Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

طوفان نوح کی اصل حقیقت اور کشتی نوح

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • طوفان نوح کی اصل حقیقت اور کشتی نوح

    اسلام علکیم

    امید کرتا ہوں سب بخریت ہونگے ۔۔لارڈ برٹر نڈ رسل کی کتاب

    Bertrand Russell Sceptical Essays
    میں ایک جگہ وہ لکھتے ہیں

    ’’ بغیر کسی مضبوط بنیاد یا ثبوت کے کسی بات میں اعتقاد رکھنا جبکہ اس کو سچ ماننے کے لیے کوئی بنیاد نہ ہو ایک ناروا یا نا پسندیدہ فعل ہے

    کچھ معاملات ایسے ہوتے ہیں جن پر محققین اور ماہرین متفق ہیں جیسے گرہن کی تاریخ ان معاملات کی ایک مثال ہے۔۔کچھ معاملات ایسے ہیں جن پر محققین اور ماہرین میں بھی اتفاق نہں ہے اگر سب محققین بھی کسی معاملے پر متفق ہوں تب بھی وہ غلط ثابت ہو سکتا ہے جیسا کہ اج سے برسوں پہلے زیادہ تر ماہرین ائین سٹائین کے نظریہ کے کشش ثقل روشنی پہ اثر نداز ہوتی ہے با اسانی رد کر سکتے تھے مگر پھر بھی وہ صھیح ثابت ہو۔جب کسی نقطہ ہائے نظر کے لیے معقول دلالئل موجود ہوں تو لوگ صرف اس کو بیان کرنے پہ اکتفا کرتے ہیں وہ ان کے بارے میں جذباتی نہیں ہوتے وپہ اپنے دلائل کو ارام و سکون سے پیشن کرتے ہیں ۔۔مگر۔۔وہ نقطہ ہائے نظر جن کا شد مد اور پرجوش انداز میں پرچار کیا جاتا ہے اور جن کے بارے میں لوگ جذباتی اور طیش میں جاتے ہیں وہ ہمیشہ وہ ہوتے ہیں جن کے لیے کوئی معقول دلائل نہیں ہوتے۔۔بے شک یہ سچ ہے کہ کسی نقطہ نظر کے بارے میں جذبات کی شدت اس بات کا ثبوت ہے کہ اس کے ماننے والے کو اس کی معقولیت پر کتنا کم یقین ہے۔سیاسی اور مذہبی نقطہ نظر مں میشہ جذباتیت، جوش اور عشق ہوتا ہے اگر ان معاملات میں کسی شخص کی کوئی مضبوط رائے نہ ہو تو اسے چین کے علاوہ ہر جگہ کمزرو ادمی سمجھا جاتا ہے۔۔عجیب بات یہ ہے کہ لوگ اہل تذبذب کو ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ ناپسند کرتے ہیں جو چاہے ان کے مخالف ہوں مگر پانے نقطہ نظر کے بارے میں جذباتی ہوں

    ایک تحریر کے ساتھ حاحضر ہوتا ہوں عنوان ہے

    طوفان نوح کی اصل حقیقت اور کشتی نوح

    پروفیسر بےتاب تابانی
    :(

  • #2
    Re: طوفان نوح کی اصل حقیقت اور کشتی نوح

    ڈاکٹر صاحب
    آپ کی تحریر کا انتظار رہے گا
    لیکن اس سے پہلے ایک بات کہنا چاہوں گا کہ
    تہمید تو آپ نے خوب باندھی ہے

    Comment

    • #3
      Re: طوفان نوح کی اصل حقیقت اور کشتی نوح

      آپ کی تمہید خطرناک طوفان کا عندیہ دے رہی ہے
      :star1:

