Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

كفار كے برتنوں ميں كھانا تناول كرنے كا حكم كيا ہے ؟

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • كفار كے برتنوں ميں كھانا تناول كرنے كا حكم كيا ہے ؟



    شيخ محمد بن صالح العثيمين رحمہ اللہ سے درج ذيل سوال دريافت كيا گيا:

    كفار كے برتنوں ميں كھانا تناول كرنے كا حكم كيا ہے ؟

    شيخ رحمہ اللہ كا جواب تھا:

    " رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:


    " تم ان كے برتنوں ميں مت كھاؤ، ليكن اگر تمہيں ان كے علاوہ دوسرے برتن نہ مليں تو انہيں دھو كر ان ميں كھا لو "



    رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے يہ اس ليے فرمايا كہ مسلمان كفار كے ساتھ اختلاط سے دور رہے، وگرنہ اس ميں سے پاكيزہ طاہر ہے: يعنى اگر اس ميں كھانا پكايا جائے يا كوئى اور چيز تو وہ پاك ہے، ليكن نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے چاہا كہ ہم ان كے ساتھ اختلاط نہ كريں، اور ان كے برتن ہمارے برتن نہ ہوں.
    اس ليے رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:


    " تم ان ميں مت كھاؤ ليكن اگر اس كے علاوہ تمہيں كوئى اور برتن نہ مليں تو انہيں دھو كر ان ميں كھا لو "



    اور انسان كفار سے جتنا بھى دور رہے اتنا ہى اس كے ليے بہتر ہے، اس ميں كوئى شك نہيں.
    ديكھيں: مجموع فتاوى الشيخ ابن عثيمين ( 15 ) سوال نمبر ( 1181 ).
    الاسلام سوال و جواب


  • #2
    Re: كفار كے برتنوں ميں كھانا تناول كرنے كا حكم كيا ہے ؟

    کیا ہندو ،سکھ کے ساتھ ہاتھ ملانا چاہئے؟؟؟؟
    اگر وہ ہاتھ آگے بڑھا دے تو کیا کیا جائے
    پلیز جواب دینے کے بعد مجھے آگاہ ضرور کیجئے گا
    میں ایسی جگہ کام کرتاہوں جہاں ہندو سکھ موجود ہیں اور زہنی طور پر الجھن کا شکار ہوجاتا ہوں
    :star1:

    Comment

    Working...
    X