Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Mr Dr Faustus

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Mr Dr Faustus

    اسلام علکیم


    امید کرتا ہوں سب بخیریت ہونگے۔اج پیغام میری اس تھریڈ کہ ساتھ ہی میری دوہزار پوسٹز اور چار سو تھریڈز مکمل ہو جئایں گی۔پیغام پہ صھیح معنوں میں میری تکمیل ہوئی یوں تو میں برسوں سے فورمز پہ ا ن ہولیکن یہاں بولنے اور سوچنے کی جو آزادی مجھے یہاں ملی تو اسی اظہار ذات نے جہاں مجھے بے پناہ اعتماد بخشا وہاں بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا۔۔میں اپنے محدود علم کی بنا پہ اس حقیقت سے اگاہ ہوا ہوں کہ شک اس فروتنی اور نیاز مندی کو کہتے ہیں جو ذہن نے حکمت اور آگہی کی طلب میں اختیار کیا ہو پس شک ذہن کی عبادت ہے اور اس عبادت سے سعادت اندوز ہونے والے بہت ہی کم لوگ ہیں۔۔کچھ مجھ سے ایسے لوگ بھی ہیں جو یہاں سکھنے اتے اور سیکھنے کی سچی لگن رکھتے ہیں انہیں جہاں کہیں بھی علم ملے دانش ملے خود میں جذب کر لیتے ہیں اور کچھ ایسے لوگ بھی یہاںً آتے جو اپنے گھروں سے یقین کے پٹارے ساتھ لیکر چلے ہیں انہوں نے ہر بات پہلے سی طے کر رکھی ہے جنہوں نے ذہن کی لوح کو پہلے سے ہی سیاہ کر لیا ہوں وہ یہاں کیا سر کھجانے آئیں گے؟سو ایس لوگوں کی خوش بختی کی ابھی سے ہم شہادت دیتے ہیں کہ علم تمہارا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا۔مجھے یہاں ہت سے لوگوں کا شکریہ بھی ادا کرنا ہے جن کے سبب بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور جن کی پذیرائی نے مجھے لکھنے اور پڑھنے کا ھوصلہ بخشا۔۔ان میں سب سے پہلے میرے عزیز دوست بانیاز خان کا نام سہرفہرست ہے اس کی بڑی خوبی یہ ایک نئی سوچ نئی بات چاہے وہ اس کے عقیدے سے کتنا ہی متصادم کیوں نہ ہو اس کو تحمل سے سنتا اور کھلے دل سے اس کو سراہتا اور دلیل سے اور شستہ انداز میں بات کا جواب دیتا ہے۔یو آر ہیں جن کی زندہ دلی اور برجستہ فکرے سارے دن کی تھکن ختم کر کے فریش کر دیتے ہیں، احساس ہیں اپنی ذات میں اک باغ و بہار فنکار ایک اچھی شاعرہ اور پولائیٹ ممبر، لولی ال ٹائم ہیں کتنے ہی تند و تیز لہجے سنتا ہے لیکن کتنے تحمل سے جواب دیتا اس کے عقائد سے لاکھ اختلاف لیکن اس کا صبر اس کا مضبوط اعصاب یقینا صد محترم ہے۔