Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

عید کے حوالے سے شاعری

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • عید کے حوالے سے شاعری

    میں نے چاہا اس عید پر

    اک ایسا تحفہ تیری نظر کروں
    اک ایسی دعا تیرے لئے مانگوں
    جو آج تک کسی نے کسی کے لئے نہ مانگی ہو
    جس دعا کو سوچ کر ہی
    دل خوشی سے بھر جائے
    جسے تو کبھی بھلا نہ سکے
    کہ کسی اپنے نےیہ دعا کی تھی
    کہ آنے والے دنوں میں
    غم تیری زندگی میں کبھی نہ آئے
    تیرا دامن خوشیوں سے
    ہمیشہ بھرا رہے
    پر چیز مانگنے سے پہلے
    تیری جھولی میں ہو
    ہر دل میں تیرے لیے پیار ہو
    ہر آنکھ میں تیرے لیے احترام ہو
    ہر کوئی بانہیں پھیلائے تجھے
    اپنے پاس بلاتا ہو
    ہر کوئی تجھے اپنانا چاہتا ہو
    تیری عید واقعی عید ہوجائے
    کیوں کہ کسی اپنے کی دعا تمہارے ساتھ ہے


  • #2
    Re: عید کے حوالے سے شاعری

    خوشبو،بادل ،پھول کلیاں،شبنم تیرے نام
    دوست عید کی خوشیاں ہیں سب تیرے نام

    جھلمل کرتا نیلا پانی،جگمگ کرتے چاند تارے

    رات کے تارے،کرنیں،چندا،پونم تیرے نام

    Comment


    • #3
      Re: عید کے حوالے سے شاعری

      نظر کا چین دل کا سرور ہوتے ہیں
      کچھ ایسے لوگ جہاں میں ضرور ہوتے ہیں
      سدا چمکتا رہے ان کے لئے عید کا تہوار
      دور رہ کر بہی جو قریب ہوتے ہیں

      Comment


      • #4
        Re: عید کے حوالے سے شاعری

        اُسے کہنا کے لوٹ آؤ سُنا ہے عید آئی ہے
        ایک بار تو آ کے مل جاؤ سنا ہے عید آئی ہے
        اُسے کہنا کہ بِن تیرے بہت عیدیں گزاری ہیں
        اِس بار تو ملنے آجاؤ سنا ہے عید آئی ہے
        اُسے کہنا جُدائی سے محبت کم نہیں ہوتی
        یہ دنیا کو بتلا جاؤ کہ سنا ہے عید آئی ہے
        اُسے کہنا کہ چاہت کا بھرم نہ ٹوٹنے دینا
        تم پل دو پل ہی آجاؤ سنا ہے عید آئی ہے
        اُسے کہنا کہ تنہا ہے کوئی عید کے دن بھی
        یہ تنہائی مٹا جاؤ سُنا ہے عید آئی ہے۔۔۔

        Comment


        • #5
          Re: عید کے حوالے سے شاعری

          آو مل کر مانگیں دعائیں ہم عید کے دن
          باقی رہے نہ کوئی بھی غم عید کے دن
          ہر آنگن میں خوشیوں بھرا سورج اُترے
          اور چمکتا رہے ہر آنگن عید کے دن

          Comment


          • #6
            Re: عید کے حوالے سے شاعری

            اپنے پاکیزہ جذبوں کو گواہ بنا کر
            اب کی بار بھی عید کا چاند دیکھ کر
            میں دعا مانگوں گی
            اپنے اور تمہارے ساتھ کی
            بس تم اتنا کرنا
            کہ جب میری آنکھوں کا نمکین پانی
            میری پھیلی ہتھیلی پر گرے
            تو میری دعائے نیم شبی کو مکمل کرنا
            میرے مقدّس لفظوں کی لاج رکھنا
            صدقِ دل سے کہنا ! آمین !

            Comment


            • #7
              Re: عید کے حوالے سے شاعری

              اب دیکھئے اداس نگاہوں کو کیا ملے
              ہر طرف پھول بانٹتی پھرتی ہے شامِ عید

              Comment


              • #8
                Re: عید کے حوالے سے شاعری

                سُنا ہے چاند نکلا تھاسُنا ہے عید ہو گئی
                سُنا ہے چاند نکلا تھا
                سُنا ہے عید ہو گئی
                ہمیں تو آسماں پر دور تک کچھ بھی نہیں دکھتا
                کہ جس کے واسطے اک عمر سے
                ہم نے کبھی پلکیں نہیں جھپکیں
                کہ جس کے راستے تکتے ہی گزری زندگی اپنی
                کہ وہ چاند نکلے گا تو کب آخر
                ہماری مُنتظر نظروں کو اُس کی دید کب ہو گی
                ابھی ہم سے یہ مت پوچھو
                ہماری عید کب ہو گی۔۔۔۔

                Comment


                • #9
                  Re: عید کے حوالے سے شاعری

                  اپنوں میں جو ہے شاد اسے عید مبارک
                  اور ہم ہیں جسے یاد اسے عید مبارک

                  Comment


                  • #10
                    Re: عید کے حوالے سے شاعری

                    ہنسی خوشی تیرے جیون کا ہر سفر گزرے
                    میری دعا ہے کہ تیری عید خوب تر گزرے

                    Comment


                    • #11
                      Re: عید کے حوالے سے شاعری

                      اس عید پہ لوٹ کے آ جانا
                      کچھ یادیں تازہ کرنی ہیں
                      کچھ لمحے موڑ کے لانے ہیں
                      کچھ تارے توڑ کے لانے ہیں
                      وہ مستی اور وہ مدہوشی
                      وہ بچپن موڑ کے لانا ہے
                      اس عید پہ لوٹ کے آ جانا

                      Comment


                      • #12
                        Re: عید کے حوالے سے شاعری

                        ایک بک شاپ سے
                        خریدا ہے بہت خوبصورت سا
                        عید کارڈ میں نے
                        بہت سادہ سے
                        مگر جذبات سے بھرپور
                        رنگوں سے سجایا ہے میں نے
                        مگر لفافے پر
                        اس کا پتا لکھتے ہوۓ
                        دل وہموں اندیشوں کی اس سوچ پہ ٹھہرا ہے
                        کہ مدت سے اس کی خبر نہ پتا ہے
                        اگر اس کا پتہ بدل گیا ہو تو۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
                        اس کا دل ، اس کا نگر
                        بدل گیا ہو تو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

                        Comment


                        • #13
                          Re: عید کے حوالے سے شاعری

                          میں نے چاہا تجھےعید پہ کچھہ پیش کروں
                          جس میں احساس کے سب رنگ ہوں روشن روشن
                          جس میں آنکھوں سے تراشے ہوۓ موتی لاکھوں
                          جس میں شامل ہو میرے قلب کی دھڑکن دھڑکن

                          Comment


                          • #14
                            Re: عید کے حوالے سے شاعری

                            آج کے لیے اتنی شاعری کافی ہے

                            یہ جو 22گیسٹ چھپ چھپ کے تھریڈ دیکھ رہے ہیں
                            لاگ ان ہو کے پیغام پر آئیں
                            :lol

                            Comment


                            • #15
                              Re: عید کے حوالے سے شاعری

                              wow beautiful collection


                              Eid Mubarak :edm:
                              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                              Comment

                              Working...
                              X