Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

بدعت اورقیامت کے دن بدعتی کا حشر

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • بدعت اورقیامت کے دن بدعتی کا حشر


    بدعت اورقیامت کے دن بدعتی کا حشر


    عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    "میں حوض کوثر پر تمہارا انتظار اور بندوبست کروں گا اور ضرور بالضرور تم میں سے کچھ لوگ دکھانے کے لیے ظاہر کیے جائيں گے- پھر ضرور انہیں مجھ سے دور کھینچ لیا جائے گا- میں کہوں گا، میرے پروردگار! میرے ساتھی ہیں- کہا جائے گا، بےشک آپ نہیں جانتے جو انہوں نے آپ کے بعد نئے کام ایجاد کرلیے تھے (یعنی دین میں بدعات کو رواج دیا تھا)-
    تخریج: بخاری، کتاب الرقاق، باب فی الحوض (6576)

    انس رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    حوض پر میرے ساتھیوں (مسلمانوں) میں سے کچھ لوگ صرف میرے پاس پانی پینے کے لیے آئيں گے حتی کہ جب میں انہیں پہچان لوں گا تو مجھہ سے دور کھینچ لیے جائيں گے- میں کہوں گا، میرے ساتھی (مسلمان )ہیں- اللہ فرمائے گا آپ نہیں جانتے جو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے (وفات کے) بعد دین میں نئے کام ایجاد کرلیے تھے-
    تخریج: بخاری، کتاب الرقاق، باب فی الحوض (6582)

    سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    بے شک میں حوض پر تمہارے لیے انتظار و استقبال کا سامان تیار کروں گا- جو میرے پاس سے گزرے گا پانی پیے گا اور جو پانی پی لے گا پھر کبھی پیاسا نہیں ہوگا- ضرور بضرور میرے پاس کچھ قومیں (مسلمانوں کی) آئيں گی میں انہیں جانتا ہوں گا (کہ وہ مسلمان ہونگے) وہ مجھے پہنچان لیں گی (کہ میں ان کا رسول ہوں) پھر میرے اور ان کے درمیان رکاوٹ حائل کردی جائے گا- (یعنی حوض کوثر سے دور کردیے جائيں گے)-
    ابو حازم رضی اللہ عنہ نے کہا پس نعمان بن ابی عیاش نے مجھ سے سماع کیا تو کہنے لگا کیا اسی طرح تونے سہل بن سعد سے سنا تھا؟ میں نے کہا، ہاں- کہا، میں ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ پر شہادت دیتا ہوں- یقینا میں نے اس سے سنا اور اس میں مزید یوں کہتے تھے، پس میں کہوں گا بےشک یہ مجھہ سے ہیں (میرے امتی ہیں)- کہا جائے گا، بے شک آپ نہیں جانتے جو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد (وفات کے بعد)دین میں نئے کام ایجاد کرلیے؟ پس میں (رسول اللہ) کہوں گا، شدید بغض اور دوری ہو، دوری ہو، اس کے لیے جس نے میرے بعد (میرے دین کو) بدل ڈالا-
    تخریج: بخاری، کتاب الرقاق، باب فی الحوض (6583)، (6584)


    فوائد: ان اوپر بیان کی گئی احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ بدعتی لوگ (جو لوگ دین میں ثواب کی خاطر نئے کام ایجاد کریں) حوض کوثر کے پانی سے محروم رہیں گے- بدعت ایسا قبیح گناہ لے کہ اس سے توبہ بھی انتہائی مشکل ہے کیونکہ انسان اسے برا سمجھ کر نہیں بلکہ نیک او رباعث اجر و ثواب سمجھ کر بجا لاتا ہے- نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :


    { من احدث فی امرنا ھذا ما لیس فیہ فھو رد}
    " جس نے ہمارے اس معاملے (دین) میں کوئی ایسا کام ایجاد کیا جو اس میں نہیں تھا تو وہ مردود ہے-"
    (صحیح بخاری، کتاب الصلح، باب اذا اصطلحوا علی صلح جور-)

    ایک اور روایت میں ہے کہ:

    { عن عائشۃ رضی اللہ عنہھا قالت :قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من عمل عملا لیس علیہ امرنا فھو رد}
    " عائشہ رضی اللہ عنہھا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، جس نے کوئی ایسا عمل کیا جس پر ہماری مہر نہیں تو وہ رد کیا ہوا ہے-" (یعنی وہ کام جو ہم نے نہیں کیا)
    (صحیح مسلم، کتاب الاقضیۃ، باب نقص الاحکام الباطلۃ ورد محدثات الامور)


    جامع ترمذی میں ایک روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

    { من ابتدع بدعۃ ضلالۃ لا ترضی اللہ ورسولہ کان علیہ مثل آثام من عمل بھا لا ینقص ذلک من اوزارالناس شیئا}
    " جس نے کوئی گمراہی کی بدعت ایجاد کی، جو اللہ اور اس کے رسول کو راضی نہیں کرتی، اس پر ان تمام لوگوں کے گناہوں کے برابر گناہ ہوگا جنہوں نے اس بدعت پر عمل کیا لیکن اس سے لوگوں کےگناہوں سے کچھ کم نہیں ہوگا (انہیں اپنے گناہ مکمل ملیں گے لیکن اتنا گناہ بدعت ایجاد کرنے والے کو بھی ملتا رہے گا)-"
    ( ترمذی، کتاب العلم، باب ماجاء فی الاخذ بالسنۃ واجتناب البدع)


    سنن نسائي کی ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دوراں خطبہ یہ کلمات کہا کرتے تھے:

    { وشر الامور محدثاتھا و کل محدثۃ بدعۃ وکل بدعۃ ضلالۃ وکل ضلالۃ فی النار}
    "معاملات میں سے بدترین وہ ہیں جو (دین میں) نئے ایجاد کیے گئے ہوں اور ہر نئی ایجاد کی جانے والی چيز بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی جہنم میں لے جانے والی ہے"-
    (سنن نسائی، کتاب صلاۃالعیدین، باب کیف الخطبۃ)


    ایک اور روایت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان الفاظ میں بدعات سے بچنے کی نصیحت فرمائی ہے:

    { ایاکم ومحدثات الامور}
    " (دین میں) نئے نئے کام (یعنی بدعات) ایجاد کرنے سے بچتے رہنا-"
    ( مسند احمد:4/126، دارمی:1/57، ابو داؤد، کتاب السنۃ، باب فی لزوم السنۃ:5607، ترمذی، کتاب العلم، باب فی الاخذ بالسنۃ واجتناب لبدع:2676، ابن ماجہ، مقدمہ، باب اتباع السنۃ الخلفاء الراشدین المھدیین:42، مستدرک حاکم:1/96)


    بدعتی کو پناہ دینے سے بھی منع کیا گیا ہے- علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

    { لعن اللہ من آوی محدثا}
    " اللہ تعالی کی لعنت ہو ایسے شخص پر جو بدعتی کو پناہ دے-"
    (صحیح مسلم، کتاب لاضاحی، باب تحریم الذبح لغیر اللہ تعالی ملعن فاعلہ)


    امام دارمی بیان کرتے ہیں کہ ھم سے حکم بن مبارک نے بیان کیا، حکم بن مبارک کہتے ھیں کہ ھم سے عمروبن یحی نے بیان کیا،عمروبن یحی کہتے ھیں کہ میں نے اپنے باپ سے سنا،وہ اپنے باپ سے روایت کرتے ھیں کہ انھوں نے فرمایا :


