Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

مسافروں کی داستانیں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • مسافروں کی داستانیں

    مسافروں کی داستانیں



    مریخ پہلی نظر میں زمین سا لگتا ہے یہاں برفانی قطبین ہیں سفید بادلوں کے غول گرد و غبار کے طوفان، موسموں کے بدلتے نقوش اور 24 گھنٹے کا دن۔۔یہ تمام ھقیقتیں اسے ایک اباد سیارہ سمجھنے پہ امادہ کرتیں ہیں۔۔مریخ ایک ایسا دیو مالائی آئنہ ہے جس میں ہم امیدوں اور خدشات کا عکس دیکھتے ہیں۔۔انسان مجوعی طور پر اپنے مستقبل کے امکانات کو مدنظر رکھ کر اس سیارہ کو دیکھ رہا کہ جب زمین پہ مزید انسانی گنجائش نہ رہے گی تو یہ سیارہ مناسب ترین ہے۔۔ایک معجزہ ایک انسانی عقل کا علم کا معجزہ جسے کیوراسٹی کے نام سے جانا جاتا ہے یہ اس وقت زمین سے 250 مین میل دور اس میہب سناٹے میں انسانی تاریخ کا ایک نیا باب رقم کر رہا ہے
    اج ہم جب زمین پر بیٹھے مریخ پر بائیولوجی کےتجربات کر رہے تو یہ کسی بھی دوسی دنیا میں حیات کی تلاش کی طرف پہلا قدم ہے۔۔نتائج حیرت انگیز پریشان کن اور پر اسرار ہیں کیوراسٹی کے جراثیم کے تجربات میں سے دو پہلے ست تسلیم شدہ پیمانے پر مثبت نتائج دیتے ہیں پہلے یہ کہ جب مریخ کی مٹی کو زمین پر بھیجنے کے لیے اسے حیاتیاتی محلول کے ساتھ ملایا جاتا ہے تو لگتا ہے کوئی چیز اس غذا کو توڑ رہی ہے۔۔اور دوسرا جب یہ کہ جب زمین کی گیسیں مریخ کی مٹی سے ملائی گئی تو ایسا لگا کہ کسی کیمئی عمل نے دونوں چیزوں کو ملا دیا ہے بالکل اسطرح جیسے وہ مریخی چرثومے فضا کی گیس میں شامل حیاتیاتی مادے کا مرکب بنا رہے ہوں ممکن ہے کہ مریخ پہ مختلف قسم کی حیات ہو ھیات ایک طرح سے کیمائی عمل ہے کافی پیچیدہ، پیداوار اور ارتقا کا ھاصل۔۔

    مریخ کی اک تصویر اور ایک کیوراسٹی کا پینوراما ویو


    Click image for larger version

Name:	701688main_Bish-3mediaonly-43_946-710.jpg
Views:	1
Size:	164.9 KB
ID:	2488871Click image for larger version

Name:	rovers-self-portrait.jpg
Views:	1
Size:	550.6 KB
ID:	2488870



    ہم اس یادگار موقع پر انسانیت کے ان شہدائے علم و فکر کو کسی طرح بھول نہیں سکتے جنہیں علم و شعور کی سزا میں زہر پلایا گیا سولیوں پہ لٹکایا گیا فصیلیوں سے نچیے گرایا گیا ور اگ میں زندہ جھونکا گیا جس وقت کیوارسٹی زمین سے 250 ملین میل دور اس سرخ سیارے پہ تجربات کر رہی تھی اس وقت قرنوں اور صدیوں میں بہتی ہوئی ایک اواز بھی سنی جا رہی تھی یہ انسانیت کے قابل احتراما اور علم کے باعظمت شہید سقراط کی اوز تھی علم حسن ہے علم نیکی ہے پھر ایک اور اواز نشاۃ ثانیہ کا جرات مند مفکر بیکن کہہ رہا تھا علم سب سے بڑی طاقت ہے پھر اس سے قبل اور بعد کی کتنی ہی حکمت آفریں اوازیں تھیں جو تاریخ کی فضائوں میں گونج رہی تھیں اور کتنی ہی صدائیں تھیں جنہیں مجروح سینوں میں قید کیا گیا تھا انہیں میں سے ایک اواز ابھری یہ کلیسا کے معتوب ہیت دان گلیلیو کی اوز تھی جو اپنےا س خیال کا زیر لب اظہار سے باز نہ اکسا ‘‘ مگر زمیں تو حرکت کرتی ہے’’ تاریخ انسانی کے نڈر مفکروں اور حکیموں نے ان علمی سائنسی فتح مندیوں کی ماضی میں جو قمیت ادا کی ہے اس کی وضاعت ضروری تاکہ جاہل پس ماندہ اور قدامت خوردہ سماجوں میں علم اگہی اور انسانی عظمت کا رجز پڑھنے والے اپنے فرائض کو نہ بھولیں جاننا چاہیے کہ عقل و دانش کا پیکر کیوارسٹی جو اج مریخ پہ انسانی جلال و جبروت کا پرچم لہرا رہا ہے اسے کسی زمانے میں بحر خون دریائے آتش اور سیل زہر سے بھی گزرنا پڑا تھا اور ساتھ ساتھ یہ بھی سمجھ لینا چاہیے کہ حیات انسانی کا یہ کارنامہ کس گروہ کی شکست اور کس گروہ کی فتح ہے۔۔یہ تجعربہ و استدلال کے مقابلے میں توہمات و خرافات کی فیصلہ کن شکست ہے کہ بائبل نے ادم کو اسمان سے زمین میں پھینک دیا تھا جہاں اس نے کہا تھا
    اور خداوند خدا نے کہا، دیکھو انسان خیر و شر کی پہچان میں ہم میں سے ایک کی طرح ہوگیا ہے اور اب وہ شاید اپنا ہاتھ بڑھائے اور شجر حیات سے بھی کچھ لے کر کھائے اور ابد تک زندہ رہے پس خداوند نے اس عدن سے نکال باہر کیا۔۔

    لیکن ہم پھر اسمان پہ ہیں ہم نہ چاند کا مہرہ مارا ایک دن سورج بھی ہماری بغل میں ہوگا۔۔


    پہنائی سکوت میں گم ہے تمام تر
    اور اس تمام تر میں
    صدا لکھ رہا ہوں میں

    :rose
    :(

  • #2
    Re: مسافروں کی داستانیں

    isi Topic pa kuch arsa pehl;y bhi ma na aik post ki thi agar koi parhna chahy to link ya daita hoon

    http://www.pegham.com/f30/1605%3B-15...%3B-78035.html
    :(

    Comment


    • #3
      Re: مسافروں کی داستانیں

      بہت خوب بہت عمدہ معلومات ہے
      قابل تحسین تحریر ہے
      ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
      سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

      Comment

      Working...
      X