Aurangzeb619 has reported a post.
Reason:
Post: گوگل کا نیکسس ون سمارٹ فون
Forum: Behas-o-Mubahisa aur Halat-e-Hazira
Assigned Moderators: BadMan, kutkutariyaan
Posted by: Nadia khan
Original Content:
سافٹ ویئر کمپنی گوگل نے منگل سے اپنے سمارٹ فون برانڈ نیکسس ون کو دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔
نیکسس ون کی تقریب رونمائی گوگل کے ماؤنٹین ویو ہیڈکوارٹر میں ہوئی۔ گوگل کی طرف سے مدعو کیے گئے افراد کو ہی تقریب میں شرکت کرنے کی اجازت تھی۔
نیکسس ون ایک پتلا اور ٹچ سکرین فون ہے جسے تائیوان کی کمپنی ایچ ٹی سی کے اشتراک سے تیار کیا جا رہا ہے۔ نیکسس ون پر گوگل کا اپنا اینروئڈ آپریٹنگ سسٹم چلے گا۔
گوگل کے مطابق نیکسس ون کو گوگل کے اپنے ویب سائٹ کے علاوہ شروع کے دنوں میں امریکہ میں ٹی موبائل کی برانچوں کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔ بعد میں نیکسس ون یورپ میں ووڈا فون اور امریکہ میں ویریزون پر بھی دستیاب ہو گا۔
نیکسس ون گوگل کے ویب سائٹ سے پانچ سو انتیس ڈالر میں دستیاب ہو گا جبکہ ٹی موبائل کے کنٹریکٹ کے ساتھ اس کی قیمت ایک سو اناسی ڈالر ہو گی۔
پراڈکٹ مینیجمنٹ کے لیے گوگل کے نائب صدر ماریو کیروز نے نیکسس ون کے افتتاح کو اینروئڈ کے ارتقاء کی اگلی کڑی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت اینروئڈ آپریٹنگ سسٹم دنیا کے اڑتالیس ملکوں میں بیس برانڈ کے ہینڈ سیٹوں میں استعمال ہو رہا ہے اور انسٹھ نیٹ ورکوں پر چل رہا ہے۔
نیکسس ون کی ریلیز کو گوگل کی طرف سے خود کو مارکیٹ میں قائم رکھنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ اب لوگ کمپیوٹر کے بجائے موبائل فون کے ذریعے سرچ کر رہے ہیں۔
گوگل اپنے آمدنی کا بڑا حصہ اپنے انجن کے ذریعے ہونے والی سرچ سے منسلک اشتہارات سے حاصل کرتا ہے۔
نیکشس ون کی رونمائی کے موقع پر ہونے والی بریفنگ میں گوگل نے بتایا کہ نیکسس ون ویب اور فون کا نقطہ ارتکاز ہے اور اس بات کی ایک مثال ہے کہ اینروئڈ کے ذریعے موبائل پر کیا کچھ ممکن ہے۔
گوگل نے اپنا ایک فون پورٹل قائم کیا ہے جہاں سے لوگ خود گوگل سے یا پھر کسی بھی ایک کمپنی کے نیٹ ورک سے منسلک ہینڈ سیٹ خرید سکتے ہیں۔
گارٹنر سے منسلک انالسٹ کیرولائنا میلانیسی کا کہنا ہے کہ یہی چیز نیکسس ون کو صارفین کے لیے پرکشش بنا دی گی کیونکہ اس صورت میں وہ یہ فیصلہ کریں گے کہ انہیں کس نیٹ ورک کو استعمال کرنا ہے۔
__________________
Reason:
already posted...
http://www.pegham.com/mobiles/65919-...08-1606-a.html

Comment