    "ھم نمازفجرسے پہلے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے دروازہ پر بیٹھ جاتے،اورجب وہ گھر سے نکلتے توان كے ساتھ مسجد روانہ ہوتے،ایک دن کا واقعہ ہے کہ ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ آئے اور کہا کیا ابوعبدالرحمن (عبداللہ بن مسعود) نکلے نہیں ؟ھم نے
    جواب دیا نہیں،یہ سن كر وہ بھی ساتہ بیٹھ گئے،یہاں تک ابن مسعود باہرنکلے،اورھم سب ان کی طرف کھڑے ہو گئے تو ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ ان سے مخاطب ہوئے اور
    کہا : ائے ابوعبدالرحمن ! میں ابھی ابھی مسجد میں ایک نئی بات دیکھ آ رہا ھوں،حالانکہ جوبات میں نے دیکھی وہ الحمد للہ خیر ہی ھے،ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ وہ کونسی بات ھے؟ ابوموسی رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اگرزندگی رہی توآپ بھی دیکھ لیں گئے،کہا وہ یہ بات ھے کہ کچھ لوگ نمازكے انتظارميں مسجد کے اندرحلقہ بنائے بیٹھے ھیں،ان سب كے ہاتوں ميں كنكرھیں،اورہرحلقے میں ایک آدمی متعین ھے جو ان سے کہتا ہے کہ سو100 بار اللہ اکبر کہو،توسب لوگ سوباراللہ اکبرکہو،توسب لوگ سو بار اللہ اکبر کہتے ھیں،پھرکہتا ہے سو بار لاالہ الااللہ کہو توسب لوگ لاالہ الااللہ کہتے ہیں ،پھرکہتا ہے کہ سوبارسبحان اللہ کہو توسب سوبارسبحان اللہ کہتے ہیں-ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ پھرآپ نے ان سے کیا کہا ،ابوموسی رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ آپ کی رائے کے انتظارمیں میں نے ان سے کچھ نہیں کہا؟ ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ آپ نے ان سے یہ کیوں نہیں کہ دیا کہ آپنے اپنے گناہ شمارکرو،اورپھراس بات کا ذمہ لےلیتے کہ ان کی کوئی نیکی بھی ضائع نہیں ہوگی-
    یہ کہ کرابن مسعود رضی اللہ عنہ مسجد کی طرف روانہ ہوئے اورھم بھی ان کے ساتھ چل پڑے،مسجد پہنچ کرابن مسعود رضی اللہ عنہ نے حلقوں میں سے ایک حلقے کے پاس کھڑے ہوکرفرمایا: تم لوگ کیا کررہے ہو! یہ کنکریاں ہیں جن پرھم تسبیح وتہلیل کررہے ہیں ،ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا:اس کی بجائے تم اپنے اپنے گناہ شمارکرو،اورمیں اس بات کا ذمہ لیتا ہوں کہ تمھاری کوئی نیکی پھی ضائع نہیں ہوگی،
    تمھاری خرابی ھے اے امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! ابھی توتمھارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کثیرتعداد میں موجود ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کےچھوڑے ہوئے کپڑے نہیں پھٹے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے برتن نہیں ٹوٹے اورتم اتنی جلدی ہلاکت کا اشکارہوگئے،قسم ہے اس ذات کی جسکے ہاتھ میں میری جان ہے! یا توتم ایسی شریعت پر چل رہے ہوجونبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت ھے -- نعوذوباللہ -- بہترھے،یا گمراہی کا دروازہ کھول رہے ہو-انھوں نے کہاائے ابوعبدالرحمن ! اللہ کی قسم اس عمل سے خیر کے سوا ھماراکوئی اورمقصدنہ تھا-ابن مسعود نے فرمایا ایسے کتنے خیرکے طلبگار ھیں جوخیرتک کبھی پہنچ ہی نہیں پاتے- چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ھم سے ایک حدیث بیان فرمائی کہ ایسی ايك قوم ايسى ہو گی جوقرآن پڑھے گی،مگرقرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا- اللہ کی قسم ! کیا پتہ کہ ان میں سے زیادہ ترشائد تمھیں میں ھوں-
    یہ باتیں کہ کرابن مسعود رضی اللہ عنہ ان کے پاس سے واپس چلے آئے-
    عمرو بن سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ان حلقوں کے اکثرلوگوں کو ھم نے دیکھا کہ نہروان جنگ میں وہ خوارج کے شانہ بشانہ ھم سے نیزہ زنی کررہے تھے۔سنن دارمی ( باب کراھیۃ اخزالرای)


    کوئی بدعت "حسنہ" نہیں ہوتی
    بعض لوگوں کا خیال ہے کہ بدعت کی دو قسمیں ہیں :
    ١۔ بدعت حسنہ
    ٢۔ بدعت سیئہ
    ذیل میں ہم ان کے شبہات کا ذکر کریں گے، اور ساتھ ہی ان کا علمی جائزہ لیں گے اور ان کے ازالہ کی کوشش کریں گے۔

    پہلا شبہ :

    عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے اپنے دور خلافت میں لوگوں کو تراویح کے لئے جمع کیا تھا اور پھر فرمایا تھا :

    (نِعْمَتِ الْبِدْعَةُ ھٰذِہِ)یہ کتنی اچھی بدعت ہے! (بخاری)

    ازالہ:

    عمر رضی اللہ عنہ کا یہ قول شریعت کے اندر بدعت حسنہ کی دلیل نہیں بن سکتا، کیونکہ یہاں انھوں نے اس کا لغوی مفہوم مراد لیا ہے۔ اس لئے کہ یہ عمل ہر اعتبار سے سنت تھا :

    ٭ خود قیام رمضان سنت ہے۔آپ ۖ نے اس کی ترغیب فرمائی ہے۔آپ نے فرمایا ہے:

    مَنْ قَامَ رَمَضَانَ ِیْمَاناً وَّاحْتِسَاباً غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ (بخاری)

    {جس نے ایمان کے ساتھ اور حصول ثواب کی نیت سے رمضان کا قیام کیا(تراویح پڑھی)اس کے تمام پچھلے گناہ بخش دیئے جائیں گے }

    ٭آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کو کئی راتیں باجماعت تراویح پڑھائی، جب لوگوں کی تعداد کافی بڑھ گئی تو آپ اس اندیشہ کی وجہ سے کہ کہیں اسے فرض نہ کردیا جائے لوگوں کی طرف نکلنے سے باز رہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تک معاملہ اسی پر باقی رہا۔ (ملاحظہ ہو بخاری شریف)

    جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوگئی،اور وحی کے بند ہوجانے کی وجہ سے اس کے فرض کردیئے جانے کا اندیشہ ختم ہوگیا، تو عمر فاروق ص نے اپنے عہد خلافت میں لوگوں کو ایک امام پر جمع کردیا، اور اس بات پر صحابہ کا اجماع ہوگیا۔

    ٭نیز یہ بات بھی ملحوظ رہے کہ یہ ایک خلیفۂ راشد کی سنت ہے جن کی اتباع کا ہمیں حکم دیا گیا ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:

    فَعَلَیْکُمْ بِسُنَّتِْ وَسُنَّةِ الْخُلَفَائِ الرَّاشِدِیْنَ الْمَہْدِیِّیْنَ مِنْ بَعْدِْ
    (مسند احمد١٢و١٣٥ـ١٥،ترمذی١٤٩٤ـ١ ٥٠)