سب زیرو ہے بہت کچھ سیکھنے کی لگن ہے ابھی کچھ کچا ہے لیکن پازٹیو تھنگ یہ ہے کہ وہ لگن رکھتا کچھ سیکھنے کی بھوک ہے اس میں۔۔ کرسٹل ہیں جانے مجھے کیوں سارہ سی لگتی ہیں سارہ ہر فن مولا ہے کچن سے لیکر شاعری تک ڈرائی فروٹ کےریٹ سے لیکر تصوف کے گنجلک مسائل تک عالمی مسائل سے لیکر ٹی وی ٹاک شو اور موبائل پیکجز کے ریٹ تک ہر بات اس کے نالج میں ہوتی۔۔کرسٹل جی اپنے نک کی طرح کرسٹل کلیر سوچ ان کا طرہ امتیاز ہے ان کی طرف سے محدود سی پذیرائی مجھے بہت بامعنی لگتی ہے۔اطہر بھائی یہں اپنے خوبصورت انداز بیان کے ساتھ کبھی کبھار تھوڑا سا اختلاف ہوجاتا لیکن اپنے ’’جانی‘‘ ہیں۔۔ابی تو کول ہیں لگتا فقہ حدیث و دیگر دینی علوم کا علم گویا گھوٹ کر پیئا ہوا مخاطب کی ایک ایک بات کوٹ کر کے اس کا جواب دینا شاید ہی کوئی ایسا ہو جو اتنا مدلل اور صاحب علم ہو۔۔مسعود ہیں ان کی ہمت ہے اتنے جھگڑوں اور شور شرابوں کے باوجود بھی اس سائٹ کو چلا رہے ہیں اللہ تعالی ان کی اس محنت کوقبول فرمائیں کہ ان ہی کی وجہ سے ہم مل بیٹھھتے ہیں اور اپبے ان بھث مباھثوں کج بحثیوں سے بہت کچھ سیکھتے خان بھائی ہیں بڑے ی مہربان اور نیوٹرل شخصیت عجیب کشش ہے ان کی زات میں بس جی کرتا باتں کئے جاو کئے جاو، عدنان صاحب ہیں بہت ہی نفیس ڈیزاینر اور انے ہی نفیس انسان شروع میں کچھ ان سے تو تو میں ممیں بھی ہو گئی لیکن اچھے ہیں کہ دل پہ بات نہیں لی انہوں نے اج بھی خندہ پیشانی سے پیش اتے ہں میں ان سب کو جو موجود اور ان سب کا بھی جو یہاں سے چلے گئے ان کا بھی بہت شکریہ ادا کرنا چاہو گا۔۔میں اپنی ان دوہزار فکری تحریروں کو سارہ کے نام منسوب کرتا ہوں میں دیکھتا ہوں وہ دوسری سائٹس پہ جاتی لیکن پیغام پہ نہیں اتی شاید میری وجہ سے۔۔ سو محترمہ ہماری ایک ادنی سے درخواست ہے کہ اپ واپس اجائیں پیغام چھوڑ کر مت جائیں ری بات میری تو ہم ائیندہ سے یہاں نہیں ائیں گے نفرت ایک لفظ ہے لیکن غور کریں تو نفرت کا ’ن ‘ نحوست کا نون ہے، نفرت کا ’‘ف‘‘ فساد اور فتنے کا ’ف‘ ہے اس ک ’رے ‘ رزالت کی ’رے‘ ہے اس کی ’‘ت‘ تباہی وار تباہ کاری ’ت‘ ہے۔تم دنش مند ہو دانش انسانیت کے رشتے کو جوڑتی ہے، توڑتی نہیں توڑ ہی نہیں سکتی ورنہ اسے دانش نہیں کہا جائے گا پھر یہ بے دانشی ٹھرے گی اور ہمیں تمہیں بے دانشی کی بے ہودہ کیشی اور بے ہودہ کوشی کے خلاف نفرت کے خلاف لڑائی لڑنا ہے

