Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

گاڈ پارٹیکل کا وجود ثابت ہوگیا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • گاڈ پارٹیکل کا وجود ثابت ہوگیا


    ۔۔1964 میں نظریاتی طبیعیات کے برطانوی سائندان پیٹر ہگز نے ایک نئی ہی بات کہی تھی

    عظیم دھماکے یا بگ بینگ کے بعد جس نے کائنات کو جنم دیا تھا سیکنڈ کے ایک
    حصے میں توانائی کا ایک غیر مرئی میدان یا انرھی فیلڈ بھی وجود مں اگئی تھی
    ۔۔توانائی کا ہ میدان پوری کائنات میں پھیلا ہوا تھا۔۔ذرات اس میدان سے گزرتے وقت کمیت حاصل
    کرتے ہیں۔۔توانائی کا یہ میدان ان ذرات کو کمیت کے ساتھ ساتھ جسامت اور ہیئت بھی دیتا ہے
    اور ان ذرات کو ایٹموں کی تشکیل کے قابل بناتا ہے۔وہی اٹیم جن سے کائنات ک ہر شے بنی ہے۔۔ہر توانائی
    کے میدان کاایک مخصوص ذرہ ہوتا ہے جو اس کے اطراف موجود یا اس میں ست گزرنے والے اجسام
    سے ان کا تعامل کنٹرول کرتا ہے۔۔اسی طرح توانائی کے اس میدان کا بھی یقینا کوئی ذرہ ہوگا

    پروفیسر پیٹر ہگز کے نام پہ اس فرضی ذرے کا نام ہگز پارٹیکل یا ہگز بوسون رکھا گیا۔۔بوسون
    انگریزی میں توانائی کی کسی بھی سطع کے لہاظ سے تقسیم شدہ ایٹمی اور نیم اٹیمی ذرے کو کہتے ہیں۔
    ہگز بوسون چونکہ وہ ذرہ ہے جو دیگر ذرات کو کمیت دیتا ہےاسلیے اسے گاڈ پارٹیکل
    بھی کہا جاتا ہے دوسروے لفظوں میں گاڈ پارٹیکل وہ ذرہ ہے جس کی کائنات میں ہر ٹھوس
    چیز مرہون منت ہے۔۔ہگز کے مفروضے کی رو سے اگر یہ ذرہ نہ ہوتا تو دیگر ذرات خلائے بسیط میں
    روشنی کی طرح ادھر اسے اُدھر محو سفر ہوتے


    گاڈ پارٹیکل کے مفروضے سے پہلے اسٹینڈرڈ مادل کا نظریہ پیہش کیا گیا تھا
    اسٹینڈرڈ ماڈل ایک ایسا سائنسی نظریہ ہے جو کائنات کے ان تمام ذرات اور طاقتوں
    کی وضاعت کرتا ہے جن سے یہ کئنات ملکر بنی ہے۔۔اسٹینڈر ماڈل میں
    گیارہ ذرات کی پیش گوئی کی گئی تھی جو دریافت ہو چکے تھ گویا گاڈ پارٹیکل اخری کڑی تھی جس کی دریافت کے بعد
    سٹینڈرڈ ماڈل کی تکمیل ہو جاتی اور یہ معمہ حال ہو جاتا۔ڈراصل یہ ذرہ ہی کائنات کے اس ماڈل بنیاد تھا
    اس کی عدم وجودگی میں یہ ماڈل برقرار نہیں رہ سکتا تھا کیونکہ دوسری صورت میں
    ہر شے روشنی جیسا طرز عمل ظاہر کرتی خلا میں تیرتی اور کسی دوسریشے سے تعا کرتی
    اٹموں کا کوئی وجود نہ ہوتا اور نہ ہی جان دار اشیا اس کرہ ارض پہ موجود ہوتیں





    پروفسر ہگز اپنا مفروضہ پیش کر کے درس و تدریس میں مشغول ہو گئے انہیں اس بات کی بالکل توقع نہیں
    تھی کہ ان کے پیش کردہ مفروضے کو ان کے ہوتے ہوئے صھیح یا غلط ثابت کرنے کیکوشش کی جائے گی
    کیونکہ اس مقصد کے لیے ویسے ہی حالات پیدا کرنےکی ضرورت تھی جیسا کہ بگ بینگ کے

    فوری بعد ہوئے تھے۔۔اور اس وقت دور دور تک ایسے کسی تجربے کے لیےٹیکنالوجی اور وسائل دستیاب نہیں تھے
    اور یہ بات ان کے وہم و گمان میں بھی نہ تھی کہ ان کی زندگی میں نہ صرف
    ان کے مفروضے کی بنیاد پر سائنسی تاریخ کا سب بڑا تجربہ ہوگا بلکہ یہ مفروضہ
    درست بھی ثابت ہوگا







    جاری ہے

    :(

  • #2
    Re: گاڈ پارٹیکل کا وجود ثابت ہوگیا

    باقی کا انتظار رہے گا۔

    آپ کا نام معیار کی ضمانت ہے

    جہاں معلوم ہوجائے کہ یہ تھریڈ آپ نے شروع کیا ہے اُس تھریڈ کو ضروردیکھتا ہوں:shyy:۔
    :star1:

    Comment


    • #3
      Re: گاڈ پارٹیکل کا وجود ثابت ہوگیا

      زبردست سلسلہ شروع کیا ، ایک جادوئی زرہ جو پلک چھپکتے ہی زیرو کو ہیرو کردیں
      انتظار اگلی پوسٹ کا
      ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
      سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

      Comment

      Working...
      X