    اور جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ ابو بکر صدیق صکے زمانے میں اسے باجماعت کیوں نہیں اداکیا گیا؟تو اس کی ایک وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ ابوبکر ص کی رائے کے مطابق آخر شب کا قیام اول شب میں امام کے ساتھ اکٹھا پڑھنے سے افضل تھا، لہذاآپ نے اول شب میں ایک امام کے ساتھ پڑھنے پر انھیں جمع نہیں کیا۔
    دوسری وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ ایک تو آپ کی مدت خلافت کافی مختصر تھی، نیز مرتدین ومانعین زکاة وغیرہ کے ساتھ معرکہ آرایئوںکی بنا پر آپ کو اس کی فرصت نہ ملی کہ ان امور پر غور کرسکتے۔ عمر ص کے زمانے میں چونکہ سارے فتنے سرد پڑچکے تھے، اسلامی حکومت مستحکم ہوچکی تھی، اس لئے آپ نے ان امور پر توجہ دی اور سنت کے احیا ء کی فضیلت آپ کو حاصل ہوئی۔

    ٭اگر مذکورہ بحث سے اطمینان حاصل نہ ہو تو یہ قاعدہ ذہن نشین کرلیں کہ قول صحابی قول رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف حجت اور دلیل نہیں بن سکتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قول ہے :

    کُلُّ بِدْعَةٍ ضَلَالَة {ہر بدعت گمراہی ہے }(صحیح مسلم)

    حدیث بالکل عام ہے، اس میں کسی قسم کا استثناء نہیں ہے،لہذا اس عموم کے خلاف کسی صحابی کے قول کو دلیل نہیں بنایا جاسکتا ہے۔

    دوسرا شبہ :

    بدعت کو حسنہ اور سیئہ میں تقسیم کرنے والے دوسری دلیل کے طور پر حدیث ذیل کو پیش کرتے ہیں۔

    عَنْ جَرِیْرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ ص قَالَ قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ۖ مَنْ سَنَّ فِْ الِسْلاَمِ سُنَّةً حَسَنَةً فَلَہُ أَجْرُہَا وَأَجْرُ مَنْ عَمِلَ بِہَا بَعْدَہُ مِنْ غَیْرِ أَنْ یَّنْقُصَ مِنْ أُجُورِہِمْ شَْئ وَمَنْ سَنَّ فِْ الِسْلاَمِ سُنَّةً سَیِّئَةً کَانَ عَلَیْہِ وِزْرُہَا وَوِزْرُ مَنْ عَمِلَ بِہَا مِنْ بَعْدِہِ مِنْ غَیْرِ أَنْ یَّنْقُصَ ذَالِکَ مِنْ أَوْزَارِہِمْ شَْئ۔
    (صحیح مسلم)
    {جس نے اسلام میں کوئی اچھا طریقہ شروع کیا خود اسے اس کا اجر ملے گا اور ان تمام لوگوں کا اجر بھی جو اس کے بعد اس پر عمل کریںگے بغیر اس کے کہ ان لوگوں کے ا جر میں کسی قسم کی کمی واقع ہو۔ اور جس نے اسلام میں کوئی برا طریقہ شروع کیا تو اس کے اوپر اس کا اپنا گناہ ہوگا اور ان لوگوں کا بھی جنہوں نے اس کے بعد اس پر عمل کیا بغیر اس کے کہ ان لوگوں کے گناہ میں کسی قسم کی کمی واقع ہو}۔
    اس حدیث سے وجہ استدلال یہ ہے کہ یہ حدیث کُلُّ بِدْعَةٍ ضَلاَلَة والی حدیث کے عموم کی تخصیص کرتی ہے۔
    اس حدیث میں سَنَّ کا لفظ آیا ہے جو اخترع(ایجادکرنے)اور ابتدع(بلا مثال سابق شروع کرنے)کے ہم معنی ہے، نیز اس کے شروع کرنے کو شارع کے بجائے مکلف کی طرف منسوب کیا گیا ہے، بالکل اس حدیث کی طرح جس میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں :
    لَیْسَ مِنْ نَفْسٍ تُقْتَلُ ظُلْماً ِلاَّ کَانَ عَلَیٰ ابْنِ آدَمَ الَوَّلِ کِفْل مِّنْ دَمِہَا لَنَّہُ أَوَّلُ مَنْ سَنَّ الْقَتْلَ۔ (بخاری )
    {جو نفس بھی ظلماً قتل کیا جائے گا آدم کے پہلے بیٹے پر اس کے خون کا ایک حصہ(گناہ) جائے گا اس لئے کہ سب سے پہلے اسی نے قتل کا طریقہ شروع کیا}۔
    اس حدیث میں بھی سَنَّ کا لفظ اخترع یعنی ایجادکرنے کے معنی میں ہے، کیونکہ قابیل نے ہی قتل کا طریقہ سب سے پہلے شروع کیا ہے، اس سے پہلے قتل کا وجود نہیں تھا۔ اگر حدیث میں یہ کہنا مقصود ہوتا کہ شریعت میں ثابت کسی سنت پر کسی نے عمل شروع کیا تو سَنَّ کے بجائے یوں کہا جاتا: مَنْ عَمِلَ بِسُنَّتِْ ـیاـ بِسُنَّةٍ مِّنْ سُنَّتِْ ـ یاـ مَنْ أَحْیَا سُنَّةً مِنْ سُنَّتِ{جس کسی نے میری سنت پر عمل کیا یا میری کسی سنت کو زندہ کیا}

    ازالہ:
    مذکورہ حدیث میں کسی نئے عمل کی ایجاد مراد نہیں ہے بلکہ کسی سنت ثابتہ پر عمل یا کسی سنت متروکہ کا احیاء مراد ہے۔ اس کی وضاحت دو طرح سے ہوگی۔

    ١۔ حدیث کی مراد اس کے سبب سے واضح ہوگی۔

    چنانچہ پوری حدیث اس طرح ہے :

    ' جریر بن عبد اللہ ص نے فرمایاکہ دن کے شروع حصہ میں ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے کہ آپ کے پاس ایک قوم آئی۔ جو ننگے بدن تھی، دھاری دار اونی چادر اوڑھے ہوئے تھی، تلواریں لٹکائے ہوئے تھی۔ ان میں سے بیشتر بلکہ سب کے سب قبیلہ مضر کے تھے۔ ان کا فقروفاقہ دیکھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کا رنگ متغیر ہوگیا۔ آپ گھر میں داخل ہوئے، پھر باہر نکلے، پھر بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا، انھوں نے اذان واقامت کہی،پھر آپ نے صلاة پڑھائی، خطبہ دیا اور ان آیات کی تلاوت فرمائی :

    ( یٰأَیُّہَا النَّاسُ اتَّقُوْا رَبَّکُمُ الَّذِْ خَلَقَکُمْ مِنْ نَفْسٍ وَّاحِدَةٍ۔۔۔)الآیة اور (اِتَّقُوْا اللّٰہَ وَلْتَنْظُرْ نَفْس مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ وَّاتَّقُوْا اللّٰہَ)۔

    اور فرمایا : لوگ صدقہ دیں اپنے دینار سے، اپنے درہم سے، اپنے کپڑے سے، اپنے ایک صاع گیہوں اور ایک صاع کھجور سے،حتی کہ آپ نے فرمایا: اگر چہ کھجور کا ایک ٹکڑا ہی کیوں نہ ہو۔راوی کہتے ہیں کہ پھر ایک انصاری ایک تھیلی لے کر آئے، جس سے ان کا ہاتھ تھکا جاتا تھابلکہ تھک گیا تھا، پھر لوگوں کا سلسلہ لگ گیا، یہاں تک کہ میں نے غلے اور کپڑے کے دو ڈھیر دیکھے، اور دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا روئے مبارک کھل اٹھا ہے اور کندن کی طرح دمک رہا ہے۔ اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

    مَنْ سَنَّ فِْ الِسْلاَمِ سُنَّةً حَسَنَةً۔۔۔۔۔(مسلم)