      Comment

      • #4
        Re: طوفان نوح کی اصل حقیقت اور کشتی نوح

        مذہبی صحیفوں اور قمدس تحریروں میں ایسے ھالات کا پتہ چلتا ہے کہ جب کسی معبود نے ناراض ہو انسانوں کو گناہوں کی سزا دینے کے پانی کا عظیم ریلا بھیجا۔۔ اہل کتاب کی روایات کے مطابق نوح نامی پیغمبر کے عہد میں ایسا واقعہ ظہور پذیر ہوا تھا قران مجد مییں اعراف، ہود مومنون، شعرا ، قمر اور نوح نامی سورتوں میں اس واقعے کی تفصیل بیان ہوئی ہے۔۔ادھر عید نامہ قدہم پئدائش 6،5 22،24 اور 1۔8 میں بھی اس کی تفاصیل درج ہیں۔۔واقعہ یہ بیان ہوا کہ نوح پیغمبر کے انے پر دنیا میں بہت گناہ پھیل چکے تھے اور باووجد سخت تبلیغ کے لوگ اپنی بے راپروی سے ابز نہ ائے تو خدا نے پیغمبر کی دعا قبول کی اور سرکشوں کو پانی کے ذریعے تباہ کرنے ک سزا کا اعلان کر دیا۔پیغمبر ان کے ساتھی اور حیونات کے جوڑے کشتی میں سوار ہوئے اور پھر خدا کی حکم سے چشمے ابل پڑے اور اسمان سے بارش برسنے لگی 40 دن اور 40 رات مسلسل بارش برسنے لگی سب کچھ غرق ہوگیا ماسوائے کشتی نوح اور اس کے سواروں کے۔بائبل کے مطابق 150 دن تک زمین زیر اب رہی اور 7 ماہ بعد کشتی اردات پر جا ٹھری پھر کافی عرصہ بعد پرندہ اڑ اکر خشکی کی تلاش کی گئی اور اخر اکر سب کشتی سے باہر اگئے۔اس طوفان کے بارے یں دو متضاد رائے ملتی ہیں پہلی یہ کہ یہ طوفان پورے کرہا رض پہ محیط نہ تھا بلکہ اندازا ایک لاکھ چالیس ہزار مربع کلومیٹر تک کے علاقے میں پھیلا ہوا تھا جیسا کے بعد علہامئے مذاہب اور فلکیات کے ماہرین کا خیال ہے کہ اسے کسی طوفان کے اثار دور کے علاقوں میں دکھائی نہیں دئتے مزد یہ کہاس دور کی قلیل آبادی زیادہ بکھری ہوئی نہ ہوگی۔
        دوسری رائے رکھنے والے ماہرین ارضی اور مذاہب کے اس خیال کے حامل ہیں کہ طوفان نوح کرہ ارض پہ محیط تھا اور کل جانداروں کی تباہی کا سبب بنا تھا۔

        لیکن

        تباہ کن سیلاب کی روایات حیرت انگیز طور پر بیشتر مذاہب میں ملتی ہیں جیسے ہندو مت کی قدیم کتب میں اس طوفان کا تذکرہ طوفان منو کے ھوالے سے ملتا ہے۔چینی روایات میں ہے کہ یاہو نامی قبل از تاریخ کے ایک شہنشاہ کے عہد میں اتنا بڑا طوفان ایا تھا کہ پہاڑ اور صحرا زیر اب اگئے یاہو کے بیٹے نے اپنے باپ کی نو برس لاھاصل کوششوں کے بعد ملک سے پانی نکالمنے کا کام مکمل کیا
        اوکلا ہاما کے ریڈ انڈین بتاتے ہیں کہ اک مرتبہ زمین پہ سخت تاریکی چھا گئی کیونکہ سمندر کی لہریں اتنی اونچی ہو گئیں کی انہوں نے روشنی کو روک لیا پانی کی ایسی اونچی دیواروں کا تذکرہ ہدرش ( عہد نامہ قدیم کی عبرانی تفسیر) مں درج ہے کہ بحیرہ قلزم کا پانی بنی اسرائیل کے دونوں جانب سولہ سو میل اونچی دیوار بنا کر کھڑا ہو گا

        پیرو کی روایات میں بھی ایک واقعہ درج ہے جب سمندر لہریں خشکی پہ چڑھ دوڑیں اور تباہی مچا دی تھی یونانی تاریخ میں میں دو سیلابوں کا ذکر ملتا ہے جن میں سے ایک ساری دنیا اور دوسرا ایک ہی مقام پہ محیط تھا ایک سیاب کو گیگیس کا نام دیا جاتا ہے اور دوسرے کو ڈیکالین کا لیکن اس کے بارے میں اختلاف ہے کہ بڑا طوفان گیگس تھا کے ڈیکالین۔۔البتہ ڈیکالین کے بارے میں ایک قابل ذکر بات کہ یہی نام ایک یونانی دیوتا کا بھی تھا دیو مالا میں اس کا قصہ نوح کے قصے سے مشاہبہ ہے کیونکہ ڈیکالین نے بھی سیلاب عظیم انے پر ایک کشتی بنائی تھی اور اس میں بیوی کے ہمراہ سوار ہو کر بچ نکلا تھا

