بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ* اللہ وبرکاتہ۔۔۔وبعد!۔
ضعیف احادیث جنہیں ہمارے معاشرے کے جاہل خطباء اور واعظین اپنی تقریروں میں پر زور انداز میں بیان کرتے ہیں۔اور
پھر عوام جس طرح سنتے ہیں ویسے ہی عمل شروع کر دیتے ہیں۔جس سے بدعات کا ظہور ہوتا ہے۔حالانکہ انکی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر افتراءو کذب بیانی کے علاوہ کچھ حقیقت نہیں ہوتی۔۔ایسی مشہور احادیث کہ جن کی حقیقت پڑھ کر عقل دنگ رہ جائے
مشہور صحیح* حدیث یوں ہے :
من كذب على متعمدا فليتبوأ مقعده من النار
اردو ترجمہ :
جس نے جان بوجھ کر میری طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کی تو وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔
حوالہ جات :
صحیح بخاری ، کتاب الجنائز : صحیح بخاری ، کتاب العلم : صحیح مسلم ، کتاب المقدمہ
اس سلسلے کو شروع کرنے کا مقصد ، احادیث سے متعلق ساتھیوں *کی معلومات میں اضافہ کرنا ہے تاکہ موضوع اور ضعیف احادیث کی ہم تمام کو پہچان ہو سکے اور یوں ان روایات کی تبلیغ سے محفوظ رہا جا سکے ۔ان شاءاللہ۔
Comment