    اس حدیث کے سیاق سے معلوم ہوتا ہے کہ سنت حسنہ سے انصاری صحابی والے عمل جیسا عمل مراد ہے۔کیونکہ جب وہ تھیلی بھر کر لائے تو صدقہ کا دروازہ کھل گیا، اور لوگ یکے بعد دیگرے اپنے صدقات لانے لگے۔ مگر بہر حال اس خیر وبھلائی کے شروعات کی فضیلت انھیں ہی حاصل ہوئی۔ صحابی مذکور کا عمل کوئی نئی چیز نہیں،بلکہ شریعت سے ثابت ایک عمل تھا۔ زیادہ سے زیاہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ صحابہ کو متنبہ کرنے اور انھیں صدقہ پر ابھارنے میں ان کے کردار کا ہاتھ تھا۔ چنانچہ معلوم ہوا کہ سنت حسنہ سے مراد کسی سنت پر عمل کرنا ہے، خصوصاً اس وقت جب لوگ اس سے غافل ہوں یا اسے ترک کرچکے ہوں۔

    ٢۔ اس حدیث میں سَنَّ کے لفظ کو اختراع وایجاد کے معنی پر محمول کرنا درست نہیں ہے۔ کیونکہ کسی عمل کا اچھا یا برا ہونا شریعت کی موافقت یا مخالفت ہی سے معلوم ہوسکتا ہے۔اگر شریعت کے موافق ہے تو سنت حسنہ ورنہ سنت سیئہ۔

    سنت سیئہ دو چیزوں پر بولا جاتا ہے :

    الف۔ گناہ ومعصیت کے کاموں کو شروع کرنا،جیسا کہ قابیل سے متعلق حدیث میں ہے جو پچھلے صفحات میں گذر چکی ہے۔

    ب۔ دین میں کسی بدعت کو شروع کرنا۔

    اگر بالفرض مذکورہ حدیث سے شریعت کے اندر بدعت حسنہ کے وجود پر استدلال کیا جائے تو یہ حدیث ان احادیث سے متعارض ہوگی جس میں بدعت کی عمومی مذمت کی گئی ہے، اور یہ قاعدہ معلوم ہے کہ جب عموم اور تخصیص کے دلائل باہم متعارض ہوتے ہیں تو تخصیص ناقابل قبول ہوتی ہے۔ (الموافقات٢)

    تیسرا شبہ :

    بدعت حسنہ کی دلیل کے طور پر یہ روایت بھی ذکر کی جاتی ہے:

    عَنْ بِلَالِ بْنِ الْحَارِثِ ص أَنَّ النَّبَِّ ۖ قَالَ لَہُ ِعْلَمْ۔ قَالَ مَا أَعْلَمُ یَا رَسُولَ اللّٰہِ ؟ قَالَ : ِنَّہُ مَنْ أَحْیَا سُنَّةً مِّنْ سُنَّتِْ قَدْ أُمِیْتَتْ بَعْدِْ کَانَ لَہُ مِنَ الَجْرِ مِثْلَ أُجُوْرِ مَنْ عَمِلَ بِہَا مِنْ غَیْرِ أَنْ یَّنْقُصَ مِنْ أُجُوْرِہِمْ شَیْئاً وَمَنِ ابْتَدَعَ بِدْعَةً ضَلَالَةً لاَ یَرْضَاہَا اللّٰہُ وَرَسُوْلُہُ کَانَ عَلَیْہِ مِثْلَ آثَامِ مَنْ عَمِلَ بِہَا لاَ یَنْقُصُ ذَالِکَ مِنْ أَوْزَارِ النَّاسِ شَیْئاً۔ (ترمذی)
    {بلال بن حارث صسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جان لو۔ انھوں نے کہا : کیا جان لوں اے اللہ کے رسول ؟ آپ نے فرمایا : جس نے میری کسی ایسی سنت کو زندہ کیا جو میرے بعدمردہ کی جاچکی تھی، تو اس کو اس پر عمل کرنے والے کے برابر اجر ملے گا، بغیر اس کے کہ ان لوگوں کے اجر میں کسی طرح کی کمی ہو۔ اور جس نے کوئی بدعت ضلالت ایجاد کی جو الله اور اس کے رسول کو پسند نہیں، تو اس کو اس پر عمل کرنے والوں کے برابر گناہ ملے گا، بغیر اس کے کہ ان کے گناہوں میں کوئی کمی واقع ہو }۔

    اس حدیث سے وجہ استدلال یہ ہے کہ اس میں مطلقاً ہر بدعت کی مذمت نہیں کی گئی ہے بلکہ صرف اسی بدعت کی مذمت کی گئی ہے جوالله اور اس کے رسول کی مرضی کے خلاف ہو اور بدعت ضلالت ہو۔

    ازالہ:

    مذکورہ حدیث سے استدلال اسلیئے درست نہیں کیونکہ وہ ضعیف ہے، اس میں ایک راوی کثیر بن عبد اللہ بن عمرو بن عوف المزنی ہے جو متروک ومجروح ہے اور اس کی روایت ناقابل اعتبار ہے۔

    چوتھا شبہ :

    عبد اللہ بن مسعودص فرماتے ہیں : مَا رَآہُ الْمُسْلِمُوْنَ حَسَناً فَہُوَ عِنْدَ اللّٰہِ حَسَن (مسند احمد٣)
    {جس چیز کو مسلمان اچھا سمجھیں وہ اﷲ کے نزدیک بھی اچھا ہے}۔

    وجہ استدلال یہ ہے کہ اچھا سمجھنے کی نسبت مسلمانوں کی طرف کی گئی ہے، دلیل کی طرف نہیں۔ جس سے معلوم ہوا کہ بدعت اچھی اور بری دونوں طرح ہوسکتی ہے۔

    ازالہ:

    مذکورہ حدیث ایک طویل حدیث کا ٹکڑا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس شبہ کے ازالہ کی خاطر پوری حدیث مکمل سیاق کے ساتھ پہلے یہاں ذکر کردیں۔

    عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍص قَالَ: ِنَّ اللّٰہَ نَظَرَ فِْ قُلُوْبِ الْعِبَادِفَوَجَدَ قَلْبَ مُحَمَّدٍ ۖ خَیْرَ قُلُوْبِ الْعِبَادِ فَاصْطَفَاہُ لِنَفْسِہِ وَابْتَعَثَہُ بِرِسَالِتِہِ ثُمَّ نَظَرَ فِْ قُلُوْبِ الْعِبَاِد بَعْدَ قَلْبِ مُحَمَّدٍ ۖ فَوَجَدَ قُلُوْبَ أَصْحَابِہِ خَیْرَ قُلُوْبِ الْعِبَادِ فَجَعَلَہُمْ وُزَرَائَ نَبِیِّہِ یُقَاتِلُوْنَ عَلَیٰ دِیْنِہِ فَمَا رَأَیٰ الْمُسْلِمُوْنَ حَسَناً فَہُوَ عِنْدَ اللّٰہِ حَسَن وَّمَا رَأَوْہُ سَیْئاً فَہُوَ عِنْدَ اللّٰہِ سَِّئ(مسند احمد)

    {عبد اللہ بن مسعودص فرماتے ہیں : اللہ تعالی نے بندوں کے دلوں میں دیکھا، تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا دل بندوں کے دلوں میں سب سے بہتر پایا۔چنانچہ آپ کو اپنے لئے منتخب کرلیا اور آپ کو اپنی رسالت دے کر مبعوث فرمایا۔ پھر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بندوں کے دلوں میں دیکھا، تو آپ کے صحابہ کے دلوں کو بندوں کے دلوں میں سب سے بہتر پایا۔ چنانچہ انھیں اپنے نبی کا وزیر بنایا،جو اللہ کے دین کے لئے جنگ کرتے ہیں۔ لہذا جسے مسلمان اچھا سمجھیں وہ اللہ کے نزدیک بھی اچھا ہے۔ اور جسے مسلمان برا سمجھیں وہ اللہ کے نزدیک بھی برا ہے۔

