Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Reported Post by Pagal1

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Reported Post by Pagal1

    Pagal1 has reported a post.

    Reason:
    السلامُ علیکم
    یہ تھریڈ دو جگہ پوسٹ ہوگیا ہے
    چونکہ اس پر ابھی کسی ممبر نے رپلائی نہیں کیا اس لئے اس کو ڈیلیٹ کر دیا جائے شکریہ
    Post: مسلمانوں کے خلاف کفار کی مدد کرنا جائز نہي&#17
    Forum: Mazameen
    Assigned Moderators: N/A

    Posted by: Muhammad Ali Jawad
    Original Content:
    مسلمانوں سے لڑنے والی کافر فوج کی نقل وحرکت اورمرمت وغیرہ کے ٹھیکے پیش کیے گئے ، توان تجارتی اعمال کا حکم کیا ہوگا ؟

    الحمد للہ
    علماء اسلام کا فیصلہ ہے کہ مسلمانوں کے خلاف کفار کی مدد کرنا جائز نہيں اور
    ایسا کرنا کفر اور ارتداد ہے ۔
    کیونکہ اللہ سبحانہ وتعالی کا ارشاد ہے :
    { اے ایمان والو تم یھود ونصاری کو دوست نہ بناؤ یہ تو آپس میں ہی ایک دوسرے کے دوست ہیں ، تم میں سے جو بھی ان میں سے کسی سے دوستی کرے وہ بے شک انہيں میں سے ہے ، ظالموں کو اللہ تعالی ہرگز راہ راست نہيں دکھاتا } المائدۃ ( 51 ) ۔

    فقھاء اسلام جن میں آئمہ حنفیہ ، مالکیہ ، شافعیہ ، اورحنابلہ اور ان کے علاوہ باقی سب شامل ہیں نے بالنص یہ بات کہی ہے کہ کفار کو ايسی چيز بچنا حرام ہے جس سے وہ مسلمانوں کے خلاف طاقت حاصل کریں چاہے وہ اسلحہ ہو یا کوئي جانور اورآلات وغیرہ ۔
    لھذا انہيں غلہ دینا اورانہيں کھانا یا پینے کے لیے پانی وغیرہ یا کوئي دوسرا پانی اورخیمے اورگاڑیاں اور ٹرک فروخت کرنا جائز نہيں ، اورنہ ہی ان کی نقل وحمل کرنا ، اوراسی طرح ان کےنقل وحمل اورمرمت وغیرہ کے ٹھیکے حاصل کرنا بھی جائز نہيں بلکہ یہ سب کچھ حرام میں بھی حرام ہے ، اور اس کا کھانے والا حرام کھا رہا ہے اورحرام کھانے والے کے لیے آگ یعنی جہنم زيادہ بہتر ہے ۔
    لھذا انہیں ایک کھجور بھی فروخت کرنی جائز نہیں اورنہ ہی انہیں کوئي اسی چيز دینی جائز ہے جس سے وہ اپنی دشمنی میں مدد وتعاون حاصل کرسکیں ، لھذا جومسلمان بھی ایسا کرے گا اسے آگ ہی آگ ہے اوریہ ساری کی ساری کمائي حرام اورگندی ہوگي اس کے لیے جہنم زیادہ اولی ہے ، بلکہ یہ کمائي تو اخبث الخبث کا درجہ رکھتی ہے ۔

    انہیں کوئي ادنی سی بھی ایسی چيز دینی جائز نہيں جس سے وہ مسلمانوں کے خلاف مدد حاصل کرسکتے ہوں ۔
    امام نووی رحمہ اللہ تعالی اپنی کتاب " المجموع " میں کہتے ہیں :
    اہل حرب یعنی ( لڑائي کرنے والے کافروں ) کو اسلحہ بیچنا بالاجماع حرام ہے ۔ اھـ

    اورحافظ ابن قیم رحمہ اللہ تعالی نے اپنی کتاب " اعلام الموقعین میں کہا ہے :

