Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

عید کے لیے خصوصی تياري

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • عید کے لیے خصوصی تياري

    عید کے لیے خصوصی تياري


    چہرے کا مساج
    چہرے کا مساج جلد کے لیے نہایت مفید ہے۔مساج ناصرف یہ کہ جلد کو صاف کرتا ہے بلکہ اس سے جلد کی کنڈیشننگ بھی ہوجاتی ہے اور ساتھ ہی جلد کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا ہے اور خون کی گردش بھی بڑھ جاتی ہے۔ مساج ہر طرح کی جلد کے لیے فائدہ مند ہے بشرطیکہ قاعدے سے اور ہولے ہولے کیا جائے۔
    پیشہ وارانہ طور پر چہرے کا جو مساج کیا جاتا ہے اس میں کلینزنگ‘ جلد کی اچھی طرح رگڑائی‘ ماسک اور کنڈیشننگ شامل ہوتی ہے‘ اس کے علاوہ گردن کا مساج بھی کیا جاتا ہے اگر آپ کا میک اپ دیر تک قائم نہیں رہتا تو پھر چہرے کا مساج اس حوالے سے آپ کے لیے بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ آپ ایسابھی کرسکتی ہیں کہ اپنے دونوں ہاتھوںکو آپس میں رگڑیں اور جب یہ گرم ہوجائیں تو انہیں چہرے کی جلد پر بطور مساج استعمال کریں۔ اگر آپ کی جلد خشک ہے تو بھی آپ کے چہرے کو مساج سے فائدہ پہنچ سکتا ہے‘ جلد نرم رہے گی اور آپ کا میک اپ بھی دیر تک قائم رہے گا۔


    مساج کے مختلف گر
    اگر آپ جلد کی بناوٹ اور اس میں فائبر کی ترتیب سے واقف نہیں ہیں تو پھر آپ کو مساج کرنے میں دقت پیش آئے گی‘ آپ کو چاہیے کہ آپ اپنی انگلیوں کو درست سمت میں حرکت دیں‘ اگر جھریاں ہیں تو ان کو احتیاط سے مساج کریں۔ عموماً جھریاں مسلز کی دائیں جانب بنتی ہیں‘ اس سے فائبر کی سمت کا اندازہ ہوجاتا ہے۔ اگر جھریاں عمددی ہیں تو افقی انداز اور اگر افقی ہیں تو عمودی انداز میں مساج کریں یعنی انگلیوں کو حرکت دیں۔
    مسل کئی لحاظ سے ایک پتے سے مشابہ ہوتا ہے یعنی یہ صرف ایک ہی سمت میں چلتا ہے اس لیے مساج بھی ایک ہی سمت میں ہونا چاہیے اگر مسل درمیان سے باہر کی طرف جارہا ہے تو آپ کو اندر اور باہر دونوں سمت میں مساج کرنا ہے۔
    مساج کرتے وقت آپ کو چہرے پر بہت سارا کریم لگانے کی ضروری نہیں اگر بہت ضرور ہو تو آپ آدھا ٹی اسپون کریم لے لیں جو آپ کی انگلیوں کو چہرے پر پھیلنے میں مدد دینے کے لیے کافی ہوگی۔


    تولیہ سے مدد
    اگر آپ کو مندرجہ بالا طریقہ دشوار لگے تو آپ صرف یہ کریں کہ مساج کریم(معمولی مقدار میں) انگلیوں پر لگا کر چہرے پر جگہ جگہ لگالیں‘ دوسرے مرحلے میں نیم گرم تولیے کو تیس سکینڈ تک چہرے پر مساج کے طور پر رگڑیں۔


    مساج کریم صاف کرنا
    مساج سے فارغ ہوجائیں تو مساج کریم کی صفائی پر توجہ دیں۔ ٹشوپیپر سے کریم صاف کرنے کی کبھی کوشش نہ کریں۔ اس سے آپ کی جلد کو نقصان پہنچے گا اور مساج سے جو اثر حاصل کیا گیا ہے وہ ضائع ہوجائے گا‘ اسے صاف کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ کاٹن پیڈ کو ملک لوشن میں بھگو کر کریم کو ہولے ہولے صاف کرلیں۔ متبادل کے طور پر آپ گرم تولیے سے اپنا چہرہ صاف کرسکتی ہیں۔ تولیہ کو اگر تھوڑی دیر کے لیے اسٹیم کرلیں تو اور بھی اچھا رہے گا‘ اس سے چہرہ صاف کرنے سے جلد کی رنگت اور نکھر جائے گی۔