    اپ سب کا بہت شکریہ کبھی کوئی جانے انجانے میں بات بری لگی ہو کسی کا دل دکھا ہو تو ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لیتا ہوں فیس بک پہ اپ مجے پڑھ سکتے اب مجھے وہاں کی سمجھ اگئی ہےہیں مجھے اپ ای میل کر سکتے ہیں میں یہاں نہ ہوتے ہوئے بھی اپ کے ساتھ ہی ہونگا۔۔اب میں تمام ہوتا۔۔بہت شکریہ سب دوستوں کا اپنا بہت سا خیال رکھئے گا

    اک غزل پیغام ممبرز کے نام


    جانے کہاں گیا وہ ، وہ جو ابھی یہاں تھا ؟
    وہ جو ابھی یہاں تھا، وہ کون تھا ، کہاں تھا ؟

    تا لمحہ گزشتہ یہ جسم اور سائے
    زندہ تھے رائگاں میں، جو کچھ تھا رائگاں تھا


    اب جس کی دید کا ہے سودا ہمارے سر میں
    وہ اپنی ہی نظر میں اپنا ہی ایک سماں تھا

    کیا کیا نہ خون تھوکا میں نے اُس گلی میں یارو
    سچ جاننا وہاں تو جو فن تھا رائگاں تھا


    یہ وار کر گیا ہے پہلو سے کون مجھ پر ؟
    تھا میں ہی دائیں بائیں اور میں ہی درمیاں تھا

    اُس شہر کی حفاظت کرنی تھی ہم کو جس میں
    آندھی کی تھیں فصیلیں اور گرد کا مکاں تھا

    تھی عجب فضا سی امکان ِ خال و خد کی
    تھایک عجب مصور اور وہ مرا گماں تھا

    عمریں گزر گئی تھیں ہم کو یقیں سے بچھڑے
    اور لمحہ اک گماں کا صدیوں میں بے اما ں تھا

    جب ڈوبتا چلا میں تاریکیوں کی تہ میں
    تہ میں تھا ایک دریچہ اور اُس میں آسماں تھا
    خوش رہیں

    اللہ حافظ
    :rose


    عامر احمد خان حاجی شاہ اٹک


    :(

  • #2
    Re: Mr Dr Faustus

    بقول شاعر
    سر تسلیم خم ہے جو مزاج یار میں آئے

    دو ہزار پوسٹ اچھا سکسر لگا کر مکمل کی سب کے بھید جو سینے میں چھاپئے بیٹھے تھے آشکار کردئے
    علم کی طلب کسی نہیں ہوتی مجھے بھی ہے خاص طور پر کاسمولوجی کا تو مجھے جنون ہے اور آپ سے میرا مزاج بھی مل جاتا ہے

    اتنی اچھی اور مفید پوسٹ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ
    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

    Comment


    • #3
      Re: Mr Dr Faustus

      بہت بہت مبارک ہوئے ڈاکٹر صاحب تھریڈز اور پوسٹس کی:dance2:
      اس سے پہلے بھی آپ نے یہ معرکہ انجام دیا ہے اور پیغام کے شاید واحد ممبر ہیں آپ جو ایک ساتھ پوسٹس اور تھریڈز کو اچیو کرتا :hairdrayer:

      آپکا تجزیہ بھی کمال کا ہے ہر ایک کے بارے میں بہت پوزیٹو باتیں لکھی ہیں لیکن میرے بارے میں یہ کیا لکھ دیا آپ نے:lol

      سارہ نے پڑھ لیا نہ تو آپکا قتل کر دے گی کہ اُس کو ملایا بھی تو کس سے۔۔۔۔۔ کرسٹل سے:lol

      اُمید ہے سارہ جلد ہی واپس آ کر آپ سے اس بات کا انتقام لے گی:esmile:


      اور یہ آپ جانے کی بات کیو ں کر رے۔۔۔ کیا ہم اس روایت کو ختم نہیں کر سکتے کہ کسی کی وجہ سے ہم چلے جائیں تاکہ وہ آئے
      سب لوگ خندہ پیشانی سے کام کیوں نہیں لے سکتے۔۔۔۔ رنجششوں کو ہم خود تک ہی رکھ لیں ضرور ہے کہ پیغام اُس میں سفر کرے۔۔۔۔
      اُمید ہے کہ آپ جانے کا ارادہ ترک کر دیں گے۔۔۔۔
      میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

      Comment


      • #4
        Re: Mr Dr Faustus

        ہاں نہ ڈاکٹر جی
        ٹھیک ہی تو کہہ رہی ہے کرسٹل
        آپس کی بات ہے
        میں*تو کہتا ہوں یہ جو دونوں کے درمیان چنگاری لگائی ہے نہ
        چلو اب ان کا جھگڑا دیکھتے ہیں*



