';
$table_prefix = 'phpbb_';
define('PHPBB_INSTALLED', true);
?>
اس کی وضاحت کچھ یوں ہے:
1۔localhost کی جگہ ڈیٹابیس ہوسٹکا نام لکھا جائے گا۔ مائی فری ویبز میں اس کا نام localhost ہی ہے۔
2۔ database_name کی جگہ آپ کی فورم کی ڈیٹابیس کا نام ہوگا
3۔ databsae_user_name کی جگہ ڈیٹابیس یوزر کا نام ہوگا۔
4۔ database_password کی جگہ ڈیٹابیس کا پاسورڈ ہوگا
3۔ databsae_user_name کی جگہ ڈیٹابیس یوزر کا نام ہوگا۔
4۔ database_password کی جگہ ڈیٹابیس کا پاسورڈ ہوگا
config.php اپلوڈ کرنے کے بعد فورم کا پیج براؤزر میں لوڈ کریں۔ اب یہ صحیح چلنی چاہیے۔
Comment