ابن جریر طبری
ابن جریر طبری (مکمل نام: ابو جعفر بن جریر طبری) (839ء تا 923ء) عہد عباسیہ کے سب سے بڑے مؤرخ تھے۔ انہوں نے 14 جلدوں کی ایک تاریخی کتاب لکھی جس میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے زمانے سے اُن کے زمانے تک 300 برس کی مفصل تاریخ درج ہے۔ طبری بہت بڑے عالم دین بھی تھے۔ انہوں نے قرآن مجید کی ایک تفسیر بھی لکھی۔ ان دو کتابوں کے علاوہ بھی وہ کئی کتابوں کے مصنف تھے۔ طبری اسلامی تاریخ کے بڑے مصنفین میں سے ایک ہیں۔ آپ نے جتنی کتابیں لکھیں اتنی آج تک کسی نے نہیں لکھیں۔ کہا جاتا ہے کہ وہ روزانہ 14 صفحات لکھا کرتے تھے اور یہ سلسلہ تمام عمر جاری رہا۔
Comment