Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

روزوں کے متعلقہ ضعیف روایات کا جائزہ

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • روزوں کے متعلقہ ضعیف روایات کا جائزہ

    روزوں کے متعلقہ ضعیف روایات کا جائزہ

    1:’’روزہ رکھو صحت مند بن جاؤ گے‘‘۔
    ضعیف:شیخ ناصر الدین البانی ؒ نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے۔(السلسۃ الضعیفہ:۲۵۳)
    2:’’ہر چیز کی زکوۃ ہے اور جسم کی زکوۃ روزہ ہے‘‘۔
    ضعیف:شیخ البانی ؒ نے اس روایت کو ضعیف کہا ہے(ضعیف الجامع الصغیر:۳۵۸۲)
    3:’’روزے دار کا ہر بال اس کے لیے تسبیحات بیان کرتا ہے اور روزِ قیامت روزے دارمردوں اور عورتوں کے لیے عرش کے نیچے سونے کا دستر خواں بچھایا جائے گا‘‘۔
    موضوع:امام شوکانی ؒ،امام ابنِ عراق اورعلامہ طاہر پٹنیؒ نے ذکر فرمایا ہے کی اس کی سند میں ابو عصمہ نوع بن مریم راوی وضاع(حدیثیں گھڑنے والا )ہے۔الفوائد المجموعہ ص:۹۰،تذکرہ الموضوعات ص:۷۰، تنزیعہ الشریعہ۲/۲۰۰۔
    4:روزہ دار ہر لمحہ عبادت میں ہوتا ہے خواہ وہ اپنے بسترپر سویا ہی ہو‘‘
    ضعیف:شیخ البانی ؒ نے اس کو ضعیف کہا ہے(السلسۃ الضعیفہ:۶۵۳)
    5:’’رمضان کے ہر روز اللہ تعالیٰ چھ لاکھ افراد کو جہنم سے آزاد کر تے ہیں‘‘
    باطل:علامہ طاہر پٹنی ؒ نے نقل فرمایا ہے کہ امام ابن حبان نے کہا یہ روایت باطل ہے اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔(تذکرہ الموضوعات:ص۷۰
    )

Working...
X