    یہ حدیث کئی اسباب کی بنا پربدعت حسنہ کے لئے دلیل نہیں بن سکتی:

    ١۔ یہ حدیث موقوف ہے، مرفوع نہیں ہے۔ لہذا اسے مرفوع کے مقابلے میں پیش کرنا درست نہیں ہے۔ یعنی یہ صحابی کا قول ہے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول سے ٹکرانا درست نہیں ہے۔

    ٢۔ اگر فرض کرلیا جائے کہ یہ حجت ہے تو اس سے مراد اجماع صحابہ ہوگا۔

    ٣۔ اگر یہ مان لیا جائے کہ اس سے مراد غیر صحابہ ہیں، تو عالم وجاہل تمام مسلمان اس سے مراد نہیں ہوں گے، بلکہ اہل اجماع مقصود ہوں گے۔ اگر کوئی یہ کہتا ہے کے عالم وجاہل تمام مسلمان مراد ہیں تو اس سے دو باطل چیزیں لازم آئیں گی:

    اول:یہ درج ذیل حدیث سے متناقض ہوگا۔

    سَتَفْتَرِقُ أُمَّتِْ عَلَیٰ ثَلاَثٍ وَّ سَبْعِیْنَ فِرْقَةً کُلُّہُمْ فِْ النَّارِ ِلاَّ وَاحِدَة۔ (ابوداود٥٥ـ٦،مسند احمد ،حاکم)

    {اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میری امت تہتر فرقوں میں بٹ جائے گی، سب جہنم میں جائیں گے سوائے ایک کے}۔

    تناقض کی صورت یہ ہے کہ سابقہ حدیث سے یہ استدلال کیا گیا ہے کہ کوئی مسلمان کسی چیز کواچھا سمجھے تو وہ اچھی چیز ہے۔ یعنی اس کی بات اور اس کا خیال غلط نہیں ہوسکتا ہے۔ اگر معاملہ ایسا ہی ہے تو پھر تہتر فرقوں میں تقسیم اور ایک کے سوا سب کے جہنمی ہونے کا کیا مطلب ہوگا!!

    دوم : اس کا تقاضہ یہ ہوگا کہ کوئی عمل کسی کے نزدیک حسن ہو اور کسی کے نزدیک قبیح، حالانکہ یہ باطل ہے۔ اور اگر عبد اللہ بن مسعود صکی حدیث سے یہ مراد لی جائے کہ جسے عام مسلمان اچھا سمجھیں وہ اچھا ہے،تو گویا دین میں بدعت ایجاد کرنے کے لئے چوردروازہ کھول دیا گیا۔

    حقیقت یہ ہے کہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث سے بدعت حسنہ کے وجود یا جواز پر استدلال کرنا کسی صورت میں درست نہیں ہے۔

    پانچواں شبہ :

    سلف صالحین نے کچھ ایسے اعمال انجام دیئے ہیں جن سے متعلق خاص اور صریح نص وارد نہیں ہے۔ جیسے جمع قرآن اور تصنیف علوم وغیرہ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ شریعت میں بدعت حسنہ کا وجود ہے۔

    ازالہ :

    معلوم ہونا چاہئے کہ وہ چیز بدعت نہیں ہے جس کے الله اور اس کے رسول کی اطاعت ہونے کے بارے میں شرعی دلیل موجود ہو۔

    جہاں تک جمع قرآن کا معاملہ ہے تو اگرچہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی حیات مبارکہ میں ایسا نہیں کیا،مگر آپ نے قرآن مجید کے لکھنے کا حکم دیا، جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:

    لاَتَکْتُبُوْا عَنِّْ غَیْرَ الْقُرْآنِ وَمَنْ کَتَبَ عَنِّْ غَیْرَ الْقُرْآنِ فَلْیَمْحُہُ

    (صحیح مسلم )

    {میری طرف سے قرآن کے سوا کچھ نہ لکھو، جس نے قرآن کے سوا کچھ لکھا ہو اسے مٹا دے}۔

    البتہ جہاں تک ایک مصحف میں دو دفتیوں کے درمیان قرآن مجیدکے جمع کرنے کی بات ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں ایسا اس لئے نہیں کیاکیونکہ کچھ آیات یا کچھ سورتوں کے نازل ہونے یا کچھ آیتوں کے منسوخ ہونے کا احتمال تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد یہ احتمال ختم ہوگیا۔ چنانچہ ابوبکر صنے یہ مبارک عمل انجام دیا۔ پھر عثمان رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو ایک مصحف پر جمع کردیا اور تمام صحابہ کا اس بات پر اجماع ہوگیا۔

    جہاں تک احادیث نبویہ کی تدوین اور علوم شرعیہ کی تصنیف کا سوال ہے تو یہ تبلیغ شریعت کے ضمن میں داخل ہے اور اس کے دلائل واضح اور معلوم ہیں۔
    بہر حال سلف کے وہ اعمال جن سے بدعت حسنہ کے وجود پر استدلال کیا گیا ہے، یا تو وہ سنت کے وسیع مفہوم میں شامل اور داخل ہیں، یا تو کسی شرعی کام کی انجام دہی کا وسیلہ اور ذریعہ ہیں لہذا بدعت نہیں ہیں۔
    یہاں پریہ بات ذہن نشین رہے کہ یہ اختلاف لفظی ہے، ورنہ تمام معتبر اہل علم اس بات پر متفق ہیں کہ تمام بدعات مذمومہ ضلالت ہیں جن کا خلاصہ بیان ہوچکا ہے۔









    Last edited by lovelyalltime; 26 July 2012, 20:19.

  • #2
    Re: بدعت اورقیامت کے دن بدعتی کا حشر

    Click image for larger version

Name:	B-7.gif
Views:	1
Size:	58.4 KB
ID:	2424160Click image for larger version

Name:	B-6.gif
Views:	1
Size:	61.4 KB
ID:	2424159Click image for larger version

Name:	B-5.gif
Views:	1
Size:	51.5 KB
ID:	2424158Click image for larger version

Name:	B-4.gif
Views:	1
Size:	61.5 KB
ID:	2424157Click image for larger version

Name:	B-3.gif
Views:	1
Size:	57.7 KB
ID:	2424156Click image for larger version

Name:	B-2.gif
Views:	1
Size:	60.2 KB
ID:	2424155Click image for larger version

Name:	B-1.gif
Views:	1
Size:	47.0 KB
ID:	2424154
    sigpic

    Comment


    • #3
      Re: بدعت اورقیامت کے دن بدعتی کا حشر

      Originally posted by miski View Post

      AAp bohat acha kam karahey hn ye jo sahab hn Gher Muqalid Lovelyalltimes ye mje kisi madarsey k parhey hoye nahi lagtey balk mje to lagta he ye shar pehlaney k lye is qisam ki post kartey hn inka koi mutala to nahi beharhall cut copy paste ye acha karlete hn
      dosri bat ye hen k ye sahib partye nahi bus Alamgir Hujati baney hoye hn app ko or logo ko b dawat deni chaye k wo is qisam k logon ka mohasba karen jo deen me tafurqa daltey hn. wese to Firqa wariat ki post mana hn magar in sahab ki post kisi ko b nazar nahi atin jo jan boojh k Tafurqey wali post hn mjhe to afsos he.