        لیکن اصل کام تب ہوا جب 1841 میں نینوا کی کھدائی کے دوران آسٹن لیرڈ نامی شخص کو مٹی کی تختیاں ملیں جنہیں بہت بعد میں عکادی زبان سمجھنے والے ایک انگیریز جارج اسمتھ نے پڑھا اس نے پڑھا کے ایک ٹوٹی ہوئی تختی کے تیسرے کالم میں درج تھا کہ وہاں کسی جہاز کے کوہ نذیر پر رکنے اور افختہ اڑانے کا قصہ درج تھا اسمتھ کے مطابق ’” مجھے قین ہو گیا کہ میں نے نوح کے سیلاب کے کلدانی تذکرے کا ایک ٹکرا پا لیا ہے۔بعد ازاں 1876 میں اسمتھ نے نینوا جا کر تخت کے باقی اجزا بھی ڈھونڈ نکالے ۔۔

        جاری ہے
        :(

        Comment

        • #5
          Re: طوفان نوح کی اصل حقیقت اور کشتی نوح

          اچھی تحریر پڑھنے کو ملے گئی ویسے تو طوفان نوح پر کافی معلومات ہے اس کے علاوہ کہ یہ واقعہ کتنے ہزار سال پہلے وقوع پزیر ہوا
          ویسے تو انٹلانٹس کی تباہی بھی اسی سے جوڑتے ہیں جب سونامی اور طوفان ایک ساتھ چڑھ دوڑے
          ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
          سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

          Comment

          • #6
            Re: طوفان نوح کی اصل حقیقت اور کشتی نوح

            Originally posted by Sub-Zero View Post

            اپ کے پاس جو انفارمیشن ہونگیں ان کا منبع وہی مذہبی ہوگا لیکن یہاں میں کچھ اور ہی شئیر کرنے جا رہا حقیتا اس کا تعلق بھی دیو مالائی داستانوں سے ہے ہے جو بعد میں مختلف مذاہب میں بار پا گئ
            اور ابھی ایسی ہی ایک داتسان یہاں شئیر کروں گا جس کا عنوان ہے گل گامش کی داستان ہے گل گامش کی داستان دیو مالائی کرداروں اور ان کے کارناموں پہ مشتمل تھی اس کا شمار دنیا کے قدیم ترین نوشتوں میں ہوتا ہے انداز اس داستان کا زمانہ اتھائیس سو سال قبل از مسیح ہے
            بعد ازاں اسی داستان کے مختلف کردار جن میں سے بعض ہمارے لیے اور عیہسائویں یہودیوں کے لیے بہت ہی بابرکت ہیں دراصل اسی داستان کے کرداروں سے ماخوز ہین۔۔یاد رہنے ہائے یہ پوسٹ میں ایک دفعہ ایک اور فورم پہ لگانے کی کوشش کر چکا لیکن ۔۔۔ اوپر جو میں نے ذکر کیا کہ 1841 میں نینوا کی کھدائی کے دوران آسٹن لیرڈ نامی شخص کو مٹی کی تختیاں ملیں تو یہ وہی اس داستان گل گامش کے دس باب ہیں سو طوفان نوح کی حقیقت پہ بات کرنے سے پہلے داستان گل گامش کو بیان کرنا از حد جروری ہے پھر س کے تناظر میں طوفان نوح کا جائزہ لیا جائے گا بہت جلد ملتے ہیں اسی پوسٹ میں۔۔

            خوش رہیں

            :(

            Comment

            • #7
              Re: طوفان نوح کی اصل حقیقت اور کشتی نوح

              Originally posted by Dr Faustus View Post

              میں ایک سائنٹفک بندہ ہوں مذہب سے لے کر واقعات تک کو سائنٹفک طریقے سے چانجتا ہوں ناکہ سنی سنائی باتوں سے ایسی موشگافیاں صرف اپنا پلڑا بھاری کرنے کے لئے کی جاتی ہیں جن کا دور نزدیک سے کوئی واسطہ نہیں ہوتا تو بھائی میری تحقیق کا منبع آخری برفانی دور تھا جو کہ 11 ہزار سال پہلے آیا اور پندرہ سو سال بعد پھر آئے گا

              بہرحال آپ اپنی بات مکمل کیجئے بیچ بیچ میں مجھے بھی موقع دیجئے گا کچھ کہنے کا شکریہ
              ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
              سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