    امام احمد رحمہ اللہ تعالی کہتے ہیں :
    نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فتنہ میں اسلحہ فروخت کرنے کے لیے منع کیا ہے ۔۔۔۔ اوریہ تومعلوم ہی ہے کہ اس طرح کی فروخت میں گناہ اوردشمنی میں معاونت پائي جاتی ہے ، اوراسی معنی میں ہر وہ خریدوفروخت یا اجرت اورمعاوضہ جو اللہ تعالی کی معصیت ونافرمانی میں معاونت کرے وہ بھی حرام ہے مثلا کفار یا ڈاکووں کو اسحلہ فروخت کرنا ۔۔۔۔ یا کسی ایسے شخص کو مکان کرائے پر دینے جو وہاں معصیت ونافرمانی کا بازار گرم کرے ۔

    اوراسی طرح کسی ایسے شخص کو فروخت کرنا یا کرائے پردینا جواس کے ساتھ اللہ تعالی کی نافرمانی ومعصیت کرے یا اسی طرح کوئي اورکام جواللہ تعالی کے غيظ وغضب دلانے والے کام میں معاون ثابت ہو ۔اھـ

    اورالموسوعۃ الفقھیۃ میں ہے کہ :
    اہل حرب اورایسے شخص جس کے بارہ میں معلوم ہو کہ وہ ڈاکو ہے اورمسلمانوں کولوٹے گا یا پھر مسلمانوں کے مابین فتنہ پھیلائے گا اسے اسلحہ بیچنا حرام ہے ۔
    حسن بصری رحمہ اللہ تعالی کہتے ہيں :
    کسی بھی مسلمان کےلیے حلال نہيں کہ وہ مسلمانوں کے دشمن کے پاس اسلحہ لیجائے اورانہیں مسلمانوں کے مقابلہ میں اسلحہ کے ساتھ تقویت دے ، اورنہ ہی انہیں گھوڑے ، خچر اورگدھے دینا حلال ہیں ، اورنہ کوئي ایسی چيز جواسلحہ اورگھوڑے ، خچر اورگدھوں کے لیے ممد ومعاون ہو ۔
    اس لیے کہ اہل حرب کو اسلحہ بيچنا انہیں مسلمانوں سے لڑائي کرنے میں تقویت پہنچانا ہے ، اوراس میں ان کے لیے لڑائي جاری رکھنے اوراسے تیز کرنے میں بھی تقویت ملتی ہے ، کیونکہ وہ ان اشیاء سے مدد حاصل کرتے ہیں جس کی بنا پر یہ ممانعت کی متقاضي ہے ۔ اھـ
    دیکھیں الموسوعۃ الفقھيۃ ( 25 / 153 )۔
    یہ مسئلہ کوئي عادی اورعام یا پھر چھوٹا ساگناہ و معصیت نہيں بلکہ یہ مسئلہ توعقیدہ توحید اورمسلمان کی اللہ تعالی کے دین سے محبت اوراللہ کے دشمنوں سے برات و لاتعلقی سے تعلق رکھتا ہے ، آئمہ کرام نے اپنی کتب میں اس کے بارہ میں اسی طرح لکھا ہے ۔
    شیخ ابن باز رحمہ اللہ تعالی نے اپنے فتوی میں کہا ہے :
    علماء اسلام کا اس پراجماع ہے کہ جس نے بھی مسلمانوں کے مقابلہ میں کفار کی مدد ومعاونت کی اورکسی بھی طریقہ سے ان کی مدد کی وہ بھی ان کی طرح ہے کافر ہے ۔

    جیسا کہ اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :
    { اے ایمان والو تم یھود ونصاری کو دوست نہ بناؤ یہ تو آپس میں ہی ایک دوسرے کے دوست ہیں ، تم میں سے جو بھی ان میں سے کسی سے دوستی کرے وہ بے شک انہيں میں سے ہے ، ظالموں کو اللہ تعالی ہرگز راہ راست نہيں دکھاتا } المائدۃ ( 51 ) ۔


Working...
X