Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

''اے ایماندارو!

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ''اے ایماندارو!

    حدیث نمبر چار (4)

    حضرت ابو عبداللہ جابر بن عبد اللہ انصاری بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک غزوے میں شریک تھے تو آپ نے فرمایا: ''یقینا مدینہ میں کچھ ایسے لوگ ہیں کہ تم نے جتنا بھی سفر کیا اور جو بھی وادی طے کی وہ تمہارے ساتھ رہے ہیں، انہیں تو مرض نے روکے رکھا۔'' اور ایک روایت میں ہے۔ ''وہ تمہا رے ساتھ اجر میں شریک رہے ہیں۔ ''

    (مسلم)

    اور بخاری میں روایت اس طرح ہے کہ حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوۃ تبوک سے لوٹے تو آپ نے فرمایا:'' یقینا کچھ لوگ ہمارے پیچھے مدینے میں رہے کہ ہم جس گھاٹی یا وادی سے گزرے(اجر و ثواب کے لحاظ سے) وہ ہمارے ساتھ تھے، انہیں توعذر نے روکے رکھا۔''

    توثیق الحدیث: حدیث جابر اخرجہ مسلم (1911)، و حدیث انس
    اخرجہ البخاری ( 466۔47۔ فتح)

    مصنف نے حدیث کے آخر میں "متفق علیہ'' نہیں لکھا حالانکہ امام بخاری اور امام مسلم اور دونوں نے اسے روایت کیا ہے مگر ان دونوں نے تھوڑے سے اختلاف الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے۔ اگرچہ یہ الفاظ کا اختلاف مطلق طور پر کوئی باعث نقصان نہیں لیکن مصنف نے انہیں'' متفق علیہ'' اس لیے نہیں لکھا کہ جمہور اہل حدیث صرف اسی حدیث کو ''متفق علیہ'' سمجھتے ہیں جس کی سند اور متن دونوں پر شیخین کا اتفاق ہو۔ جیسا کہ حافظ ابن حجر نے ''النکت علی مقدمہ ابن الصلاح'' میں اس کی وضاحت کی ہے۔

    ''اے ایماندارو! مرد دوسرے مردوں کا مذاق نہ اڑائیں، ممکن ہے کہ وہ ان سے بہترہوں اور نہ عورتیں عورتوں کا مذاق اڑائیں، ممکن ہے کہ وہ ان سے بہتر ہوں۔''

    (سورۃالحجرات آیت11)

    ''اپنی جانوں اور مالوں سے اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنے والے مومن اور بغیر عذر کے بیٹھ رہنے والے مومن برابر نہیں۔''

    (سورۃالنساء :95)
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔

  • #2
    Re: ''اے ایماندارو!

    Jazak'Allah

    Comment


    • #3
      Re: ''اے ایماندارو!

      bohat khush rahye..

      Comment


      • #4
        Re: ''اے ایماندارو!

        Jazaka Allah khair....

        Comment


        • #5
          Re: ''اے ایماندارو!

          JazakAllah :rose
          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment


          • #6
            Re: ''اے ایماندارو!

            Originally posted by -=The Driver=- View Post
            Jazaka Allah khair....
            bohat khush rahye..

            Comment


            • #7
              Re: ''اے ایماندارو!

              Originally posted by Aanchal View Post
              JazakAllah :rose
              bohat khush rahye..

              Comment

              Working...
              X