حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ جب سورج غروب ہوا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: "کیا تمھیں معلوم ہے کہ یہ سورج کہاں جاتا ہے؟" میں نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول کو ہی خوب علم ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا: "یہ سورج جا کر عرش کے نیچے سجدہ کرتا ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ سے اجازت مانگتا ہے تو اسے (دوبارہ مشرق سے طلوع ہونے کی) اجازت دی جاتی ہے۔ اور وہ دن قریب ہے جب یہ سجدہ کرے گا اور اس کا سجدہ قبول نہ ہو گا اور اجازت طلب کرے گا لیکن اسے اجازت نہ ملے گی بلکہ اسے کہا جائے گا: جہاں سے آئے ہو واپس چلے جاؤ تو وہ مغرب سے طلوع ہو گا۔ اسی لئے اللہ نے ارشاد فرمایا: اور سورج اپنے ٹھکانے کے لئے رواں دواں رہتا ہے، یہ نہایت غالب، خوب جاننے والے (اللہ) کا اندازہ ہے۔"
(صحیح بخاری، کتاب بدءالخلق، باب صفۃ الشمس و القمر، حدیث 3199)
(صحیح بخاری، کتاب بدءالخلق، باب صفۃ الشمس و القمر، حدیث 3199)
Comment