Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

سنسکرت زبان سے مشتق الفاظ

Collapse
This is a sticky topic.
X
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • سنسکرت زبان سے مشتق الفاظ




    السلامُ علیکم ۔۔۔


    اس تھریڈ میں سنسکرت زبان سے مشتق الفاظ شئیر کیے جائیں گے ۔۔۔
    اردو میں بھی بہت سے عربی ، سنسکرت اور فارسی الفاظ شامل ہیں ۔جن کی نشاندہی کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی ۔ انشاء اللہ

    آپ سب سے گزارش ہے کہ اس کام میں بھرپور ساتھ دیں ۔ تاکہ آپ کے علم سے دوسرے بھی مستفید ہوں اور اپنی قومی زبان سے آگہی میں اضافہ ہو ۔



    نوٹ :۔ غیر متعلقہ پوسٹ خارج کر دی جائے گی ۔ (انتظامیہ)۔


  • #2
    Re: سنسکرت زبان سے مشتق الفاظ


    اَت
    سنسکرت زبان سے اردو میں داخل ہوا، ماخذ زبان میں اصل تلفظ 'آتِ' ہے۔۔
    مطلب = نہایت
    فقرہ
    اَت کا بھولا سونجھنا ڈال پات سے جائے
    جو حد سے گزرتا ہے نقصان اٹھاتا ہے


    Comment


    • #3
      Re: سنسکرت زبان سے مشتق الفاظ


      اَبس

      سنسکرت زبان کے لفظ "وش" کے شروع میں "آ" بطور سابقہ نفی استعمال کیا گیا ہے۔ اردو میں "ابس" مستعمل ہے۔

      مطلب
      جو بس میں نہ آئے

      مترادف
      باغی

      Comment


      • #4
        Re: سنسکرت زبان سے مشتق الفاظ


        ابالنا


        سنسکرت زبان سے دو الفاظ 'اَدْ' بمعنی 'اوپر' اور 'ولٹ' بمعنی "اٹھنا' سے مرکب لفظ سے ماخوذ 'ابال' ہے جس کے ساتھ 'نا' علامت مصدر استعمال کی گئی ہے۔

        مطلب
        جوش دلانا، کھولانا




        Comment


        • #5
          Re: سنسکرت زبان سے مشتق الفاظ

          اِتْوار


          سنسکرت زبان میں دو الفاظ 'آدِتْ یَ' بمعنی سورج اور 'وار' بمعنی 'دن' کا مرکب ہے۔ اردو میں 'اتوار' مستعمل ہے


          اسم معرفہ۔۔۔۔واحد


          Comment


          • #6
            Re: سنسکرت زبان سے مشتق الفاظ


            آدَرْش



            یہ اصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے اور اپنی اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی اردو زبان میں مستعمل ہے۔


            مطلب
            تصوراتی، تخیّلی


            صفت ذاتی


            Comment

            Working...
            X