Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Muslim Sciencetist List

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Muslim Sciencetist List

    مسلم سائنسدانوں کی فہرست



    مسلم سائنسدان (بترتیب زمانی)

    اسمِ سائنسدان
    زمانہ
    نمایاں کام
    مخففات: ت - تقریباً (Circa)۔ ء - عیسوی

    الحمیاری
    Himyari
    7ویں / 8ویں صدی
    عرصہ حیات زیرتحقیق، حیان سے پہلے ہونے کا امکان غالب ہے۔ انکا شمار کیمیاء دان جابربن حیان کے معلمین میں کیا جاتا ہے۔

    ابراھیم الفزاری
    Ibrahim-Fazari
    8ویں صدی تا 777ء
    فلکیات میں کام۔

    جابر بن حیان
    Geber
    721ء ت تا 815ء ت
    کیمیاءدان (باباۓ کیمیاء کا لقب دیا گیا [1])؛ طبیعیات میں کام؛ علم الادویہ میں تحقیق؛ علم الہیت میں تحقیق (چاند پر موجود حفرہ کی منسوبیت ، حفرۂ جابر / Geber crater کہا جاتا ہے [2])۔ امام جعفر الصادق علیہ السلام اور الحمیاری جیسے معلمین سے استفادہ اور علم حاصل کیا۔ معلومہ کتب؛ کتاب الکیمیاء، کتاب الزہرہ۔

    محمد الفزاری
    Al-Fazari
    پیدائش؟ تا 796ء
    (806ء)؟ ت
    فلکیات میں کام۔

    اِبن*ِ ترک
    Ibn Turk
    830ء ت
    ریاضیات میں تحقیق۔

    الاصمعی
    Al-Asmai
    739ء تا 831ء
    حیوانیات و نباتیات پر تحقیق و تحریر۔ معلومہ کتب؛ کتاب الخلیل ، کتاب خلق الانسان (جو انسانی تشریح سے متعلق ہے)۔عباسی خلیفہ مامون الرشید کے استاذ اور بہت بڑے عالم دین ، عربی لغت میں درجہ امامت پر فائز ہیں ۔

    الخوارزمی
    Algorismi, Algorizm
    780ء ت تا 850ء ت
    ریاضی، فلکیات، علم النجوم اور جغرافیہ کے شعبہ جات میں تحقیق و تحاریر۔ باباۓ الجبرا کا لقب حاصل (یا شراکت) ہے [3] ۔ معلومہ کتب؛ کتاب الجبر و المقابلہ، کتاب الجمع و التفریق بی حساب الہند[4] ، کتاب صورۃ الارض۔

    الجاحظ
    AlJahiz
    776ء ت تا 868ء ت
    تاریخ، الہایات، حیوانیات اور فلسفہ میں تحقیق و تحاریر۔ دیگر تاریخی دستاویزات سے انکی قریباً دو سو کتب کا اندازہ لگایا گیا ہے جن میں سے تیس کے قریب ہی دستیاب ہو سکی ہیں۔ ان میں کتاب الحیوان، کتاب البخلاء، كتاب البیان والتبیین وغیرہ شامل ہیں۔

    الکندی
    Alkindus
    801ء ت تا 873ء ت
    ریاضی دان، فلسفی، طبیعیات دان اور موسیقی سے لگاؤ(علاج بالموسیقی یعنی music therapy میں تجربات [5])۔ خلافت عباسیہ کے بغداد میں بیت الحکمہ کی ایک اھم ترین شخصیت۔ باباۓ Cryptanalysis یا صفری تجزیہ کا اعزاز حاصل [6]۔ اطباء کیلیۓ ادویات کی طاقت ناپنے کا صیغہ (فارمولا) تشکیل دیا [7]۔ چند معلومہ کتب: کتاب فی الاستعمال الاعداد الہند ، On Deciphering Cryptographic Messages یعنی ، تخطیط صفری پیغامات کی کشف صفری [8]