              Comment

              • #8

                زیرو بھائی آپ سے ایک درخواست ہے کہ بیچ بیچ میں آپ رپلائی نہ کریں تو مناسب ہوگا
                کیونکہ
                اس طرح ایک تسلسل قائم نہیں ہوپاتا آپ اپنی بات کریں گے صاحب تھریڈ اُس کا جواب دے گا اور اس طرح یا تو تمام پوسٹس پڑھ کے آگے بڑھا جائے گا یا پھر اصل موزوع کی پاسٹس تلاش کر کر کے پڑھنی پڑیں گی ہر دو صورت میں تسلسل قائم نہ رہ سکے گا

                میری تو گزارش یہ ہوگی کہ جب صاحب تھریڈ کی جانب سے مضمون مکمل ہونے کا اعلان ہوجائے پھر آپ اپنی بات شروع کریں

                میں صرف ایک گزارش کر سکتا تھا باقی آپ کی مرضی۔
                :star1:

                Comment

                • #9
                  Re: طوفان نوح کی اصل حقیقت اور کشتی نوح

                  Originally posted by S.A.Z View Post

                  ساز بھائی پہلی بات تو یہ میرے اور ان کے راستے میل نہیں کھاتے تھے تو ٹکرانے کا اندیشہ کیسا؟
                  *کیونکہ یہ ذکر کریں گئے کسی گل گامش داستان کا ایک داستان ! یعنی بغیر تحقیق ایک کہانی اور پھر اسے الہامی مذاہب سے جوڑے گئے
                  مجھے کوئی اعتراض نہیں البتہ میں نے جو بیچ بیچ کی بات کی وہ صد فیصد ایک مکمل تحقیق کے ساتھ ہوتی بہرحال اب میں نے آپ سے وہ قیمتی بات بتانے کا ارادہ ملتوی کردیا
                  ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                  سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                  Comment

                  • #10
                    Re: طوفان نوح کی اصل حقیقت اور کشتی نوح

                    Originally posted by Sub-Zero View Post

                    ساز بھائی پہلی بات تو یہ میرے اور ان کے راستے میل نہیں کھاتے تھے تو ٹکرانے کا اندیشہ کیسا؟
                    کیونکہ یہ ذکر کریں گئے کسی گل ماش داستان کا ایک داستان ! یعنی بغیر تحقیق ایک کہانی اور پھر اسے الہامی مذاہب سے جوڑے گئے
                    مجھے کوئی اعتراض نہیں البتہ میں نے جو بیچ بیچ کی بات کی وہ صد فیصد ایک مکمل تحقیق کے ساتھ ہوتی بہرحال اب میں نے آپ سے وہ قیمتی بات بتانے کا ارادہ ملتوی کردیا

                    صدقے جاو اپ کی اس بیان کے چلیں محترم اپ اپنی بات پہلے کر لیں میں بعد میں کر لوں گا اسے کہتے ہے چوراں نالوں پنڈ تعاولی ابھی میں نہے داستان گل گامش کی بات نہیں کی اور موصوف اس کی صحت پہ شک کرنے لگے میرے بھائی جو لوگ مجھے جانتے نہ ان کو میرا مطالہ کا دائرہ کار پتہ بڑی بات نہیں کروں لیکن یہ اپ کے بس کی بات نہں کہ ان معاملات میں الجھیں اپ صرف تارزن اور منکو کی داستان پڑھیں شاباش اچھے بچے بن کر خوامخواہ میں ایک سنجیدہ اور تحقیقی مضمون میں روڑے اٹکانا کسی بھی طرح سے ٹھیک فعل نہیں ہے

                    خوش رہیں
                    :(

                    Comment

                    • #11
                      Re: طوفان نوح کی اصل حقیقت اور کشتی نوح

                      Originally posted by Dr Faustus View Post

                      صدقے جاو اپ کی اس بیان کے چلیں محترم اپ اپنی بات پہلے کر لیں میں بعد میں کر لوں گا اسے کہتے ہے چوراں نالوں پنڈ تعاولی ابھی میں نہے داستان گل گامش کی بات نہیں کی اور موصوف اس کی صحت پہ شک کرنے لگے میرے بھائی جو لوگ مجھے جانتے نہ ان کو میرا مطالہ کا دائرہ کار پتہ بڑی بات نہیں کروں لیکن یہ اپ کے بس کی بات نہں کہ ان معاملات میں الجھیں اپ صرف تارزن اور منکو کی داستان پڑھیں شاباش اچھے بچے بن کر خوامخواہ میں ایک سنجیدہ اور تحقیقی مضمون میں روڑے اٹکانا کسی بھی طرح سے ٹھیک فعل نہیں ہے

