انسانی دماغ میں بھنگ
انسانی دماغ میں بھنگ کی طرح کا مادا تکلیف دور کرنے میں مدد کرتا ہے
سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق سے معلوم کیا ہے کہ انسانی دماغ میں قدرتی طور پر بھنگ کی طرح کا ایک کیمیکل یا کیمیائی مادہ پیدا ہوتا ہے جس سے انسانی جسم کو اذیت سے قدرتی طور پر نجات حاصل کرنے یا اس میں کمی واقع ہوتی ہے۔
امریکی سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اس تحقیق سے ایک نئی دوائی بنانے میں مدد ملے گی جس سے اس قدرتی عمل کو تیز کیا جا سکے گا۔
تحقیق کاروں نے ابھی تک اس قسم کے مرکبات بنانے پر توجہ دی ہے جس میں بھنگ استمعال کرکے دوائیاں بنائی جا سکیں۔
نیچر نامی ایک سائنسی جریدے میں اپنی تحریر میں سائنسدانوں کی ٹیم نے لکھا ہے کہ دماغ میں پیدا ہونے والے اس کیمیائی مادے کے بارے میں معلومات حاصل ہونے سے مضر اثرات سے پاک دوائیاں بنانے میں مدد ملے گی۔
جب انسانی جسم کو کسی زخم یا کسی چوٹ کی وجہ سے اذیت ہوتی ہے تو کچھ وقت کے لیے دماغ میں پیدا ہونے والے کیمیائی مادے کی مدد سے درد میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔
چوہوں پر ہونے والی تحقیق میں یونیورسٹی آف کیلی فورنیہ اور یونیورسٹی آف جارجیہ کے تحقیق کاروں نے شرکت کی اور پہلی مرتبہ یہ معلوم کرنے میں کامیاب ہوئے یہ کیمیائی مادہ دماغ میں پیدا ہوتا ہے۔

Comment