Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Mene Dekha

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Mene Dekha

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

    یہ بات میں شروع میں ہی بتا دینا چاہوں گا کہ یہاں پر میرے کمنٹس ، رائے اور تاثرات فورم کے دوسرے ممبران سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ مگر یہ اپنا وجود ضرور رکھتے ہیں۔

    کچھ عرصے پہلے جب میری پوسٹس اچانک اس فورم سے غائب ہونا شروع ہوئیں تو میری اس فورم کے ایڈمن سے بات ہوئی، اور میں نے اُنھیں اپنی پوسٹوں کے اچانک غائب ہو جانے کے بارے میں بتایا۔
    پیغام ایڈمن (مسعود صاحب) سے مشاورت کے بعد مجھ تک اُن کا جو پیغام پہنچایا گیا، وہ سمجھ سے بالاتر تھا۔

    اُن کا ماننا تھا کہ میری پوسٹس میں سوائے نفرت کے اور کچھ نہیں ہے۔
    حیرت ہے کہ اس فورم پر نفرت کا بے تحاشہ سامان موجود ہے مگر اُس پر کوئی ایکشن نہیں۔ طالبان اور القاعدہ مجاہدین کے بارے میں نفرت بھری پوسٹس اسی فورم پر موجود ہیں۔
    انگریزوں سے نفرت کی پوسٹس بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔
    اس فورم پر قرآن سے آیات بھی پوسٹ کی جاتی ہیں، جبکہ قرآن یہود و نصاریٰ سے بغض و نفرت کا درس دیتا ہے۔
    اور ایسا ہی کچھ معاملہ احادیث کا بھی ہے، جو کہ خود قرآن کی تفسیر ہے۔
    کیا ہی اچھا ہوتا کے ایڈمن بھائی ذرا کھُل کر بتا دیتے کہ وہ کس سے نفرت کی بات کر رہے ہیں، تاکہ اُن سے کوئی بات ہو پاتی۔
    ممکن ہے جس سے نفرت کی دلیلیں وہ رکھتے ہیں کسی اور سے نفرت کی دلیل کسی اور کے پاس ہو۔

    اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اُنھوں نے مجھے اوپن فورم پر قوانین و ضوابط کو عمل پیرا ہونے کی ہدایت بھی کی تھی، مگر آپ کی پوسٹس سے پیغام کا ماحول خراب ہو رہا ہے۔
    جبکہ میرے علم کے مطابق میں نے فورم کے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔ ایڈمن بھائی کو چاہیے تھا کہ وہ مجھے اُس رُول سے مطلع کرتے جس کی میں خلاف ورزی کرتا رہا اور جس کی وجہ سے یکے بعد دیگرے میری پوسٹس ڈیلیٹ ہوتی رہیں۔ میں نے درخواست بھی کی کہ مجھے بتایا جائے کہ میں نے کیا غلط کیا اور میری آنے والی پوسٹ میں کیا نہیں ہونا چاہیے وہ بھی بتا دیں ، تاکہ میں اندھیرے میں تیر نہ چلاتا رہوں۔مگر ایڈمن بھائی نے میرے ساتھ امریکہ جیسا رویہ اختیار کیا اور کسی رُول کی نشاندہی کرنے کی زحمت ہی گوارہ نہیں کی اور صرف اسی پر اکتفاء کیا کہ میں نے فورم پر رُول کی خلاف ورزی کی اور میری پوسٹیں ماحول خراب کر رہی ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پیغام ایک فیملی فورم ہے جس میں اس طرح کی پوسٹس کرنے کو منع قرار دیا گیا ہے۔
    فورم انتظامیہ کا یہ بھی ماننا ہے کہ جب تک کوئی شخص اپنی کسی پوسٹ میں دوسروں کو مطمئن نہیں کر پاتا ، نئی پوسٹ کرنے کا مجاذ نہیں۔

    میرا ایڈمن بھائی سے کہنا ہے کہ اگر اُن کی یہاں ماحول اور فیملی سے ذاتی پسند اور اپنی ذات مراد ہے تو انھیں یہ بات کھُل کر واضح الفاظ میں کہنی چاہیے۔