    ابن فرناس
    Ibn Firnas
    810ء ت تا 887ء ت
    طبیعیات اور علم الہیت میں تحقیق و تجربات۔ ساعت الماء (آبی گھڑی) کی تخلیق۔ انہوں نے Wright Brothers سے 1000 ہزار سال قبل 875ء اپنا glider تخلیق کر کہ پہلی انسانی پرواز کا تجربہ کیا [9] ۔ اس سے قبل 852ء میں مسلم اسپین ہی کے آرمین فرمان نے اسی قسم کا تجربہ کیا تھا اور وہ ہوائی چھتری کے زریعے کیا گیا تھا، اسی وجہ سے Philip Hitti کے مطابق ؛ ابن فرناس تاریخ میں پہلے شخص تھے جنہوں نے سائنسی طریقے سے پرواز کی کوشش کی [10]

    علی ابن ربان الطبری
    Altabari
    838ء ت تا 870ء ت
    طب میں تحقیق و تحریر۔ انہوں نے دنیا کا سب سے پہلا طبی دائرہ المعارف مرتب کیا۔ مشہور مسلم سائنسدان الرازی کے معلم بھی تھے۔ معلومہ کتب؛ فردوس الحکمہ ، تحفات الملوک ، حفظ الصحت وغیرہ

    جابر بن سنان البتانی
    Albategnius
    850ء ت تا 923ء ت
    انکے نام میں الصابی شامل ہونے کیوجہ سے غیر مسلم ثابت کرنے کی کوششیں بھی کی گئی ہیں لیکن اگر نام ہی کی بات کی جاۓ تو انکا مکمل نام تو ، ابو عبد اللہ محمد بن جابر بن سنان الحرانی الصابی البتانی ہے۔ ریاضی اور بالخصوص مثلثیات (trigonometry) میں اھم تحقیقات۔ شمسی سال کے 365 دن ، 5 گھنٹے 46 دقیقے اور 24 ثانیے ہونے کا تخمینہ لگایا۔ معلومہ کتب؛ کتاب الزیج۔

    الفرغانی
    Alfraganus
    860ء ت
    اجرام فلکی کی حرکات پر تحقیق و تحریر۔ المامون کی زیرسرپرستی (813ء تا 833ء) بغداد میں ہونے والے زمین کے قطر کی پیمائش کے منصوبے میں شامل رہے۔ بغداد سے مصر واپس آکر 856ء میں اسطرلاب پر ایک تحقیقی شرح لکھی۔ 861ء کے دوران بناۓ گئے نیل پیما کی اپنی زیرنگرانی تعمیر کروائی۔ چاند پر موجود حفرہ الفرغانی (Alfraganus crater) انہی کے نام سے منسوب ہے [11]

    ابوبکرالرازی
    Rhazes
    864ء تا 925ء
    طب ، فلسفہ و کیمیاء میں تحقیق و تحریر۔ کیمیائی مرکب الکحل کی دریافت کا سہرا ان کے سر ہے۔ جبکہ بعض زرائع تیزاب كِبرِيت (sulfuric acid) کی دریافت بھی انہی سے منسوب کرتے ہیں اور دیگر ایسے تاریخی شواہد بھی پیش کیۓ جاتے ہیں جنکی رو سے اس تیزاب کی دریافت کا سہرا جابر بن حیان کے سر جاتا ہے۔

    الفارابی
    Pharabius
    870ء تا 950ء
    علم ریاضی ، طب ، فلسفہ اور موسیقی میں تحقیق و تحاریر۔ منطق (logic) کی علمی گروہ بندی کی۔ انکو ارسطو کے بعد دوسرا بڑا فلسفی بھی کہا جاتا ہے۔ علم طبیعیات میں وجود خلاء پر اہم تحقیقات۔ [12]

    المسعودی
    Almasudi
    896ء تا 956ء
    پہلی بار وسیع پیمانے پر تاریخ اور جغرافیہ کو پیوست کرتے ہوۓ کتب تحریر کیں۔ دنیا بھر میں اپنے سفر سے اخذ کردہ تجربات کی بنا پر تخطیط التاریخ (histography)، جغرافیہ اور زمینیات (earth sciences) جیسے موضوعات کا احاطہ کیا۔ کہا جاتا ہے کہ اس عالم کا تعلق معتزلہ گروہ سے تھا۔