      سلام میرے بھائی

      بات ہمیشہ دلائل سے کی جاتی ہے

      لکن آپ کے سامنے جب بھی قرآن اور صحیح احادیث

      کی بات کی جاتی ہے تو آپ کو تکلیف ہوتی ہے

      کیوں کہ یہ ہمارے بزرگوں سے ٹکراتی ہیں

      ہم آپ کی طرح تو ھیں نہیں کہ اپنے بزرگوں کو بچا نے کو خاطر قرآن اور صحیح احادیث کو ہی رد

      کر دیں

      یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم لوگوں میں دین ڈھونڈتے ہیں

      ہمیں پتا ہونا چاہیے کہ دین صرف اور صرف قرآن اور صحیح احادیث

      میں ہے

      باقی آپ کی مرضی

      ھدایت اللہ کے ہاتھ میں ہے

      آپ کا بھائی

      Comment


      • #4
        Re: بدعت اورقیامت کے دن بدعتی کا حشر

        Originally posted by miski View Post

        AAp bohat acha kam karahey hn ye jo sahab hn Gher Muqalid Lovelyalltimes ye mje kisi madarsey k parhey hoye nahi lagtey balk mje to lagta he ye shar pehlaney k lye is qisam ki post kartey hn inka koi mutala to nahi beharhall cut copy paste ye acha karlete hn
        dosri bat ye hen k ye sahib partye nahi bus Alamgir Hujati baney hoye hn app ko or logo ko b dawat deni chaye k wo is qisam k logon ka mohasba karen jo deen me tafurqa daltey hn. wese to Firqa wariat ki post mana hn magar in sahab ki post kisi ko b nazar nahi atin jo jan boojh k Tafurqey wali post hn mjhe to afsos he.
        Jenab muqalid Sahab...phir aap apnay hi kisee Imam ka qaul paish ker dain jo 'biddat-e-Hasna' k favour main ho......Firqa wariyat tu aap loog phelatay hain...jo kabhi apny maisl k hal liye Hanfi ho jatay hain...tu kabhi Hanfi aqeeday say ikhtelaaf hoa..tu barelvi ban gaye...kabhi rizvi kabhi Qadri..tu kabhi chishti....!! Lykin Muhammadi (s.a.w) banty hoay aap ku maout atee hai...Na Quran ku kabhi Samjha na Ahadees (s.a.w) ku ahmiyat dee...bus apnay buzurgoon, Imamoon ki batoon kuy hi galay say lagaya hoa hai...!! Aap jaisy loogoon k liye hi Quran ki ye ayaat nazil hoae hain...!!


        قُلْ هَلْ نُنَبِّئُكُمْ بِالْأَخْسَرِينَ أَعْمَالًا
        کہہ دو کیا میں تمہیں بتاؤں جو اعمال کے لحاظ سے بالکل خسارے میں ہیں
        104. الَّذِينَ ضَلَّ سَعْيُهُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَهُمْ يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ يُحْسِنُونَ صُنْعًا
        وہ جن کی ساری کوشش دنیا کی زندگی میں کھوئی گئی اور وہ خیال کرتے ہیں کہ بے شک وہ اچھے کام کر رہے ہیں
        105. أُولَٰئِكَ الَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ وَلِقَائِهِ فَحَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فَلَا نُقِيمُ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَزْنًا
        یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے رب کی نشانیوں کا اور اس کے روبرو جانے کا انکار کیا ہے پھر ان کے سارے اعمال ضائع ہو گئے سو ہم کے لیے قیامت کے دن کوئی وزن قائم نہیں کریں گے سورة الكهف


        Allah-o-Akbar Kabeera, Wal Hamdulillaah-e-Kaseera, Subhan Allah-e-Bukratan-wa-Aseela

        Comment


        • #5
          Re: بدعت اورقیامت کے دن بدعتی کا حشر

          Originally posted by Faisal Sheikh View Post
          [ATTACH]103580[/ATTACH][ATTACH]103579[/ATTACH][ATTACH]103578[/ATTACH][ATTACH]103577[/ATTACH][ATTACH]103576[/ATTACH][ATTACH]103575[/ATTACH][ATTACH]103574[/ATTACH]

          رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
          ہر بدعات گمراہی ہے ور گمراہی آگ ہے...(نسائی )
          ہمارے نبی نے ہر بدعات کو گرہی قرار دیا ہے لفظ "ہر" کا مطلب تمام ہے اس میں تمام چیزیں آ جاتی یہ سب جانتے ہیں اس لفظ کے آ جانے سے یہاں اس می کسی قسم کی تقسیم کی کوئی گنجائش ہی باقی نہیں رہتی مگر لوگ دین میں نئی نئی چیزیں ایجاد کر کے اور اسے بدعت حسنہ کہ کر اسے جائز قرار دیتے ہیں اور لوگوں کو کو گمراہ کرتے ہیں الله ان کو ہدایت دے.
          بدعت حسنہ کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ہے ہاں مگر سنّت حسنہ کے بارےمیں ہمارے نبی نے فرمایا :
          جس نے اسلام میں اچھی سنّت جاری کی اس کے لیے اسکا اجر ہوگا اور ان لوگوں کا اجر بھی جو اس کے بعد اس پر عمل کریں گے بغیر اس کے کہ ان کے اجر و ثواب میں کوئی کمی کی جاۓ۔ ..صحیح مسلم
          آپ نے بعض ایسے کاموں کا ذکر کیا ہے جو کہ جائز ہیں اور نیک عمل ہیں انکو بدعت قرار دینا جائز نہیں . اور بعض ایسے کاموں کا ذکر کیا ہے جو کہ بدعت ہیں انکو نیک عمل قرار دینا جائز نہیں۔۔
          .
          http://www.islamghar.blogspot.com/

          Comment


          • #6
            Re: بدعت اورقیامت کے دن بدعتی کا حشر

            Originally posted by miski View Post

            AAp bohat acha kam karahey hn ye jo sahab hn Gher Muqalid Lovelyalltimes ye mje kisi madarsey k parhey hoye nahi lagtey balk mje to lagta he ye shar pehlaney k lye is qisam ki post kartey hn inka koi mutala to nahi beharhall cut copy paste ye acha karlete hn
            dosri bat ye hen k ye sahib partye nahi bus Alamgir Hujati baney hoye hn app ko or logo ko b dawat deni chaye k wo is qisam k logon ka mohasba karen jo deen me tafurqa daltey hn. wese to Firqa wariat ki post mana hn magar in sahab ki post kisi ko b nazar nahi atin jo jan boojh k Tafurqey wali post hn mjhe to afsos he.
            ap apne in ghair muqallid bhai se bhi poochye k inho ne kahan se copy paste kia hai....
            ap ksi ghair muqallid k baray mai kuch kehne se pehle apni ilmi hasiat ka andaza laga lijye k ap kitna parhe hue hain..
            Alhamdulillah ghair muqallid ksi ki taqleed nhi krtay balkay quran or hadees ko samajh kr us pr amal krtay hain magar ap logon main ye silahiyat nhi hai, jo k hr mumlay mai logon k mohtaj hotay hain. k koi unhe ksi buzurg ka qol batae to un pr amal kren.

            muqallid insan jahil or be aqal hota hai ye mai nhi keh rhi balkay hazrat imam shokani frma rhe hain.
            حضرت امام شوکانی لکھتے ہیں
            تقلید کو اختیار کرنے کے لیے مقلد کا جاہل ، بے عقل ، بے شعور ، اور بے علم ہونا شرط ہے
            کتاب: القول المفید فی أدلۃ الاجتہاد
            مؤلف: محمد بن علي بن محمد الشوكاني (المعروف امام شوکانی)
            صفحہ نمبر 43
            http://www.islamghar.blogspot.com/

