Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

نیند کے بارے میں خواتین کی غلط فہمی

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • نیند کے بارے میں خواتین کی غلط فہمی

    تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بڑی عمر کی خواتین کو یہ غلط فہمی ہوتی ہے کہ ان کی نیند مردوں کی نسبت کم پرسکون ہوتی ہے۔

    تحقیق کرنے والی ٹیم کو یہ معلوم ہوا ہے کہ بڑی عمر کی خواتین کا اپنی نیند کے بارے میں یہ خیال ہوتا ہے کہ یہ ان کے ساتھی مردوں کی نسبت تھوڑی اور کم پرسکون ہوتی ہے جبکہ حقیقت میں ان کی نیند ان مردوں سے بہتر ہوتی ہے۔

    ڈچ تحقیق کاروں کا خیال ہے کہ خواتین کو مردوں کی نسبت نیند کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے جس کا نتیجہ یہ ہوسکتا ہے کہ ایک ہی طرح کی نیند مردوں کے لیے تسلی بخش ہو اور عورتوں کے لیے نہ ہو۔

    دی ایرامس میڈیکل سنٹر کی یہ تحقیق میڈیکل جرنل سلیپ میں شائع ہوئی ہے۔

    اس تحقیق کے دوران انسٹھ سے اناسی سال کے نو سو چھپن افراد کی نیند کا جائزہ لیا گیا جن میں آدھی سے زیادہ تعداد عورتوں کی تھی۔

    خواتین نے تحقیق کاروں کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں خواتین نے اپنی نیند کے کل وقت کو اوسطاً تیرہ اعشاریہ دو منٹ کم بتایا۔ ان کے اپنے بیان کے مطابق ان کی نیند کا معیار بھی ہم عمر مردوں کی نسبت چار اعشاریہ دو فیصد کم تر ہے۔

    تاہم جب ان کی نیند کا غیر جانبدارانہ تجزیہ کیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ درحقیقت ان کی نیند مردوں کی نسبت دس منٹ زیادہ تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی ثابت ہوئی کہ ان کی نیند کا معیار بھی نہ صرف مردوں سے بہتر تھا بلکہ اس میں وقفے بھی کم تھے۔

    اس کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی سامنے آئی کہ نیند کے بارے میں خواتین کا اندازہ مردوں سے زیادہ صحیح تھا۔

    تحقیق کاروں کے مطابق یہ فرق خواتین میں نیند کی دواؤں کا استعمال اور کم شراب نوشی کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

    تحقیقی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر ہیننگ ٹیمیئر کا کہنا ہے کہ انہیں یہ جان کر حیرانی ہوئی کہ خواتین مردوں کی نسبت زیادہ سوتی ہیں۔



    لندن کے سینٹ ٹامس ہاسپیٹل میں سلیپ ڈس آرڈر سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایڈرین ولیمز کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے اس بات کو سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے کہ خواتین کے نیند نہ آنے کی کیس کیوں زیادہ رپورٹ ہوتے ہی


  • #2
    Re: نیند کے بارے میں خواتین کی غلط فہمی

    cant read it!!
    u can't gain RESPECT by choice nor by requesting it... it is earned through your words & actions."

    :pr:

    Comment

    Working...
    X