Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

پرچہ مطالعہ پاکستان !!!! حاضر جوابی

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • پرچہ مطالعہ پاکستان !!!! حاضر جوابی

    پرچہ : مطالعہ پاکستان
    نام : اطہر



    سوال(1): پاکستان کب بنا؟
    جواب: مجھے کیا معلوم میں تو 1982 کو پیدا ہوا ہوں وہ تو مجھ سے پہلے بنا ہے میں اس وقت تھا ہی نہیں ۔ الٹے سیدھے سوال کرکے پتہ نہیں تم لوگ ہمیں کیا بنانا چاہتے ہوں۔ پاکستان بن گیا ہے اب تاریخ کیوں پوچھ رہے ہویارو ! تمہیں کس نے پرچہ بنانے کی ذمہ داری دی ؟ یہ الٹے سیدھے جوابات دینے کیلئے میرے پاس وقت نہیں۔

    سوال(2): پاکستان کا نام کس نے رکھا؟
    جواب: پھر وہی بے معنی سوالات۔ جس نے بھی رکھا ہے اچھا کام کیا ہے اب تمہیں کیا ضرورت پڑگئی ہے ۔ میں پہلے ہی بتا چکا ہوں کہ میری تاریخ پیدائش 1982 ہے اور یہ نام جس محترم نے بھی رکھا ہے اس وقت میں نہیں تھا۔ تم لوگوں کو بڑا مزہ آتا ہے الٹے سیدھے سوالات کرنے پر۔

    سوال(3): پاکستان کا قومی ترانہ کس نے لکھا؟
    جواب: سر جی یہ بھی میری پیدائش سے پہلے لکھا گیا ہے اب مجھے کیا پتہ کہ یہ کس نے لکھا ہے ۔ تم نے تو نہیں لکھاہے نا! اگر لکھا ہے تو دو چار نمبر دے دو یارا۔ (دس ریال دوں گا)


    سوال(4): پاکستان میں کتنے صوبے ہیں؟
    جواب: جتنے صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے اتنے ہی صوبے ہیں میرے پاس وقت نہیں کہ میں عجیب و غریب سوالات کے جوابات دوں۔ اوپر سے میں آج مائیکرو بوٹی بھی غلط اٹھا کر لایا ہوں ورنہ تھوڑی بہت نقل مار دیتا۔

    سوال(5): پاکستان کا قومی کھیل کیا ہے ؟
    جواب: سوچنا پڑے گا میرے غالب گمان کے مطابق گلی ڈھنڈا ہے ۔ کیا خیال ہے ؟ دو چار نمبر مل جائیں گے کیا ؟

    سوال(6): پاکستان کا جھنڈا کس طرح ہے ؟
    جواب: یار مجھے حیرت ہوتی ہے تمہیں اللہ نے آنکھیں دی ہیں شکر کر اللہ کا۔ باہر کلاس سے نکل کر خود ہی اپنی آنکھوں سے دیکھ لینا سکول میں ہی تو لگا ہے۔ اب یہ بھی میں بتاوں کا کہ کس طرح کا ہے جس طرح بنایا گیا ہے اسی طرح ہے اور کیا بتاوں یارا! دے دو یارا دو چار نمبر ! تیرا کونسا جیب خالی ہوگا۔ (میرا ضرور خالی ہوگا ڈبل فیس جمع کرکے )

    سوال (7): پاکستان کی کرنسی کونسی ہے ؟
    جواب: میں بھی پوچھوں تم کیا ہنڈی کا کام کرتے ہو یا پھر کسی بینک میں کام کرتے ہو۔ الٹے الٹے سوالات پوچھ پوچھ کر میرے نمبر کٹوا رہے ہو یارا خدا کا خوف کرو۔ دے دو تین چار نمبر تیرے کیا بگڑے گا۔

    سوال(8): پاکستان کب ایٹمی طاقت بنا؟
    جواب: جس وقت ایٹمی دھماکے ہوئے میں سو رہا تھا اب میرے کو کیا معلوم کب بنا۔ الحمد للہ بن گیا ہے اب اس سوال کا کیا مطلب ۔ دھماکے ہوگئے پہاڑ ریزہ ریزہ ہوگئے بس اور کیا چاھیے۔ (کیا خیال ہے مل جائیں تین چار نمبر پاسنگ مارکس کیلئے بس)

    سوال(9): پاکستان میں کونسی چیز زیادہ پائی جاتی ہے ؟
    جواب: میں دیہات میں رہتا ہوں اوروہاں پر گائے اور بکریاں پائی جاتی ہیں اس کے علاوہ زہریلے سانپ ، بچھو، چوہے اور مچھر بھی پائے جاتے ہیں ہاں اس کے علاوہ مرغیاں بھی پائی جاتی ہیں اور میرے پاس دو تین مرغیاں ہیں۔ اس کے علاوہ میرے گھر میں بلی بھی ہے، گائے بھی ہے، بکری بھی ہے، میں چونکہ گاوں میں رہتا ہوں اور میرا گاوں میں *پنجاب میں ہے اور پنجاب پاکستان میں ہے اس مناسبت سے جو چیزیں میرے گھر میں پائی جاتی ہیں میں سمجھتا ہوں یہ پاکستان میں پائی جاتی ہیں ، سر جی آپ نے بھی مرغیاں پالی ہیں کیا؟ ککڑ تو نہیں رکھا نا!

    سوال(10): پاکستان کا صدر کون ہے ؟
    جواب: میں کہتاہوں ۔ واللہ اعلم !! اور یہ آدھا علم ہے سو مجھے آدھے نمبر ضرور دو۔
    Last edited by Jamil Akhter; 24 May 2012, 07:59.
    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

  • #2
    Re: پرچہ مطالعہ پاکستان !!!! حاضر جوابی

    372-haha





    Comment


    • #3
      Re: پرچہ مطالعہ پاکستان !!!! حاضر جوابی

      یہ جوابات تحریر کرنے کے بعد اطہر نے
      پرچے کے آخری صفحے پر اپنا پورا ہاتھ کھول کر اپنے ہاتھ کا سکیچ بنانا شروع کر دیا

      اگزیمنر نے کہا کہ "میرا خیال پرچے کے سوالات میں کہیں بھی ہاتھ کا سکیچ بنانے سے متعلق سوال نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

      تو اطہر نے اُس کی بات سن کر جواب دیا


      یہ میں سکیچ تھوڑی بنا رہا ہوں


      یہ تو میں پرچہ بنانے والے پر لعنت بھیج رہا ہوں :shyy:۔




      372-haha
      :star1:

      Comment


      • #4
        Re: پرچہ مطالعہ پاکستان !!!! حاضر جوابی

        lolxxxxx
        :D

        Comment


        • #5
          Re: پرچہ مطالعہ پاکستان !!!! حاضر جوابی

          wah bhai... kia likha hai .. zabardast ..:clap:

          :hehe:
          For New Designers
          وَ بَارِکْ لِيْ فِيْمَا أَعْطَيْتَ

          Comment

          Working...
          X