    میں نے اپنی پوسٹ یہاں کر تو دی ہے مگر میں اس کے باقی بچ جانے کی گارنٹی نہیں دے سکتا۔

    مغرب نے ہمارے ذہنوں میں ایسے بے تحاشہ مبہم الفاظ بٹھا دیے ہیں جن کی ہم میں سے اکثر کو مغرب کی تقلید کرنے کی عادت پڑ گئی ہے، اور اس پر طرہ یہ کہ وہ اس کا مفہوم سمجھانے سے بھی قاصر ہیں۔
    اللہ ہمارے ان بھائیوں کو ہدایت دے۔
    والسلام علیکم رحمۃ اللہ و برکاتہ۔



  • #2
    Re: Mene Dekha

    بھائی جان جیسا آپ نے بتایا ہے ایڈمن صاحب کے بارے میں اگر انہوں نے ایسا ہی کیا ہے جیسا آپ نے بتایا ہے
    تو پھر میں بھی یہی سمجھتا ہوں کہ انہوں نے غلط کیا

    لیکن میرے دوست محترم

    مجھے آپ سے یہ گلہ ضرور ہے کہ آپ نے فورم جوائن کرتے ہی جس قسم کی پوسٹ کرنی شروع کردیں وہ طریقہ کچھ بہتر نہ تھا میں نہیں جانتا کہ آپ کو کس بات کی جلدی ہے
    میرے خیال میں آپ کو چاہیے تھا کہ
    پہلے فورم کو اس کے ماحول کو اور ممبرز کو سمجھتے
    کچھ اپنے بارے میں بتاتے

    پھر اپنے نظریات یا عقائد یا جو بھی آپ بہتر سمجھتے ہیں اس حوالے سے پوسٹنگ کا آغاز کرتے

    اس طرح اچانک آدھی راتوں کو آکر فٹافٹ ایک دم سے تھریڈز کا ڈھیر لگادینا بھی کوئی

    مناسب نہیں لگتا

    آپ کو ایڈمن سے جو گلہ ہے اس کا جواب ایڈمن ہی دیں گے لیکن ایک گذارش ضرور کروں گا کہ

    آپ کو کم از کم اس حوالے سے ایڈمن کا شکر گزار ضرور ہونا چاہیے کہ انہوں نے

    آپ پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں لگائی آپ اپنی بات کہنے کے لیے آج بھی آزاد ہیں

    اور ایک بات اور کہ میں نے جو بھی آپ کی پوسٹ پڑھی ہیں وہ زیادہ تر کاپی پیسٹ ہی نظر آئی ہیں

    آپ کو چاہیے تھا کہ اپنے خیالات کا اظہار اپنے الفاظ میں کرتے

    یا کم از کم

    اس حوالے سے تھوڑی بہت ایڈیٹنگ ہی کرلیتے

    مجھے ابھی صحیح یاد تو نہیں ہے مگر جو آپ کی پوسٹ تھیں وہی پوسٹ دوسرے فورمز پر

    بھی پوسٹ کی جارہی تھیں مگر یوزر کوئی اور تھا

    اس کے علاوہ آپ نے قرآن پاک پر ایک الزام لگاتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا کہ قرآن یہود و نصارٰی سے بغض اور نفرت کا درس دیتا ہے

    یہ بات میری سمجھ سے بالاتر ہے

    میں قرآن پاک کا ایک چھوٹا سا طالب علم ہوں پر مجھے اس میں ایس کوئی بات نظر نہیں آتی

    بلکہ وہ تو دنیا کے ہر انسان کا احترام کرنا سکھاتا ہے اور اس کا حکم بھی دیتا ہے

    ایک ہی وقت میں کسی انسان سے نفرت بھی رکھنا اور اس کا احترام بھی کرنا اگر قرآن کی تعلیم ہے تو پھر

    کیا یہ کتاب ایمان لانے کے قابل ہوگی

    اس کے علاوہ ایڈمن سے بھی میری یہی گذارش ہے کہ آپ کو
    آپ کی باتوں کا تسلی بخش جواب دیا جائے

    شکریہ

    بانیاز خان





    Comment

    Working...
    X