Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

قیامت کی نشانیاں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • قیامت کی نشانیاں

    جہاں تک شریعت میں علم فقہ کی فضیلت واهمیت کا تعلق ہے ، اهل علم اور ہر دیندار مسلمان اس سے بخوبی واقف ہے ، لیکن بدقسمتی سے هندوستان میں انگریزی دور میں ایک فرقہ جدید ( اهل حدیث )کے نام سے پیدا کیا گیا جس کے ذمہ بہت سارے کام لگائے گئے ، ان میں سے ایک اہم ترین کام جس کے لیئے یہ فرقہ جدید ( اهل حدیث ) کے نام سے وجود میں لایا گیا ، وه امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ الله اور فقہ حنفی اور فقہاء احناف کی مخالفت وعداوت ہے ، اور اس فرقہ میں شامل ہرکس وناکس جاهل مجہول بلاخوف امام اعظم رحمہ الله پرطعن وتشنیع کرتا ہے ، لیکن ہمارے نزدیک تو ان لوگوں کی مثال ایسی هے جیسا کہ شاعر کہتا هے ’’ وَلَومُ الخُفاش لاتضرُالشمسَ ‘‘ چمگادڑ کواگرسورج نظرنہیں آتا اور وه سورج کوملامت کرے تو یہ سورج کوکوئی نقصان نہیں دیتا ، ایک دوسرا شاعرانہی لوگوں کے متعلق کیا خوب کہتا ہے

    يا ناطح الجبل العالي ليكلمه …. أشفق على الرأس لا تشفق على الجبل

    یعنی بلند ترین پہاڑ پرایک شخص اپنا سر مار رها تها تاکہ پہاڑ کو زخمی کرے توشاعر نے کہا کہ اپنے سر پر رحم کرپہاڑ پر رحم نہ کر
    یہی حال فرقہ جدید ( اهل حدیث ) کا ہے کہاں امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ الله اور کہاں آج کل کی یہ قیامت کی نشانیاں ( چہ نسبت خاک را باعالم پاک ) اوراسی طرح فقہ حنفی کے خلاف رات دن بکواس کرنا اس فرقہ کے عوام وخواص کا محبوب مشغلہ ہے ، اور جاهل عوام کو گمراه کرنے کے لیئے فقہ حنفی اور فقہاء احناف کی طرف جهوٹی باتیں منسوب کرنا اس فرقہ کے جاهل اداکاروں کا بہترین وظیفہ ہے ، لیکن جس چیزکی رفعت وبلندی کا فیصلہ الله تعالی فرما دے اس کو کون کیا نقصان پہنچائے گا بس اپنا هی نقصان وخساره ہے ، الله تعالی فرقہ جدید ( اهل حدیث ) کے فتنہ سے عام اهل اسلام کی حفاظت فرمائے

    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں
Working...
X