Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اور اطاعت ِ 

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اور اطاعت ِ 

    صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اور اطاعت ِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم

    صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت وفرمانبرداری کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا جیسا کہ ان واقعات سے معلوم ہوتا ہے
    1- حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اس کے ہاتھ سے اتارا اور پھینک دیا اور ارشادفرمایا :
    (یَعْمِدُ أَحَدُکُمْ إِلٰی جَمْرَۃٍ مِنْ نَّارٍ فَیَجْعَلُہَا فِیْ یَدِہٖ)

    پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چلے گئے تو اس آدمی سے کہا گیا : اپنی انگوٹھی اٹھا لو ، اور اس سے فائدہ اٹھاؤ ۔ اس نے کہا :
    لاَ وَاﷲِ ! لاَ آخُذُہُ أَبَدًا وَقَدْ طَرَحَہُ رَسُوْلُ اﷲِ ﷺ

    2- حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
    (إِنَّ اﷲَ عَزَّوَجَلَّ یَنْہَاکُمْ أَنْ تَحْلِفُوْا بِآبَائِکُمْ) [ بخاری : ۶۶۴۷ ، مسلم : ۱۶۴۶ ]

    حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ یہ حدیث بیان کرکے فرماتے ہیں :
    فَوَاﷲِ مَا حَلَفْتُ بِہَا مُنْذُ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اﷲِﷺ نَہٰی عَنْہَا ذَاکِرًا وَلاَ آثِرًا

    3- اور حضرت عبد اللہ بن عامر بن ربیعہ بیان کرتے ہیں کہ :

    (إِذَا سَمِعْتُمْ بِہٖ بِأَرْضٍ فَلاَ تَقْدَمُوْا عَلَیْہِ ، وَإِذَا وَقَعَ بِأَرْضٍ وَأَنْتُمْ بِہَا فَلاَ تَخْرُجُوْا فِرَارًا مِنْہُ)
    [بخاری : ۵۷۳۰ ، ۶۹۷۳ ، مسلم : ۲۲۱۹ ]
    اور حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ جب اپنی کسی رائے کے مقابلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سنتے تو فوراً اپنی رائے سے رجوع فرما لیتے اور حدیث ِرسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق ہی فیصلہ فرماتے۔
    جیسا کہ یحییٰ بن سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں کہ:
    [ الرسالہ للامام الشافعی : ص ۴۲۲ ]
    4- اور حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے جب حجر اسود کو بوسہ دیا تو فرمایا :
    أَمَا وَاﷲِ ! إِنِّیْ لَأعْلَمُ أَنَّکَ حَجَرٌ لاَ تَضُرُّ وَلاَ تَنْفَعُ ، وَلَوْ لاَ أَنِّیْ رَأَیْتُ رَسُوْلَ اﷲِ ﷺ یُقَبِّلُکَ مَا قَبَّلْتُکَ

    پھر فرمانے لگے :
    مَا لَنَا وَلِلرَّمَلِ ! إِنَّمَا کُنَّا رَائَ یْنَا الْمُشْرِکِیْنَ ، وَقَدْ أَہْلَکَہُمُ اﷲُ ،ثُمَّ قَالَ : شَیْئٌ صَنَعَہُ رَسُوْلُ اﷲُﷺ فَلاَ نُحِبُّ أَنْ نَتْرُکَہُ[ بخاری : ۱۶۰۵ ، مسلم : ۱۲۷۰ ]

  • #2
    Re: صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم اور اطاعت ِ

    jazakAllah khair

    Comment

    Working...
    X