Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

کریڈٹ کارڈ کا استعمال

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • کریڈٹ کارڈ کا استعمال

    کریڈٹ کارڈ کا استعمال
    Click image for larger version

Name:	UK-bank-and-credit-cards-and-smartcard-and-coins-early-2000s-1-DHD.jpg
Views:	1
Size:	13.4 KB
ID:	2488464

    مغربی ممالک میں کریڈٹ کارڈ کے استعمال پر یہاں سوال کے حوالہ سے معلومات فراہم کرتا ہوں۔ حالنکہ یہ تو اب پوری دنیا میں بمعہ پاکستان کے آسانی سے ملتے ہیں۔

    برطانیہ میں کریڈٹ کار حاصل کرنے پر کوئی فیس نہیں ھے آنلائن پر فارم فل کریں اور 30 سیکنڈ میں رزلٹ سامنے اپروو یا ڈیکلانئڈ، اپروو ہوا تو 7 دن میں کارڈ فری/ مفت میں ڈاک کے ذریعے گھر آ جاتا ھے ایک مخصوص کریڈٹ لمٹ کے ساتھ۔

    ہر کارڈ پر جتنی بھی شاپنگ/ خریداری کی جائے اس پر رقم جمع کروانے پر ہر کمپنی کی طرف سے 52 سے 60 دن ہوتے ہیں۔ جس پر ہو ایک کی کوشش ہوتی ھے کہ انٹرسٹ ریٹ سے بچنے کے لئے رقم خرید وقت پر واپس کر دی جائے۔ کریڈٹ کارڈ کو کیش کے لئے کم ہی استعمال کیا جاتا ھے کیونکہ اس پر انٹرسٹ ریٹ زیادہ ہوتا ھے۔

    کریڈٹ کارڈ سے اگر ائرٹکٹ خریدنی ہو تو اس پر ٹریول ایجنسی رقم خرید سے 3 فیصد تک ایکسٹرا چارج کرتی ھیں یا اس جیسی کچھ اور کمپنیاں مگر انہوں نے کچھ آپشن سامنے دئے ہوتے ہیں کہ آپ اگر پیمنٹ کریڈٹ کارڈ سے دیں گے تو اتنے چارج مزید ہونگے/ بینک اکاؤنٹس کارڈ سے کوئی ایکسٹرا چارج نہیں/ پے۔ پال سے کوئی ایکسٹرا چارج نہیں۔

    الامارات میں کریڈٹ کارڈ پر سالانہ فیس ھے اور اس کے بعد شاپنگ پر زیادہ تر 3 فیصد ایکسٹرا چارج وہیں کارڈ سے لے لئے جاتے ہیں۔ تو اسطرح ایکسٹرا رقم تو شاپنگ کے وقت ہی دے دی جاتی ھے۔


    کریڈٹ کارڈ جن ممالک میں سالانہ فیس پر ملتے ہیں وہ سالانہ فیس سے بینک یا جو بھی اسے جاری کرتے ہیں وہ اس رقم سے کارڈ کی انشورنس کرواتے ہیں جو کہ فائدہ مند ھے۔ اس سے ایسا ہوتا ھے کہ اگر آپکا کارڈ کسی جگہ ہیک ہوا یا اس سے کسی بھی طرح رقم باہر نکلی جو کہ آپ نے استعمال نہیں کی تو کلیم کرنے پر انشورنس کمپنی اس پر انکوائری کرتی ھے اور اس میں انہیں ایسا کوئی ثبوت نہ ملے کہ جسے آپ نے استعمال نہیں* کیا تو وہ رقم انشورنس کمپنی خود بھرتی ھے اور جہاں سے اس کا اسمتعمال ہوا ان سے وہ کلیم کرتے ہیں اس پر آپ اس سے بری الزمہ ہو جاتے ہیں۔ الامارات میں میرے ساتھ ایسا ہوا تھا۔ یہاں پر بھی کریڈٹ کارڈ انشورڈ ہوتے ہیں مگر ان کا بینک یا کسی کارڈ کمپنی سے کوئی تعلق نہیں کارڈ فری میں ھے اگر انشورنس کروانی ہو تو ایک سال کے 20 پاؤنڈز فیس پر کسی بھی کمپنی سے اسے انشورڈ کروایا جا سکتا ھے۔

    کریڈٹ کارڈ پر وہ کمپنیاں نے اسے جاری کرتی ہیں انہیں کیا فائدہ حاصل ہوتا ھے اس کا اصل مقصد "پیسہ کی گردش" ھے۔

    یہ تھی کریڈٹ کارڈ پر مختصر معلومات

    والسلام
    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

  • #2
    Re: کریڈٹ کارڈ کا استعمال

    اچھی معلومات ہیں لیکن میرا اس ضمن میں کافی تلخ تجربہ ہے چار سال پہلے
    میں نے تین کریڈٹ کاردز بنوائے تھے اتنا برا پھنسا کے جان چھڑانی
    مشکل ہوگئی سود در سود۔۔ اور بالاخر ہم نے اپنی آبائی زمین
    بیچ کےان کے واجبات ادا کئے

    اب تو ان کے نام سے ہی ڈر لگتا ہے
    372-scare
    :(

    Comment


    • #3
      Re: کریڈٹ کارڈ کا استعمال

      عامر بہت دکھ ہوا پڑھ کر
      کریڈٹ کارڈ سے کی گئی شاپنگ کی رقم کمپنی ادا کرتی ہے البتہ اگر کوئی جان پوجھ کر پے منٹ ایک مہینے سے لیٹ کرتا ہے تو اسے بطور سود کچھ رقم ادا کرنی پڑتی ہے۔ ایسی صورتحال میں کریڈٹ کارڈ کا کیا قصور ہے جب کہ انسان ایک مہینے سے پہلے ہی پے منٹ ادا کر دے؟
      ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
      سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

      Comment


      • #4
        Re: کریڈٹ کارڈ کا استعمال

        Originally posted by Sub-Zero View Post
        عامر بہت دکھ ہوا پڑھ کر
        کریڈٹ کارڈ سے کی گئی شاپنگ کی رقم کمپنی ادا کرتی ہے البتہ اگر کوئی جان پوجھ کر پے منٹ ایک مہینے سے لیٹ کرتا ہے تو اسے بطور سود کچھ رقم ادا کرنی پڑتی ہے۔ ایسی صورتحال میں کریڈٹ کارڈ کا کیا قصور ہے جب کہ انسان ایک مہینے سے پہلے ہی پے منٹ ادا کر دے؟

        ایسا ہوتا نہیں ہے کریڈت کارڈ پہ اگر تمام واجبات ادا کر دئے جائیں
        تو اوکے ہے لیکن اگر تمام رقم یکمشت ادا نہیں کرتے بلکہ کم از کم رقم بل کی صورت
        میں ادا کرتے ہیں تو اس صورت میں بنک کو موقع مل جاتا وہ بقایا رقم پہ
        بھاری سور عائد کرتا پھر لیٹ فیس اوور لمٹ فیڈرل ایکسائز اور جانے کیا کیا
        بزنس مین کو تو اس کا فائدہ لیکن تنخواہ دار طبقہ
        کبھی بھی اس کے ھصول کی کوشش نہ کرے

        :(

        Comment


        • #5
          Re: کریڈٹ کارڈ کا استعمال

          آپ نے کتنی شاپنگ کرلی تھی جو نوبت جائداد بیچنے تک پہنچ گئی ، مجھے تو لگتا ہے آپ کو لوٹا گیا ہے
          ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
          سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

          Comment

          Working...
          X