Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

خواتین اسلام کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی نصیحتیں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • خواتین اسلام کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی نصیحتیں


    بسم اللہ الرحمن الرحیم





    خواتین اسلام کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی نصیحتیں



    خواتین اسلام کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی نصیحتیں
    فرمانِ الہٰی ہے :۔
    1(اے نبی صلی اللہ علیہ و سلم ) مومن عورتوں سے کہہ دیجئے کہ وہ اپنی نظر یں نیچی رکھیں ، اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں ۔(النور24:آیت31)
    2 اپنی زیب وزینت کا اظہار نہ ہونے دیں۔(النور24:آیت31)
    3 اپنی اوڑھنیاں اپنے سینوں پر ڈالے رہیں۔(النور24:آیت31)
    4 ( غیر محرموں سے) نرم لہجہ میں بات نہ کرو ۔(الاحزاب33:آیت32)
    5 نماز کی پابندی کرو، زکوٰۃ کی ادائیگی کرو۔(الاحزاب33:آیت32)
    6 اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو۔(الاحزاب33:آیت32)

    رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا :۔
    1 ایسے راستوں پر نہ چلیں جہاں مردوں کی ریل پیل ہوبلکہ کنارے کنارہ چلتے ہوئے راستہ طے کریں۔(ابوداؤد)
    2 غیر محرم مردوں سے تنہائی میں نہ ملیں اس لئے کہ اس وقت تیسرا شیطان ہوتا ہے۔(جو برائی کروانے کی بھرپور کوشش کرتا ہے)۔(ابوداؤد)
    3 دیور ، جیٹھ وغیرہ سے بھی تنہائی میں نہ ملیں۔(بخاری)
    4 غیر محرم کے ساتھ سفر سے اجتناب کریں۔(بخاری)
    5بازار بد ترین جگہ ہے (بلا ضرورت بازار نہ جائیں)۔(مسلم)
    6خوشبو لگا کر اور باریک لباس پہن کر گھر سے نہ نکلیں اس لئے کہ یہ عریانی اور دعوتِ گناہ ہے ۔(مسلم)
    7اپنے شوہر کی برائیاں بیان نہ کریں۔(بخاری)
    8اپنے شوہر کی نافرمانی نہ کریں۔(نسائی)
    9 شوہر کی عدم موجودگی میں اپنی عزت، مال و اولاد کی حفاظت کریں۔(حاکم)
    مندرجہ بالا نصیحتوں پر عمل کرنے سے مسلمان عورتیں جنت کی حقدار بن سکتی ہیں جو کہ یقینی کامیابی ہے ۔ ’’جسے آگ سے بچا کر جنت میں داخل کردیا گیا وہ یقیناًکامیاب ہوگیا۔‘‘(اٰلِ عمران3آیت185)

    Last edited by lovelyalltime; 7 July 2012, 22:56.

  • #2
    Re: خواتین اسلام کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی نصیحتیں

    /*/

    Comment


    • #3
      Re: خواتین اسلام کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی نصیحتیں

      :jazak:

      Comment

      Working...
      X