لینکس اور ونڈوز کو ملٹی بوٹ لوڈر کے ذریعے ایک ہی کمپیوٹر پر انسٹال کرنا مجھے کبھی پسند نہیں رہا۔ دوسرے آپریٹنگ سسٹم کے استعمال کے لیے سسٹم ری بوٹ کرنا پڑتا ہے۔ میں اس بات کو ترجیح دیتا ہوں کہ دونوں آپریٹنگ سسٹمز کو ایسے ساتھ ساتھ استعمال کیا جا سکے کہ دونوں سمتوں میں فائلوں کا تبادلہ بھی ہو سکے۔ ایسا نظام خاص طور پر ونڈوز سے لینکس کی جانب ٹرانزیشن کرنے کے والوں کے لیے یا اس کے برعکس ٹرانزیشن کرنے والوں کے لیے بھی سود مند ہو سکتا ہے۔ ونڈوز اور لینکس کو ایک ہی کمپیوٹر پر اکٹھے استعمال کرنے کے کئی طریقے ہیں۔ ذیل میں میں ان میں سے ایک طریقے کے بارے میں لکھ رہا ہوں۔
اس پوسٹ میں بیان کردہ طریقے میں ونڈوز کے اوپر اصل لینکس نہیں بلکہ اس کی ایک emulation کا بیان ہے۔ اس ایمولیشن کا نام سائیگ وِن (Cygwin) ہے۔ سائیگ ون کی بنیاد ایک ڈی ایل ایل فائل cygwin1.dll ہے جو لینکس کی آپریٹنگ سسٹم فنکشن کالز کا بڑا حصہ مہیا کرتی ہے۔ دوسرا سائگ ون میں گنو (GNU) ٹولز کی کلیکشن ہے جو کہ لینکس سے سائیگ وِن پر پورٹ کیے گئے ہیں۔ سائیگ وِن کی بدولت لینکس یا یونیکس کے پروگراموں کو ونڈوز پر پورٹ کرنا قدرے آسان ہو گیا ہے۔
سائیگ وِن آزاد مصدر ہے اور اسے یہاں سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس ڈاؤنلوڈ کا سائز بہت بڑا ہے اور بہتر یہی ہے کہ اسے کسی سی ڈی سے انسٹال کیا جائے۔
سائیگ وِن کی بنیادی انسٹالیشن آسان ہے اور سیٹ اپ ہونے کے بعد آپ کو ایک بیسک کمانڈ شیل مل جاتا ہے جس میں آپ یونیکس کی شیل کمانڈز استعمال کر سکتے ہیں۔

Comment