Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

فضائل تلاوت قرآن پاک

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • فضائل تلاوت قرآن پاک

    Last edited by *Rida*; 18 June 2012, 23:03.
    For New Designers
    وَ بَارِکْ لِيْ فِيْمَا أَعْطَيْتَ

  • #2
    Re: فضائل تلاوت قرآن پاک

    jazakAllah khair

    Comment


    • #3
      Re: فضائل تلاوت قرآن پاک

      Originally posted by *Rida* View Post
      اسلام و علیکم

      حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول ہے کہ جس شخص نے نماز میں کھڑے ہوکر کلام پاک پڑھا اس کو ہر حرف پر 100 نیکیاں ملیں گی اور جس شخص نے نماز میں بیٹھ کر پڑھا اس کیلئے ہر حرف پر 50 نیکیاں ملیں گی جس نے بغیر نماز کے وضو کے ساتھ پڑھا اس کیلئے 25نیکیاں اور جس نے بغیر وضو پڑھا اس کیلئے ہر حرف پر 10 نیکیاں اور جو شخص پڑھے نہیں بلکہ کان لگا کر یعنی توجہ سے سنے اس کیلئے ہر حرف پر ایک نیکی لکھی جائے گی۔ (فضائل قرآن)
      ایک اور حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تین آیات جن کو تم میں سے کوئی نماز میں پڑھے یہ تین حاملہ بڑی اور موٹی اونٹنیوں سے افضل ہے۔ (صحیح مسلم)
      نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا نماز میں قرآن کی تلاوت بغیر نماز کی تلاوت سے افضل ہے اور بغیر نماز کی تلاوت تسبیح و تکبیر سے افضل ہے اور تسبیح کرنا صدقہ سے افضل ہے اور صدقہ دینا روزہ سے افضل اور روزہ بچاو ہے آگ سے۔ (بیہقی)
      رات کو تلاوت قرآن کا اجرا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص 10 آیات کی تلاوت کسی رات میں کرے وہ اس رات غافلین میں سے شمار نہیں ہوگا۔
      جو شخص 100 آیات کی تلاوت کسی رات میں کرے وہ باادب اور تابع دار لوگوں میںلکھا جائے گا جو شخص 200 آیات کی تلاوت کرے تو اس سے قرآن (اپنی تلاوت کے بارے میں )جھگڑا نہیں کرے گا۔ (بیہقی)
      جس نے رات کو 300 آیات پڑھیں اس کے متعلق اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرماتے ہیں کہ اے میرے فرشتو! میرے بندے نے اپنے نفس کو مشقت میں ڈالا میں تمہیں گواہ بناتا ہوں کہ میں نے یقینا اس کو بخش دیا۔ (مسند ابی یعلیٰ)
      اللہ کے راستے میں تلاوت کا اجرو ثواب:حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے جس نے قرآن مجید کی تلاوت اللہ کے راستے میں (اعلائے کلمة اللہ کیلئے) کی اس کو (قیامت کے دن) صدیقین� شہداءصالحین کی معیت حاصل ہوگی۔ (احمد)
      jaza k Allah , Subhan Allah

      Comment

      Working...
      X