    احمد بن وحشیہ
    Ibn-Wahshiyah
    9ویں صدی


    عبدالرحمن الصوفی
    Azophi
    903ء تا 986ء
    فلکیات اور ریاضیات کی بے شمار کتابوں کا عربی میں ترجمہ کیا۔ کواکب اور نجوم کی درجہ بندی کی جو کسی نہ کسی حد تک آج بھی رائج ہے۔ اصطرلاب کے ایک ہزار استعمالات پر کتابچہ تحریر کیا۔ مشہور کتابوں میں كتاب الكواكب الثابتة (964ء میں شائع ہوئی اور اس کے متعدد نسخے آج بھی موجود ہیں۔ انگریزی میں یہ Book of Fixed Stars کے نام سے مشہور ہے)، صور الكواكب الثمانية والأربعين (اس میں کواکب و نجوم کی درست ترین تصویر کشی کی گئی ہے۔) اور أرجوزة في الكواكب الثابتة شامل ہیں۔

    ابوالقاسم الزھراوی
    Albucasis
    936ء تا 1013ء


    البوزجانی
    Buzjani
    940ء تا 998ء


    ابن الہیثم
    Alhazen
    965ء تا 1040ء


    الماوردی
    Alboacen
    972ء تا 1058ء


    البیرونی
    Biruni
    973ء تا 1048ء


    ابن سینا
    Avicenna
    981ء تا 1037ء


    الجزار
    Al-Jazzar
    10ویں صدی


    الناصبی
    Ibn Hawkal
    10ویں صدی (920ء ؟)


    الزرقالی
    Arzachel
    1028ء تا 1087ء


    محمد الازدی
    Al-Thahabi
    10ویں صدی


    عمر خیام

    1048ء تا 1131ء


    غزالی
    Algazel
    1058ء تا 1111ء


    عبدالرحمن الخزینی
    Al-Khazini
    گیارہویں تا بارہویں صدی
    مرو (Merv) کے تاریخی شہر سے سب سے نمایاں سائنسدان۔ ریاضیات و فلکیات میں نمایاں کارکردگی ، اھم کتابوں میں سے چند کے نام کتاب میزان الحکمہ اور کتاب فی آلات درج کیۓ جاسکتے ہیں۔

    ابن زھر
    Avenzoar
    1091ء تا 1161ء


    الادریسی
    Dreses
    1100ء تا 1165ء


    طفیل القیسی
    Abubacer
    1105ء تا 1185ء


    ابن باجہ
    Avempace
    1106ء تا 1138ء


    الجزاری
    Al-Jazari
    1136ء تا 1111ء


    ابن جبیر
    Jubayr
    1145ء تا 1206ء


    عبدالطیف
    Abdallatif
    1162ء تا 1231ء


    محمد الفارسی
    Al-Farisi
    1320ء تا 1260ء


    نصیرالدین طوسی
    Tusi
    1201ء تا 1274ء


    ابن ابی اصیبعہ
    Usaibia
    1203ء تا 1270ء


    ابن النفیس
    Nafis
    1213ء تا 1288ء


    المغربی
    Magribi
    1220ء تا 1283ء


    ابو الفدا
    Abulfeda
    1273ء تا 1331ء


    ابن خلدون
    Khaldun
    1332ء تا 1406ء


    الغ بیگ
    Ulugbek
    1393ء تا 1449ء


    ابوالحسن
    Kalasadi
    1412ء تا 1486ء


    احمد بن ماجد
    Majid
    1430ء تا ؟


    سلیم الزماں صدیقی
    1897ء تا 1994ء


    اختر حمید خان
    1914ء تا 1999ء


    عبد السلام
    1926ء تا 1996ء


    عبد الکلام
    1931ء تا حال


    عبد القدیر
    1936ء تا حال

  • #2
    Re: Muslim Sciencetist List

    v informative...........:thmbup::thmbup:
    شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

    Comment


    • #3
      Re: Muslim Sciencetist List

      good info :thmbup:

      shuru main zaida they or ab buhat kam hoo gay hian :)
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment


      • #4
        Re: Muslim Sciencetist List

        excellent work

        Comment


        • #5
          Re: Muslim Sciencetist List

          g8 share, very useful


          Comment


          • #6
            Re: Muslim Sciencetist List

            nice information.
            YOUR SIGNATURE HAS BEEN DELETED BY THE ADMIN.

            Comment

            Working...
            X