Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اونٹ کے دودھ سے علاج کرنے کا بیان

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • اونٹ کے دودھ سے علاج کرنے کا بیان

    حدیث نمبر: 5685

    حدثنا مسلم بن إبراهيم،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ حدثنا سلام بن مسكين،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ حدثنا ثابت،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ عن أنس،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ أن ناسا،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ كان بهم سقم قالوا يا رسول الله آونا وأطعمنا فلما صحوا قالوا إن المدينة وخمة‏.‏ فأنزلهم الحرة في ذود له فقال ‏"‏ اشربوا ألبانها ‏"‏‏.‏ فلما صحوا قتلوا راعي النبي صلى الله عليه وسلم واستاقوا ذوده،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فبعث في آثارهم،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فقطع أيديهم وأرجلهم،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ وسمر أعينهم،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ فرأيت الرجل منهم يكدم الأرض بلسانه حتى يموت‏.‏ قال سلام فبلغني أن الحجاج قال لأنس حدثني بأشد عقوبة عاقبه النبي صلى الله عليه وسلم فحدثه بهذا‏.‏ فبلغ الحسن فقال وددت أنه لم يحدثه‏.‏


    ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا ہم سے سلام بن مسکین ابو الروح بصریٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ثابت نے بیان کیا ان سے حضرت انس رضی اللہ عنہ نے کہ کچھ لوگوں کو بیماری تھی، انہوں نے کہا یا رسول اللہ! ہمیں قیام کی جگہ عنایت فرما دیں اور ہمارے کھانے کا انتظام کر دیں پھر جب وہ لوگ تندرست ہو گئے تو انہوں نے کہا کہ مدینہ کی آب و ہوا خراب ہے چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مقام حرہ میں اونٹوں کے ساتھ ان کے قیام کا انتظام کر دیا اور فرمایا کہ ان کا دودھ پیو جب وہ تندرست ہو گئے تو انہوں نے آپ کے چرواہے کو قتل کر دیا اور اونٹوں کوہانک کر لے گئے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے پیچھے آدمی دوڑائے اور وہ پکڑ ے گئے (جیسا کہ انہوں نے چرواہے کے ساتھ کیا تھا) آپ نے بھی ویسا ہی کیا ان کے ہاتھ پاؤں کٹوادیئے اور ان کی آنکھوں میں سلائی پھر وادی۔ میں نے ان میں سے ایک شخص کو دیکھا کہ زبان سے زمین چاٹتا تھا اور اسی حالت میں وہ مر گیا۔ سلام نے بیان کیا کہ مجھے معلوم ہو اکہ حجاج نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے کہا تم مجھ سے وہ سب سے سخت سزا بیان کرو جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کو دی ہو تو انہوں نے یہی واقعہ بیان کیا جب حضرت امام حسن بصری تک یہ بات پہنچی توانہون نے کہا کاش وہ یہ حدیث حجاج سے نہ بیان کرتے۔


    صحیح بخاری
    کتاب الطب




  • #2
    Re: اونٹ کے دودھ سے علاج کرنے کا بیان

    توانہون نے کہا کاش وہ یہ حدیث حجاج سے نہ بیان کرتے۔


    ye bat zra explain kr dine gy khud sy ya apny ksi aalim sahb sy





    Comment

    Working...
    X