        دیکھو


        تمھارے سامنے کیا بولوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


        صرف ایک بات


        آپ کہیں نہیں* جارہے ہو ۔۔۔۔ اور پیغام چھوڑ کر تو ہرگز نہیں


        باقی بات بعد میں


        فٹا فٹ واپس آو


        یہ پھول آپ کی خدمت میں

        ناراضگی دور کرو





        یار مت جا کہ عشق کی سوغات ابھی باقی ہے
        تیرے عزم و حوصلے کی ذات ابھی باقی ہے








        Comment


        • #5
          Re: Mr Dr Faustus

          Originally posted by crystal_thinking View Post
          بہت بہت مبارک ہوئے ڈاکٹر صاحب تھریڈز اور پوسٹس کی:dance2:
          اس سے پہلے بھی آپ نے یہ معرکہ انجام دیا ہے اور پیغام کے شاید واحد ممبر ہیں آپ جو ایک ساتھ پوسٹس اور تھریڈز کو اچیو کرتا :hairdrayer:

          آپکا تجزیہ بھی کمال کا ہے ہر ایک کے بارے میں بہت پوزیٹو باتیں لکھی ہیں لیکن میرے بارے میں یہ کیا لکھ دیا آپ نے:lol

          سارہ نے پڑھ لیا نہ تو آپکا قتل کر دے گی کہ اُس کو ملایا بھی تو کس سے۔۔۔۔۔ کرسٹل سے:lol

          اُمید ہے سارہ جلد ہی واپس آ کر آپ سے اس بات کا انتقام لے گی:esmile:


          اور یہ آپ جانے کی بات کیو ں کر رے۔۔۔ کیا ہم اس روایت کو ختم نہیں کر سکتے کہ کسی کی وجہ سے ہم چلے جائیں تاکہ وہ آئے
          سب لوگ خندہ پیشانی سے کام کیوں نہیں لے سکتے۔۔۔۔ رنجششوں کو ہم خود تک ہی رکھ لیں ضرور ہے کہ پیغام اُس میں سفر کرے۔۔۔۔
          اُمید ہے کہ آپ جانے کا ارادہ ترک کر دیں گے۔۔۔۔


          اوہے ہوئے جی کیا بات ہے کیا انداز ہے


          میں سوچ رہا ہوں* تم کو ملاوں کس سے


          ڈاکٹر نے تو سارہ سے ملادیا ہے





          Comment


          • #6
            Re: Mr Dr Faustus

            Originally posted by Sub-Zero View Post
            بقول شاعر
            سر تسلیم خم ہے جو مزاج یار میں آئے

            دو ہزار پوسٹ اچھا سکسر لگا کر مکمل کی سب کے بھید جو سینے میں چھاپئے بیٹھے تھے آشکار کردئے
            علم کی طلب کسی نہیں ہوتی مجھے بھی ہے خاص طور پر کاسمولوجی کا تو مجھے جنون ہے اور آپ سے میرا مزاج بھی مل جاتا ہے

            اتنی اچھی اور مفید پوسٹ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ
            وہ پی جی چھوڑ کے جانے کی بات کررہے ہیں*


            آپ کہہ رہے ہو اتنی اچھی اور مفید پوسٹ کا شکریہ





            Comment


            • #7
              Re: Mr Dr Faustus

              Originally posted by Baniaz Khan View Post


              وہ پی جی چھوڑ کے جانے کی بات کررہے ہیں*


              آپ کہہ رہے ہو اتنی اچھی اور مفید پوسٹ کا شکریہ


              ڈاکٹر
              سارہ نے کیا بگاڑا تھاتمھارا جو کردیا اسے بے سہارا
              یہ سب کرتے ہوئے دل نا دکھا تمھارا جو دیکھا دیا اسے کسی اور فورم کا کنارا

