مشتری ہوشیار باش! ! لکس صابن کا بائیکاٹ*کریں
مجھے کل مؤخہ 5 مئی 2008 ایک ایس ایم ایس ملا تھا جس میں*نئے لکس صابن کا بائیکاٹ*کرنے کی اپیل تھی ایس ایم ایس کے مطابق نئے لکس کے ریپر کے پچھلے حصے میں*ایک لیٹی ہوئی لڑکی کی تصویر ہے جسے آپ غور سے دیکھیں*تو لفظ "محمد" لکھا ہوا ہے جسے اس انداز میں*ڈیزائن کیا گیا ہے کہ سرسری نگاہ میں*وہ ایک نیم دراز نیم برہنہ لڑکی کا ہیولہ نظر آتا ہے۔
میں*گھر میں*کیپری صابن استعمال کرتا ہوں اس لئے آج آفس آکر پیون کو لکس کا ریپر لانے کو کہا وہ ٹریش میں*سے ریپر نکال کر لایا تو ہم نے اسکو دھو کر پورا ریپر کھولا اور اسکا بغور جائزہ لیا۔
پہلی نظر میں تو کچھ نہ ملا پھر مجھے محسوس ہوا کہ جس جگہ بار کوڈ*پرنٹ ہوتا ہے وہاں ڈبل بار کوڈ*ہے دیکھا تو اندازہ ہوا کہ ایک بار کوڈ*پرنٹ*ہے اور ایک سٹیکر لگا ہوا ہے، سٹیکر کو ہٹایا تو جو کچھ ایس ایم ایس میں*درج تھا حرف بحرف وہی صورتحال سامنے آئی اور یہ منظر میرے آفس کے بہت سے دوستوں*نے دیکھا اور اس بات کی تائید کی۔
اس جائزے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ایس ایم ایس صداقت پر مبنی ہے اور مذکورہ کمپنی نے بات کھل جانے کے بعد بھی اسکو چھپانے کی کوشش کی ہے جو کہ چوری اور سینہ زوری کے زمرے میں*آتا ہے
اس بھرپور تحقیق کے بعد میں*یہ خبر تمام دوستوں*کی خدمت میں*پیش کر رہا ہوں*اور یہ درخواست بھی کرتا ہوں*کہ آپ خود بھی اسے دیکھیں*اور اس کا بھرپور بائیکاٹ*کریں اور ساتھ ہی ساتھ زیادہ سے زیادہ مسلمانوں*تک اس بات کو پہنچائیں۔
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
والسلام
Comment