                      خوش رہیں

                      کوئی بھی داستان ایک ٹارزن اور منکو سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتی آپ خود سائنسی بندے ہوں الف لیلی ہزار داستان کی کتنی کہانیوں پہ یقین کیجئے گا؟
                      رہی بات کسی کی بات میں روڑے اٹکانے کی تو میں نے آپ کی بات شروع سے نہیں کاٹی بلکہ ایک ایسی بات بتانے کی کوشش کی جس نے آج کی
                      سائنس کی چولیں ہلادی ہیں
                      بہرحال سوری ۔۔۔۔ آپ اپنی بات کیجئے

                      ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                      سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                      Comment

                      • #12
                        Re: طوفان نوح کی اصل حقیقت اور کشتی نوح

                        Originally posted by Sub-Zero View Post

                        کوئی بھی داستان ایک ٹارزن اور منکو سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتی آپ خود سائنسی بندے ہوں الف لیلی ہزار داستان کی کتنی کہانیوں پہ یقین کیجئے گا؟
                        رہی بات کسی کی بات میں روڑے اٹکانے کی تو میں نے آپ کی بات شروع سے نہیں کاٹی بلکہ ایک ایسی بات بتانے کی کوشش کی جس نے آج کی
                        سائنس کی چولیں ہلادی ہیں
                        بہرحال سوری ۔۔۔۔ آپ اپنی بات کیجئے

                        تو میں جو بات کرنے جا رہا وہ کوئی کسی مداری کی کہی گئ بات نہیں شہ اشو بنی پال کے کتب خانے کی سب سے نایاب کتاب کے اوراز سے ہے اپ چھوڑیں ساری بات اپ جو کہنا الگ پوسٹ لگائیں میں ابھی اپ کو اس بات کا جواب دیتا سائنس کوئی ’’منجھی ‘‘انہیں کہ اس کی چولیں اتنی اسانی سے ہل جائیں۔۔

                        اپ پوسٹ لگائو میں جواب دیتا۔۔

                        باقی مسٹر خان سے میں ریکوسٹ کروں گا سا پوسٹ میں سے یہ چار پانچ پوسٹ ڈیلیٹ کر دیں تاکہ کوئی علم کا ھصول کا متلاشی یہاں ائے تو کم از کم سکون قلب سے یکسوئی سے کوئی بات سن سکے

                        خوش رہیں
                        :(

                        Comment

                        • #13
                          Re: طوفان نوح کی اصل حقیقت اور کشتی نوح

                          لا حاصل بحث شروع؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ :think:۔

                          جس کا ڈر تھا وہی بات ہوگئی ۔

                          زیرو بھائی آپ کو بات کرنے سے روکا کس نے سر آپ برا مناگئے سووورری ی ی

                          میں نے تو عرض کیا ہے ماننا نہ ماننا آپ کا حق ہے
                          :star1:

                          Comment

                          • #14
                            Re: طوفان نوح کی اصل حقیقت اور کشتی نوح

                            Originally posted by S.A.Z View Post
                            جس کا ڈر تھا وہی بات ہوگئی

                            زیرو بھائی آپ کی دریا دلی سے یہ اُمید نہ تھی کہ آپ وہ اہم معلومات ہی بتانے سے کترا گئے :(۔

                            wo ap fikr na kary alag post laga day ga ap in "Ahm Malomat "" sa mustafiz hoskay ga baqi ma Mr Khan sa
                            Keh ka ya kuch posts del karwadaita..oper post ma is banday na mari aik bat bhi parhna gawrha nahii ki
                            ka kis nawayat ka topic hai aur jo banda bol reha wo har lehaz sa sanjheda ha liken har baat pa ain ka aik
                            moto Na Khiala Gay na Khaidan daywa ga
                            :(

                            Comment

                            • #15
                              Re: طوفان نوح کی اصل حقیقت اور کشتی نوح

                              میرا ایک اپنا طریقہ کار ہے کہ جہاں کوئی گفتگو ہو رہی ہو تو بات کرنے والے کو بولنے کا پہلے موقع دو

                              اس سے دو فائدے ہوتے ہیں

                              ایک تو ہم اُس کے مافی الضمیر سے پوری طرح آگاہ ہوجاتے ہیں

                              دوسرے ہمارے کسی ایسے اعتراض یا سوال سے جو کہ اُس کے نزدیک درست ہوتا ہے" وہ اُس کو سن کر اپنی بات میں تبدیلی نہیں لاسکتا "جس کا فائدہ بعد میں ہم کو ہوتا ہے۔
                              :star1:

                              Comment

                              Working...
                              X