Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

دوزخ سے نکال کر جنت بھیجے جانا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • دوزخ سے نکال کر جنت بھیجے جانا

    حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
    دوزخیوں میں سے اس آخری نکلنے والے کواور آخرمیں اہلِ جنت میں شامل ہونے والوں میں اس آدمی کومیں جانتا ہوں جودوزخ سے سرین کے بل گھسٹ کرنکلے گا، اللہ تبارک وتعالیٰ فرمائیں گے جاجنت میں داخل ہوجا، جب وہ اس کے پاس پہنچے گا تواس کے خیال میں یہ ڈالا جائے گا کہ وہ بھری ہوئی ہے چنانچہ وہ لوٹ کرعرض کریگا یارب وہ تومجھے سب بھری ہوئی نظر آرہی ہے، اللہ تعالی ارشاد فرمائیں گے جاجنت میں داخل ہوجا تجھے دنیا کے برابر اور اس سے مزید دس گنا جنت دی جاتی ہے وہ عرض کریگا آپ مالک الملک ہوکر مجھ سے مذاق کررہے ہیں (حالانکہ یہ مذاق نہیں ہوگا؛ بلکہ حقیقت ہوگی، حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ) میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھا کہ آپ اتنا ہنسے کہ آپ کی ڈاڑھیں مبارک نظر آنے لگیں کہا جاتا تھا کہ یہ شخص اہل جنت میں سب سے کم مرتبہ پرفائز ہوگا


    بخاری شریف

    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

  • #2
    Re: دوزخ سے نکال کر جنت بھیجے جانا

    :jazak:
    For New Designers
    وَ بَارِکْ لِيْ فِيْمَا أَعْطَيْتَ

    Comment

    Working...
    X