Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

عربی زبان سے مشتق الفاظ

Collapse
This is a sticky topic.
X
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • عربی زبان سے مشتق الفاظ




    السلامُ علیکم ۔۔۔


    اس تھریڈ میں عربی زبان سے مشتق الفاظ شئیر کیے جائیں گے ۔۔۔
    اردو میں بھی بہت سے عربی ، سنسکرت اور فارسی الفاظ شامل ہیں ۔جن کی نشاندہی کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی ۔ انشاء اللہ

    آپ سب سے گزارش ہے کہ اس کام میں بھرپور ساتھ دیں ۔ تاکہ آپ کے علم سے دوسرے بھی مستفید ہوں اور اپنی قومی زبان سے آگہی میں اضافہ ہو ۔



    نوٹ :۔ غیر متعلقہ پوسٹ اس دھاگے سے خارج کر دی جائے گی ۔
    شکریہ (انتظامیہ)۔



  • #2
    Re: عربی زبان سے مشتق الفاظ

    اِبْداع


    عربی زبان سے اسم مشتق ہے، ثلاثی مزید فیہ کے باب افعال سے مصدر ہے۔ اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے

    مطلب
    اختراع، ایجاد

    فقرہ
    قوت ابداع ہے ہر شعر میں میرے عزیز فیض پہنچایا مجھے شیراز اور کشمیر نے




    Comment


    • #3
      Re: عربی زبان سے مشتق الفاظ

      اَبْلَق

      عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ اردو میں ١٥٦٤ء کو حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔


      مطلب
      دو رنگا، خصوصاً سیاہ اور سفید


      مرکبات

      ابلق چشم۔۔ابلق ایام


      Comment


      • #4
        Re: عربی زبان سے مشتق الفاظ


        آبْنُوسی


        یہ عربی زبان کا لفظ ہے، فارسی میں 'آونوس' اور یونانی میں 'Ebenos' مستعمل ہے۔ قرین قیاس ہے کہ عربی میں یونانی سے آیا ہو، بہرحال یہ واضح ہے کہ اردو میں 'عربی' سے ہی آیا ہے



        مطلب
        سیاہ، کالا



        Comment


        • #5
          Re: عربی زبان سے مشتق الفاظ


          اِبْتِسام

          عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے


          مطلب
          تبسم، مسکراہٹ


          Comment


          • #6
            Re: عربی زبان سے مشتق الفاظ

            اِبْتِغا

            عربی زبان سے اسم مشتق۔ عربی میں اصل لفظ 'ابتغاء' ہے اردو میں 'ء' کی آواز نہ ہونے کی وجہ سے 'ابتغا' لکھا جاتا ہے، 'ابتغاء' بھی مستعمل ہے

            مطلب
            طلب، خواہش


            Comment


            • #7
              Re: عربی زبان سے مشتق الفاظ

              اِتْحاف


              عربی زبان میں ثلاثی مزید فیہ کے باب "افعال" سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔


              مطلب
              تحفہ دینا

              مترادف
              پیشکش



              Comment

              Working...
              X