            Comment


            • #7
              Re: بدعت اورقیامت کے دن بدعتی کا حشر

              Ap ki takleef ka sabab nai jan saka ke kis liye mujhe ilmi istad ke qaseede sunaye ja rahe hai. maf karna ap ki Khud ki ilmi Hasiyat apki post dekh kar pata chal gaye aur ye mamle ke kon sahe hai kon ghalat is per tu behas he bekar hai ap kio Thread lagate hai jawab me dosra koie thread lagata hai to wohi is ke jawabi dalil hai ap mane ya na mane ye ap ki marzi me mano ya no mano meri aur deeni mamle me bartari sabit karne wale ap kon hai ye ALLAH ka mamla hai aur is ke hikmat jo salo ki ebadat ko RAD kardeta hai aur limhe hi ebadat ko QUBOL tu behes kese yaha ek post dekhi mene aur apni ek post laga di ap is ke jawab me apni laga de simple is that magar ise personal banane ki koshish mat kare aur jawab dena hai tu MISKI sb ko de wo ap ko Khud bata den ge apni post ke bare Firqa wariyat mat phellaye aur ye behas o mubahise ka section nai hai isle ayenda khayal rekhe
              sigpic

              Comment


              • #8
                Re: بدعت اورقیامت کے دن بدعتی کا حشر


                ary janab apki ko bhi lagta hai kafi preshani hai meri post parh kr apne imam ka qol aur reference dena tu apki sazish ka hissa lagta hm kya hai dunya janti hai hamare aqayd khule hai aur hame is per fakhar hai sharm tu ap ko ani chahi ya ke apni apni he hank rahe hai zara meri post parh kar apne se ziyada kisi achi alam ke pas lejao ke kisi ne ye net pr post kiya hai kya sahi phr wo ghalat ka fatwa de du la kar lagadena phr yeha apni mantaq jahrna QURAN aur HADEES ka munkir kon hai pata chal jaye ga persol mat lo is post ko aur ha apke liye bhi italan arz hai ke ye behas o mohasibe ka section nai hai agar behas karni hai tu dosre section me tashreef laye apni ilmi qabliyat waha dikhaye yaha bs jisThread pe etarz ho is ke jawabi post laga de kafi hai jahilo ki tarha behas mat kare ke mere aqayd ka hai aur tere aqayad kya hai. OK


                Note : Arai Karam behas age lejani ho tu section change karlejiye ga warna Thread ki jawabi post hi kafi rehe gi cool man :tasali:
                sigpic

                Comment


                • #9
                  Re: بدعت اورقیامت کے دن بدعتی کا حشر


                  لولی جی

                  آپ نے اپنی پہلی پوسٹ میں ایک جگہ لکھا ہے کہ حضرت ابو بکر صدیق ؓ
                  کی خلافت کی مدت بہت مختصر تھی
                  کیا میں جان سکتا ہوں وہ مدت کتنی تھی





                  Comment


                  • #10
                    Re: بدعت اورقیامت کے دن بدعتی کا حشر

                    Originally posted by Baniaz Khan View Post

                    لولی جی

                    آپ نے اپنی پہلی پوسٹ میں ایک جگہ لکھا ہے کہ حضرت ابو بکر صدیق ؓ
                    کی خلافت کی مدت بہت مختصر تھی
                    کیا میں جان سکتا ہوں وہ مدت کتنی تھی

                    banaiz khan bhai

                    agar aap post ka hawala bhi detay to acha hota

                    lakin koi bat nahin

                    yeh hadees parh laian umeed hai keh aap ko aap kay sawal ka jawab mil jaya ga




                    سنن ابوداؤد:جلد سوم:حدیث نمبر 1221 حدیث مرفوع مکررات 8


                    حَدَّثَنَا سَوَّارُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُمْهَانَ عَنْ سَفِينَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خِلَافَةُ النُّبُوَّةِ ثَلَاثُونَ سَنَةً ثُمَّ يُؤْتِي اللَّهُ الْمُلْکَ أَوْ مُلْکَهُ مَنْ يَشَائُ قَالَ سَعِيدٌ قَالَ لِي سَفِينَةُ أَمْسِکْ عَلَيْکَ أَبَا بَکْرٍ سَنَتَيْنِ وَعُمَرُ عَشْرًا وَعُثْمَانُ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ وَعَلِيٌّ کَذَا قَالَ سَعِيدٌ قُلْتُ لِسَفِينَةَ إِنَّ هَؤُلَائِ يَزْعُمُونَ أَنَّ عَلِيًّا عَلَيْهِ السَّلَام لَمْ يَکُنْ بِخَلِيفَةٍ قَالَ کَذَبَتْ أَسْتَاهُ بَنِي الزَّرْقَائِ يَعْنِي بَنِي مَرْوَانَ

                    سنن ابوداؤد:جلد سوم:حدیث نمبر 1221 حدیث مرفوع مکررات 8


                    سوار بن عبد اللہ، عبدالوارث بن سعید، سعیدبن جمہان، سفینہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ نبوت کی خلافت تیس سال رہے گی پھر اللہ تعالی جسے چاہیں گے اسے ملک یا فرمایا کہ اس کا ملک اسے عطا کریں گے سعید کہتے ہیں کہ سفینہ رضی اللہ تعالی عنہ نے مجھ سے فرمایا کہ تم شمار کرلو حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ کی خلافت دو سال حضرت عمر کی دس سال اور حضرت عثمان کی بارہ سال اور اسی طرح حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی ساڑھے پانچ برس اور چھ ماہ حضرت حسن کی کل ملا کر تیس سال ہوئے سعید کہتے ھیں کہ میں نے حضرت سفینہ سے کہا کہ یہ بنوامیہ کے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ خلیفہ نہیں تھے تو انہوں نے فرمایا کہ ایسا جھوٹ ہے جو بنی زرقاء وبنو امیہ کی چوتڑوں نے نکالا ہے۔
                    Last edited by lovelyalltime; 29 July 2012, 09:51.

                    Comment


                    • #11
                      Re: بدعت اورقیامت کے دن بدعتی کا حشر

                      جنت کے ٹھیکدار




                      بتا میں اللہ کو ایک مانتا ہوں



                      رسولﷺ کو آخری رسول مانتا ہوں



                      قرآن کو آخری کتاب مانتا ہوں



                      بتا خدا نےکہاں کہا کہ جس نے مجھے ایک مانا رسول و کتاب کو آخری مانا میں اُس کو دوزخ میں ضرور ڈالوں گا؟


                      سچ تو یہ ہےکہ تم صرف اور صرف مسلمانوں کو بھٹکانے کے لئے چھوٹی سے چھوٹی بات کو بڑھا چڑھا کے پیش کرتے ہو تاکہ سیدھے سادھے مسلمان اتنے الجھ جائیں کہ وہ مزہب سے دووووو ہوتے چلے جائیں اُنہیں اپنے ہر عمل پر شک ہونے لگےجو فرد کسی نہ کسی طرح خدا اور رسول سے جڑے ہوئے ہیں اُن کا وہ ناطہ ٹوٹ جائے۔




                      :star1:

