Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ظہیر الدین محمد بابر

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ظہیر الدین محمد بابر

    ظہیر الدین محمد بابر


    ظہیر الدین محمد بابرپیدائش: 1483ء

    وفات: 1530ء

    نام ظہیر الدین محمد ۔ ماں پیار سے بابر(شیر) کہتی تھی۔ اس کاباپ عمر شیخ مرزا فرغانہ (ترکستان) کا حاکم تھا۔ باپ کی طرف سے تیمور اور ماں کی طرف سے چنگیز خان کی نسل سے تھا۔ اس طرح اس کی رگوں میں دو بڑے فاتحین کا خون تھا۔ بارہ برس کا تھا کہ باپ کا انتقال ہوگیا۔ چچا اور ماموں* نے شورش برپا کردی جس کی وجہ سے گیارہ برس تک پریشان رہا۔ کبھی تخت پر قابض ہوتا اور کبھی بھاگ کر جنگلوں میں روپوش ہوجاتا۔ بالآخر 1504ء میں بلخ اور کابل کا حاکم بن گیا۔ یہاں سے اس نے ہندوستان کی طرف اپنے مقبوضات کو پھیلانا شروع کیا۔


    شہنشاہ بابر کی ایک پینٹنگ1525ء تک پنجاب پر پورا اقتدار جمانے کے بعد 21 اپریل 1526ء کو پانی پت کے میدان میں* ابراہیم لودھی کو شکست دے کر دہلی کے تخت پر قبضہ کر لیا۔ سب سے پہلے اندرونی بغاوت کو فرو کیا پھر گوالیار ، حصار ، میوات اور بنگال اور بہار وغیرہ کو فتح کیا۔ اس کی حکومت کابل سے بنگال تک اور ہمالیہ سے گوالیار تک پھیل گئی۔ 26 دسمبر 1530ء کو آگرہ میں انتقال کیا اور حسب وصیت کابل میں دفن ہوا۔ اس کے پڑپوتے جہانگیر نے اس کی قبر پر ایک شاندار عمارت بنوائی جو بابر باغ کے نام سے مشہور ہے۔ بارہ سال کی عمر سے مرتے دم تک اس بہادر بادشاہ کے ہاتھ سے تلوار نہ چھٹی اور بالآخر اپنی آئندہ نسل کے لیے ہندوستان میں ایک مستقل حکومت کی بنیاد ڈالنے میں کامیاب ہوا۔ توزک بابری اس کی مشہور تصنیف ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ وہ نہ صرف تلوار کا دھنی تھا، بلکہ قلم کا بھی بادشاہ تھا۔ فارسی اور ترکی زبانوں کا شاعر بھی تھا اور موسیقی سے بھی خاصا شغف تھا۔




    Zahir ud din babar
    Attached Files
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    Re: ظہیر الدین محمد بابر

    hmm much informative shairng ..thanks
    u can't gain RESPECT by choice nor by requesting it... it is earned through your words & actions."

    :pr:

    Comment


    • #3
      Re: ظہیر الدین محمد بابر

      nice info shared:rose

      Comment


      • #4
        Re: ظہیر الدین محمد بابر

        nice info thanks

        Comment


        • #5
          Re: ظہیر الدین محمد بابر

          nice info Aanchal
          sigpic

          Comment


          • #6
            Re: ظہیر الدین محمد بابر

            bohat khoob

            Comment


            • #7
              Re: ظہیر الدین محمد بابر

              nice anchal ji

              Comment


              • #8
                Re: ظہیر الدین محمد بابر

                good one

                I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


                Comment


                • #9
                  Re: ظہیر الدین محمد بابر

                  :thmbup:
                  شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                  Comment


                  • #10
                    Re: ظہیر الدین محمد بابر

                    nice.............

                    Comment


                    • #11
                      Re: ظہیر الدین محمد بابر

                      good

                      Comment

                      Working...
                      X