tauruskhan has reported a post.
Reason:
Post: Chenay sa urdu agbar
Forum: Behas-o-Mubahisa aur Halat-e-Hazira
Assigned Moderators: HumRaaz, kutkutariyaan
Posted by: Nokia_Afridi
Original Content:
Reason:
copy paste material
Forum: Behas-o-Mubahisa aur Halat-e-Hazira
Assigned Moderators: HumRaaz, kutkutariyaan
Posted by: Nokia_Afridi
Original Content:
چنئی سے شائع ہونے والا اردو اخبار
اسد علی
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، چنئی
مسلمان اخبار کا دفتر پرانے چنئی کی چھوٹی سے گلی میں واقع ہے۔
چنئی میں اردو زبان میں ایک اخبار شائع ہوتا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ برصغیر میں مسلسل شائع ہونے والا اردو کا سب سے پرانا اخبار ہے۔
مسلمان نامی اس اخبار کا دفتر پرانے چنئی کی چھوٹی سے گلی میں واقع ہے۔ قریبی بازار میں بڑی تعداد میں مسلمانوں کی دکانیں اور کاروبار ہیں۔
اخبار کے نوجوان مدیر سید عارف اللہ نے بی بی سی بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اخبار انیس سو ستائیس میں ان کے دادا سید عظمت اللہ نے شروع کیا تھا۔
اخبار کی شروعات کے بارے میں عارف اللہ نے کہا کہ اس وقت محسوس کیا گیا تھا کہ زیادہ تر اخبار انگریزی میں ہیں اور مسلمانوں تک معلومات پہنچانے کے لیے اردو میں اخبار شائع کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 'مسلمان' کی تئیس ہزار کاپیاں شائع ہوتی ہیں جو ہندوستان بھر میں جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تامل ناڈو میں اردو اخبار نکالنا مشکل کام ہے۔ اس کی ایک وجہ انہوں نے اردو بولنے والوں کی کم تعداد بتائی اور دوسرے یہ کہ اشتہارات کا حصول آسان نہیں۔
اخبار مسلمان انیس سو ستائیس میں سید عظمت اللہ نے شروع کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے اخبار میں دین اور دنیا دونوں کی باتیں ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریاست میں اردو کے مستقبل کے بارے میں پر امید ہیں کیونکہ اب یونیورسٹی، کالج اور سکول میں بھی اس زبان کو مضمون کے طور پر متعارف کروایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے اخبار میں تین کاتب کام کرتے ہیں جن کا اس کام کا بیس سے تیس سال کا تجربہ ہے۔
انہوں نے کام میں مصروف ایک کاتب رحمان حسین کے بارے میں بتایا کہ وہ بیس سال سے یہ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رحمان حسین پہلے اکاؤنٹنٹ تھے اور پھر انہوں نے یہ پیشہ اختیار کیا۔
عارف اللہ نے بتایا کہ نیا کاتب ایک صفحہ تحریر کرنے میں پانچ سے چھ گھنٹے لیتا ہے۔ لیکن رحمان حسین یہ کام اب دو سے تین گھنٹے میں کر لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اخبار میں سب لوگ پارٹ ٹائم کام کرتے ہیں۔

Comment