              ہائے سارہ اب کیا ہوگا ہمارا
              وہ پزا وہ کیک وہ مزے مزے کے چکن روسٹ ہمیں کون کھلائے گا


              ڈاکٹر سارہ کوواپس لائے بغیر تم کہیں نہیں جاسکتے آیا سمجھ وڈا فیس بک مجھے چلانا آگیا ادھر لائک کرتے رہنا
              ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
              سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

              Comment


              • #8
                Re: Mr Dr Faustus

                Originally posted by Sub-Zero View Post


                ڈاکٹر
                سارہ نے کیا بگاڑا تھاتمھارا جو کردیا اسے بے سہارا
                یہ سب کرتے ہوئے دل نا دکھا تمھارا جو دیکھا دیا اسے کسی اور فورم کا کنارا

                ہائے سارہ اب کیا ہوگا ہمارا
                وہ پزا وہ کیک وہ مزے مزے کے چکن روسٹ ہمیں کون کھلائے گا


                ڈاکٹر سارہ کوواپس لائے بغیر تم کہیں نہیں جاسکتے آیا سمجھ وڈا فیس بک مجھے چلانا آگیا ادھر لائک کرتے رہنا
                :lol





                Comment


                • #9
                  Re: Mr Dr Faustus

                  Originally posted by Baniaz Khan View Post




                  اوہے ہوئے جی کیا بات ہے کیا انداز ہے


                  میں سوچ رہا ہوں* تم کو ملاوں کس سے


                  ڈاکٹر نے تو سارہ سے ملادیا ہے
                  tum mjko Mehrish sy mila lo mjko koi itraz nai.....

                  or yeh fasadi molvi na bano
                  میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

                  Comment


                  • #10
                    Re: Mr Dr Faustus

                    Originally posted by crystal_thinking View Post


                    tum mjko Mehrish sy mila lo mjko koi itraz nai.....

                    or yeh fasadi molvi na bano
                    ab ye Mehrish kon hai :lol





                    Comment


                    • #11
                      Re: Mr Dr Faustus

                      ائی ایم رئیلی سوری میں کچھ جذباتی ہوگیا تھا۔۔ پیغام مجھ سے اور میں پیغام سے ہوں

                      خوش رہیں سب دوست

                      ڈاکٹر فاسٹس
                      :(

                      Comment


                      • #12
                        Re: Mr Dr Faustus

                        Originally posted by Dr Faustus View Post
                        ائی ایم رئیلی سوری میں کچھ جذباتی ہوگیا تھا۔۔ پیغام مجھ سے اور میں پیغام سے ہوں

                        خوش رہیں سب دوست

                        ڈاکٹر فاسٹس
                        آپ تو آ گے لیکن بانیاز جو آپکو ڈھونڈنے نکلا تھا اُس کو کہاں چھوڑ آئے ہیں ۔۔۔۔
                        میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

                        Comment


                        • #13
                          Re: Mr Dr Faustus

                          Originally posted by Dr Faustus View Post
                          ائی ایم رئیلی سوری میں کچھ جذباتی ہوگیا تھا۔۔ پیغام مجھ سے اور میں پیغام سے ہوں

                          خوش رہیں سب دوست

                          ڈاکٹر فاسٹس

                          اچھے دل والے اپنوں کو نہیں چھوڑتے ویسے بھی پیغام آپ سے ہے
                          :rose
                          خوش آمدید


                          Welcome back
                          ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                          سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                          Comment


                          • #14
                            Re: Mr Dr Faustus

                            تھوڑے جذباتی:garmi:

                            Comment


                            • #15
                              Re: Mr Dr Faustus

                              Originally posted by ahsaas View Post
                              تھوڑے جذباتی:garmi:
                              Bus kabi kabar isa dora par jata hai...

                              Khush rehay


                              Dr Faustus
                              :(

                              Comment

                              Working...
                              X