    مرحلہ وار طریقے

    گھر پر فیشل پر مساج سے سو فیصد نتیجہ حاصل کرنے کے لیے ذیل میں دی گئی ہدایات سے استفادہ کریں۔
    مساج کی شروعات گردن سے کریں۔ دونوں ہاتھوں کواستعمال کریں اور ایک ہاتھ سے مساج کرنے کے فوراً بعد دوسرے ہاتھ کو حرکت میں لے آئیں تاکہ تسلسل قائم رہے۔ دونوں ہاتھوں کو حرکت میں رکھتے ہوئے اوپر کی طرف آئیں یعنی جبڑے کے نچلے حصے اور پھر گالوں کی طرف ذہن میں یہ بات رہے کہ انگلیوں کی حرکت ایک ہی سمت میں ہو۔
    جہاں ہنسنے کی وجہ سے لکیر بن جاتی ہے اسے لافنگ لائن کہتے ہیں‘ اب وہاں سے مساج کا عمل شروع کریں‘ ناک سے اوپر کی طرف جائیں مگر آنکھوں کے نیچے دبائو ہلکا رکھیں۔ ایک بار پھر اس بات کا خیال رکھیں کہ مساج ایک ہی ڈائریکشن میں ہو۔
    اب ٹھوڑی پر آجائیں اور دونوں ہاتھوں سے اوپر کی طرف حرکت دیتے ہوئے مساج کریں۔ اوپری ہونٹ کے پاس دونوں ہاتھوں سے مساج کریں اور دونوں ہاتھوں کی حرکت میں اختلاف ہو یعنی ایک کو دائیں جانب تو دوسرے کو بائیں جانب حرکت دیں۔
    شہادت کی انگلی کی مدد سے آئی پاکٹ کا اندازہ لگائیں اور باہر والے کارنر سے مساج کا عمل شروع کریں۔ پپوٹوںپر آئیں اور اسی طرح دوسرے کارنر پر نکل جائیں مگر پک کوٹچ نہ کریں۔ اب ناک کے اوپر‘ اوپر سے نیچے کی جانب مساج کریں‘ ناک کی دائیں بائیں جانب بھی یہی عمل کریں۔
    ماسک کا استعمال چہرے کو نئی شادابی عطا کرتا ہے
    آج کل گھریلو ماسک تیار کرنے کا رجحان فروغ پارہا ہے۔ گھر میں بنائے جانے والے ماسک میں ایک فائدہ ضرور ہے وہ یہ کہ آپ کو اپنی جلد کے تقاضوں کے مطابق اس میں لچک رکھنے میں آسانی ہوسکتی ہے۔ گھریلو ماسک استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کو اپنی جلد کی نوعیت سے بخوبی آگاہی ہو۔ بہت سے ماسک‘پھلوں‘ سبزیوں‘ انڈوں‘ دودھ اور وٹامن سے بھی تیار کیے جاتے ہیں۔
    انڈوں کو ماسک کے طور پر استعمال کرنے کا رجحان اس لیے زیادہ ہے کہ انڈے ہر قسم کی جلد پر ملے جاسکتے ہیں اور اس کا طریقہ استعمال بھی آسان ہوتاہے۔ تازہ پھلوں مثلاً اسٹرابری کوکاٹیے یا اسے اچھی طرح کچل کر چہرے پر ملیے‘ اس طرح کیلے کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے‘ کیلے میں وٹامن‘ کیلشیم‘ فاسفورس اور پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے لہٰذا انہیں استعمال کرنے کا رجحان بھی عام ہے۔ عام طور پر کیلے حساس جلد کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ٹماٹر‘ پپیتے‘ دہی‘ بالائی والے دودھ‘ شہد کو بھی چہرے کی جلد کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
    بازار میں دستیاب ماسک استعمال کرنے میں بہت سہولت رہتی ہے۔ گھر میں ماسک کی تیاری کے لیے اجزائے ترکیبی کے لیے بہت محنت کرنا پڑتی ہے اور وقت بھی بہت ضائع ہوتا ہے۔ بہرحال ماسک بازار سے خریدنے کے بجائے بیوٹی سیلون سے بھی منگوا سکتی ہیں۔ اس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ وہ آپ کی جلد سے واقف ہوگی


  • #2
    Re: عید کے لیے خصوصی تياري

    :thmbup:
    Thanxx for the post , Eid anay wali hai or acha bhi lagna hai :he:
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment


    • #3
      Re: عید کے لیے خصوصی تياري

      :think:
      :star1:

      Comment


      • #4
        Re: عید کے لیے خصوصی تياري

        یار آپ جنید اختر ہو یا
        جنیدی اختری ہو۔۔۔۔

        خواتین سے متعلقہ چیزیں شیئر کر رہے ہو، اور انکو عیاشی کرا رہے ہو۔۔
        سچ سچ بتاؤ کہیں کسی اور کو بتانے کے لیے یہاں تو نہیں شیئر کر رہے۔۔
        کہ نام بھی نہ آئے اور اسکو علم بھی ہو جائے۔۔ اس طرح فیئر اینڈ لولی پر خرچہ بچ جائے۔
        دسو فر اے ہو ہی گل اے؟؟

        Comment


        • #5
          Re: عید کے لیے خصوصی تياري

          Originally posted by Prince Tiger View Post
          یار آپ جنید اختر ہو یا
          جنیدی اختری ہو۔۔۔۔

          خواتین سے متعلقہ چیزیں شیئر کر رہے ہو، اور انکو عیاشی کرا رہے ہو۔۔
          سچ سچ بتاؤ کہیں کسی اور کو بتانے کے لیے یہاں تو نہیں شیئر کر رہے۔۔
          کہ نام بھی نہ آئے اور اسکو علم بھی ہو جائے۔۔ اس طرح فیئر اینڈ لولی پر خرچہ بچ جائے۔
          دسو فر اے ہو ہی گل اے؟؟
          جنید اختر ہی ہو اختری نہیں ۔۔۔ 372-haha

          ہاہاہا ایسی کوئی بات نہیں کہ کسی کو بتانے کے لیے یہاں شئیر کررہا ہوں۔۔ :hohe:

          Comment


          • #6
            Re: عید کے لیے خصوصی تياري

            aap loog bhi share karain na naam behnoo ka hota hai baheoo bhi to yeh sub istamal kartay hian 372-haha
            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

            Comment

            Working...
            X