Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

بغل گیری خواتین کے لئے بہتر کیوں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • بغل گیری خواتین کے لئے بہتر کیوں

    بغل گیری خواتین کے لئے بہتر کیوں

    خواتین میں بغل گیری سے ایسے ہارمون پیدا ہوتے ہیں جو دل کی بیماریوں کو دور رکھتے ہیں۔


    امریکہ میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق بغل گیر ہونے کی عادت سے مردوں کے مقابلے میں خواتین کی دل کی صحت زیادہ بہتر رہتی ہے۔
    امریکہ کی یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنامیں کی جانے والی اس تحقیق میں 38 جوڑوں پر بغل گیری کی عادت کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق کے مطابق بغل گیر ہونے سے جسم میں ایک ایسے ہارمون میں اضافہ ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے جس کی بدولت دل کی بیماریوں کے امکانات میں کمی واقع ہوتی ہے۔
    اس تحقیق میں پہلے مرحلے میں جوڑوں کو الگ الگ کمروں میں رکھا گیا اور ان کا بلڈ پریشر اور ہارمون کا لیول نوٹ کیا گیا اور پھر انہیں ایک کمرے میں اکھٹے بٹھا کر ایسے وقت کو یاد کرنے کو کہا گیا جب وہ بہت خوش تھے۔
    اس کے بعد انہیں ایک رومانوی فلم کا کلپ دکھایا گیا اور پھر مزید دس منٹ تک بات چیت کرنے کے بعد بیس سیکنڈ تک ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر ہونے کے لئے کہا گیا۔
    اس کے بعد عورتوں اور مردوں دونوں میں ایسے ہارمون میں اضافہ دیکھا گیا جو دل کی بیماریوں میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ یہ بھی نوٹ کیا گیا ہے کہ ایسے جوڑے جن کے درمیان ایک خوشگوار اور پیار کا تعلق ہوتا ہے ان میں بھی ایسے ہارمون کا لیول زیادہ ہوتا ہے۔ لیکن عمومی طور پر بغل گیری سے خواتین میں ان ہارمونز کا لیول زیادہ نوٹ کیا گیا ہے۔
    ya Allah sab ko apney hifz-o-amaan main rakh
Working...
X