Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

جمعہ کے دن روزہ رکھنا اگر کسی نے خالی ایک جمعہ کے دن کے روزہ کی نیت کر لی تو اسے توڑ

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • جمعہ کے دن روزہ رکھنا اگر کسی نے خالی ایک جمعہ کے دن کے روزہ کی نیت کر لی تو اسے توڑ


    حدیث نمبر: 1984

    حدثنا أبو عاصم،‏‏‏‏ عن ابن جريج،‏‏‏‏ عن عبد الحميد بن جبير،‏‏‏‏ عن محمد بن عباد،‏‏‏‏ قال سألت جابرا ـ رضى الله عنه ـ نهى النبي صلى الله عليه وسلم عن صوم يوم الجمعة قال نعم‏.‏ زاد غير أبي عاصم أن ينفرد بصوم‏.‏

    ہم سے ابوعاصم نے بیان کیا، ان سے ابن جریج نے، ان سے عبدالحمید بن جبیر نے اور ان سے محمد بن عباد نے کہ میں نے جابر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہاں! ابوعاصم کے علاوہ راویوں نے یہ اضافہ کیا ہے کہ خالی (ایک جمعہ ہی کے دن) روزہ رکھنے سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا۔


    حدیث نمبر: 1985

    حدثنا عمر بن حفص بن غياث،‏‏‏‏ حدثنا أبي،‏‏‏‏ حدثنا الأعمش،‏‏‏‏ حدثنا أبو صالح،‏‏‏‏ عن أبي هريرة ـ رضى الله عنه ـ قال سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول ‏"‏ لا يصومن أحدكم يوم الجمعة،‏‏‏‏ إلا يوما قبله أو بعده ‏"‏‏.‏

    ہم سے عمر بن حفص بن غیاث نے بیان کیا، کہا مجھ سے میرے باپ نے بیان کیا، ان سے اعمش نے بیان کیا، ان سے ابوصالح نے بیان کیا اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی بھی شخص جمعہ کے دن اس وقت تک روزہ نہ رکھے جب تک اس سے ایک دن پہلے یا اس کے ایک بعد روزہ نہ رکھتا ہو۔


    حدیث نمبر: 1986

    حدثنا مسدد،‏‏‏‏ حدثنا يحيى،‏‏‏‏ عن شعبة،‏‏‏‏ ح‏.‏ وحدثني محمد،‏‏‏‏ حدثنا غندر،‏‏‏‏ حدثنا شعبة،‏‏‏‏ عن قتادة،‏‏‏‏ عن أبي أيوب،‏‏‏‏ عن جويرية بنت الحارث ـ رضى الله عنها ـ أن النبي صلى الله عليه وسلم دخل عليها يوم الجمعة وهى صائمة فقال ‏"‏ أصمت أمس ‏"‏‏.‏ قالت لا‏.‏ قال ‏"‏ تريدين أن تصومي غدا ‏"‏‏.‏ قالت لا‏.‏ قال ‏"‏ فأفطري ‏"‏‏.‏

    ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے، (دوسری سند) اور امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا کہ مجھ سے محمد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے غندر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے قتادہ نے، ان سے ابوایوب نے اور ان سے جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے یہاں جمعہ کے دن تشریف لے گئے، (اتفاق سے) وہ روزہ سے تھیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر دریافت فرمایا کے کل کے دن بھی تو نے روزہ رکھا تھا؟ انہوں نے جواب دیا کہ نہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کیا آئندہ کل روزہ رکھنے کا ارادہ ہے؟ جواب دیا کہ نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر روزہ توڑ دو۔ حماد بن جعد نے بیان کیا کہ انہوں نے قتادہ سے سنا، ان سے ابوایوب نے بیان کیا اور ان سے جویریہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا اور انہوں نے روزہ توڑ دیا۔

    کتاب الصیام صحیح بخاری

  • #2
    Re: جمعہ کے دن روزہ رکھنا اگر کسی نے خالی ایک جمعہ کے دن کے روزہ کی نیت کر لی تو اسے

    :jazak:
    is hadees k log ghalat matlab ley jate hain
    kuch to kehte hain Eid jumme ki hogi to 2 khutbey honge bla bla bla ....

    Comment

    Working...
    X