Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

علم غیب سے متعلقہ علوم

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • علم غیب سے متعلقہ علوم




    علم غیب سے متعلقہ علوم


    فال گیری:

    علم نجوم:
    اس ذریعہ کے علاوہ غیب کے حالات معلوم کرنے کے لیے عرب میں مزید دو طریقے مروج تھے۔ایک یہ تھا کہ لوگ ستاروں کی گردش سے آئندہ کے حالات معلوم کرتے اور انسانی زندگی پر ان کی گردش کے اثرات کو تسلیم کرتےتھے اور یہ ایسا پرانا طریقہ تھا۔جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانے سے بھی پہلے چلا آرہا تھا۔چنانچہ ؁ ۶ھ صلح حدیبہ کے سال)آپﷺ نے حدیبہ کے مقام پر چودہ سو صحابہ سمیت پڑاؤ ڈالا۔تو ایک رات بارش ہوئی۔توآپﷺ نے صبح کی نماز کے بعد صحابہ کو مخاطب کرکے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ یوں فرماتے ہیں جس نے یہ سمجھا کہ بارش اللہ کے فضل اور اس کی مہربانی سے ہوئی ہے وہ مجھ پر ایمان رکھتا ہے اور ستاروں کا منکر ہے اور جس نے یوں کہا کہ فلاح ستارے کے فلاں برج اور فلاں نچھتر میں داخل ہونے سے بارش ہوئی اس کا ایمان ستاروں پر ہے اور اس نے میرے ساتھ کفر کیا(۱)
    اور اس کا نام نجوم پرستی ہے جس میں اہل بابل گرفتار تھے اور حضرت ابراہیمؑ نے اس قسم کے شرک کا بھی رد کیا۔
    کہانت:
    عرب میں تیسرا مروج طریقہ کہانت تھا۔کاہن حضرات لوگوں کو غیب کی خبریں بتا کرتے تھے اور معاشرہ کے معزز اور معتبر افرادشمار ہوا کرتے تھے۔اس غرض کے لیے بڑے بڑے لوگ دور دور سے ان کے آستانوں پر آتے اور گرانقدر نذرانے پیش کرتے تھے اور حد یہ ہے کہ بعض کاہنوں سےبعض اہم مقدمات کے فیصلے بھی کروائے جاتے تھے،ایسا عقیدہ چونکہ اللہ پر توکل اور ایمان کے منافی ہے۔اس پیشہ اور اس سے حاصل ہونےوالی کمائی کو رسول اللہﷺ نے حرام قرار دیا (۲)




    مذکورہ روایت میں کاہن کی کمائی کی حرمت واضح کی گئی ہے۔
    اس آیت اور احادیث سے واضح ہوتا ہے کہ جو پیشے بھی غیب کی خبریں دنیے سےتعلق رکھتے ہیں وہ حرام ہیں خواہ وہ علم نجوم ہو یا جوتش،رمل و جفر،کہانت سے متعلق ہوں
    حواشی:
    (۱)صحیح بخاری۔کتاب المغازی،حدیث نمبر:۴۱۴۷
    (۲)صحیح بخاری،کتاب البیوع،حدیث نمبر:۲۲۳۷
    (۳)صحیح مسلم،کتاب تحریم الکھانۃ و ایثان الکھان،حدیث نمبر:۲۲۳۰
    (۴):ابوداؤد،کتاب الطب،باب فی الکاہن ،حدیث نمبر:۳۹۰۴
    (۵) مشکوۃ کتاب الطب و الرقی،حدیث نمبر:۴۶۰۴
    (۶)صحیح بخاری ،کتاب مناقب الانصار،باب الایام الجاھلیۃ،حدیث نمبر:۳۸۴۲
Working...
X