                      Comment


                      • #12
                        Re: بدعت اورقیامت کے دن بدعتی کا حشر

                        Originally posted by lovelyalltime View Post


                        banaiz khan bhai

                        agar aap post ka hawala bhi detay to acha hota

                        lakin koi bat nahin

                        yeh hadees parh laian umeed hai keh aap ko aap kay sawal ka jawab mil jaya ga




                        سنن ابوداؤد:جلد سوم:حدیث نمبر 1221 حدیث مرفوع مکررات 8


                        حَدَّثَنَا سَوَّارُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُمْهَانَ عَنْ سَفِينَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خِلَافَةُ النُّبُوَّةِ ثَلَاثُونَ سَنَةً ثُمَّ يُؤْتِي اللَّهُ الْمُلْکَ أَوْ مُلْکَهُ مَنْ يَشَائُ قَالَ سَعِيدٌ قَالَ لِي سَفِينَةُ أَمْسِکْ عَلَيْکَ أَبَا بَکْرٍ سَنَتَيْنِ وَعُمَرُ عَشْرًا وَعُثْمَانُ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ وَعَلِيٌّ کَذَا قَالَ سَعِيدٌ قُلْتُ لِسَفِينَةَ إِنَّ هَؤُلَائِ يَزْعُمُونَ أَنَّ عَلِيًّا عَلَيْهِ السَّلَام لَمْ يَکُنْ بِخَلِيفَةٍ قَالَ کَذَبَتْ أَسْتَاهُ بَنِي الزَّرْقَائِ يَعْنِي بَنِي مَرْوَانَ

                        سنن ابوداؤد:جلد سوم:حدیث نمبر 1221 حدیث مرفوع مکررات 8


                        سوار بن عبد اللہ، عبدالوارث بن سعید، سعیدبن جمہان، سفینہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ نبوت کی خلافت تیس سال رہے گی پھر اللہ تعالی جسے چاہیں گے اسے ملک یا فرمایا کہ اس کا ملک اسے عطا کریں گے سعید کہتے ہیں کہ سفینہ رضی اللہ تعالی عنہ نے مجھ سے فرمایا کہ تم شمار کرلو حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ کی خلافت دو سال حضرت عمر کی دس سال اور حضرت عثمان کی بارہ سال اور اسی طرح حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی ساڑھے پانچ برس اور چھ ماہ حضرت حسن کی کل ملا کر تیس سال ہوئے سعید کہتے ھیں کہ میں نے حضرت سفینہ سے کہا کہ یہ بنوامیہ کے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ خلیفہ نہیں تھے تو انہوں نے فرمایا کہ ایسا جھوٹ ہے جو بنی زرقاء وبنو امیہ کی چوتڑوں نے نکالا ہے۔

                        حوالہ یہی تھا کہ اسی تھریڈ کی پہلی پوسٹ

                        خیر جواب کا شکریہ






                        Comment


                        • #13
                          Re: بدعت اورقیامت کے دن بدعتی کا حشر

                          Originally posted by S.A.Z View Post
                          جنت کے ٹھیکدار




                          بتا میں اللہ کو ایک مانتا ہوں



                          رسولﷺ کو آخری رسول مانتا ہوں



                          قرآن کو آخری کتاب مانتا ہوں



                          بتا خدا نےکہاں کہا کہ جس نے مجھے ایک مانا رسول و کتاب کو آخری مانا میں اُس کو دوزخ میں ضرور ڈالوں گا؟


                          سچ تو یہ ہےکہ تم صرف اور صرف مسلمانوں کو بھٹکانے کے لئے چھوٹی سے چھوٹی بات کو بڑھا چڑھا کے پیش کرتے ہو تاکہ سیدھے سادھے مسلمان اتنے الجھ جائیں کہ وہ مزہب سے دووووو ہوتے چلے جائیں اُنہیں اپنے ہر عمل پر شک ہونے لگےجو فرد کسی نہ کسی طرح خدا اور رسول سے جڑے ہوئے ہیں اُن کا وہ ناطہ ٹوٹ جائے۔





                          بات کرنے کا طریقہ سیکھو

                          کیوں سب کو بتا رھے ھو کہ تم مسلمان ھو

                          ہم نے کب کہا کہ آپ مسلمان نہیں ھو

                          ہم میں سے ہر بندہ یہ آپ والا دعوا کرتا ہے

                          لکن اوسے پورا کیسے کرتا ہے کبھی اس پر بھی غور کیا

                          وَ مَا یُؤۡمِنُ اَکۡثَرُہُمۡ بِاللّٰہِ اِلَّا وَ ہُمۡ مُّشۡرِکُوۡنَ ﴿۱۰۶﴾
                          ﴿012:106﴾

                          یہ سوره یوسف کی آیت نمبر ١٠٦ ہے

                          ان میں سے اکثر لوگ باوجود اللہ پر ایمان رکھنے کے بھی مشرک ہی ہیں

                          وَ اِنۡ تُطِعۡ اَکۡثَرَ مَنۡ فِی الۡاَرۡضِ یُضِلُّوۡکَ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ؕ اِنۡ یَّتَّبِعُوۡنَ اِلَّا الظَّنَّ وَ اِنۡ ہُمۡ اِلَّا یَخۡرُصُوۡنَ ﴿۱۱۶﴾
                          ﴿006:116﴾



                          یہ سوره انعام کی آیت نمبر ١١٦ ہے


                          اور دنیا میں زیادہ لوگ ایسے ہیں کہ اگر آپ ان کا کہنا ماننے لگیں تو آپ کو اللہ کی راہ سے بےراہ کر دیں محض بے اصل خیالات پر چلتے ہیں اور بالکل قیاسی باتیں کرتے ہیں۔


                          باقی آیندہ

                          اللہ ہم سب کو دین کی صحیح سمجھ عطا کرے آمین

                          Last edited by lovelyalltime; 29 July 2012, 19:04.

                          Comment


                          • #14
                            Re: بدعت اورقیامت کے دن بدعتی کا حشر

                            میں نے تم سے صرف بنیادی باتیں پوچھی ہیں


                            اور بس

                            اللہ جی سے میری یہی التجا ہے کہ میری موت ایمان پر ہو،اگر ایمان ساتھ لیجانے کی توفیق مل گئی تو بس پھر نیا پار ہے۔ان شاءاللہ

                            اللہ پر اس کی کتابوں پر اس کے رسولوں پر قیامت کے دن پر اور تقدیر کے پورا ہونے پر ایمان رکھنے والے فرد کا معاملہ اللہ رب العزت اور بندے کے درمیان ہیں

                            آپ جناب بیچ میں کمیشن ایجنٹ نہ ہی بنیں تو بہتر ہے۔
                            :star1:

                            Comment


                            • #15
                              Re: بدعت اورقیامت کے دن بدعتی کا حشر

                              Originally posted by s.a.z View Post

                              اللہ پر اس کی کتابوں پر اس کے رسولوں پر قیامت کے دن پر اور تقدیر کے پورا ہونے پر ایمان رکھنے والے فرد کا معاملہ اللہ رب العزت اور بندے کے درمیان ہیں


                              تو
                              پھر سب کو کیوں بتا رھے ھو
                              کہ
                              تم مسلمان ھو

                              Originally posted by s.a.z View Post
                              جنت کے ٹھیکدار




                              بتا میں اللہ کو ایک مانتا ہوں



                              رسولﷺ کو آخری رسول مانتا ہوں



                              قرآن کو آخری کتاب مانتا ہوں



                              بتا خدا نےکہاں کہا کہ جس نے مجھے ایک مانا رسول و کتاب کو آخری مانا میں اُس کو دوزخ میں ضرور ڈالوں گا؟


                              سچ تو یہ ہےکہ تم صرف اور صرف مسلمانوں کو بھٹکانے کے لئے چھوٹی سے چھوٹی بات کو بڑھا چڑھا کے پیش کرتے ہو تاکہ سیدھے سادھے مسلمان اتنے الجھ جائیں کہ وہ مزہب سے دووووو ہوتے چلے جائیں اُنہیں اپنے ہر عمل پر شک ہونے لگےجو فرد کسی نہ کسی طرح خدا اور رسول سے جڑے ہوئے ہیں اُن کا وہ ناطہ ٹوٹ جائے۔







                              Comment

                              Working...
                              X