Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اعرابی کاعجیب خواب

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • اعرابی کاعجیب خواب



    اعرابی کاعجیب خواب

    ایک اعرابی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیااے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم!
    میں نے خواب میں دیکھا کہ میرا سر کاٹا گیا ہے پھر وہ لڑھکتا ہوا جا رہا ہے اور میں اس کے پیچھے پیچھے دوڑتا ہوں , حتی کہ میں نے اس کو پکڑ کر اپنی جگہ پر دوبارہ لگا یا-
    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی بات سن کر ہنس پڑے-

    پھر فرمایا: جب تم میں سے کسی کے ساتھ اس کے خواب میں شیطان کھیلے تو اپنے اس خواب کا لوگوں سے تذکرہ نہ کیا کرے-


    (صحیح مسلم ، سنن ابن ماجہ ، مسند احمد)



    یہ توہوا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مزاح


    اب چونکہ ہمارا موضوع ہے(مسکراہٹ کے سہارےاصلاح کریں) تو اسی لحاظ سے برے خواب کے متعلق پیارے رسول صلی اللہ کی چند تعلیمات بھی بطور اصلاح پیش خدمت ہیں-
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
    1. [*=right]اچھے خواب اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں
      [*=right]برے خواب شیطان کی طرف سے ہوتے ہیں -
      [*=right]جب برایا ناپسندیدہ خواب دیکھے تو اپنی بائیں جانب تین مرتبہ تھوک دے -
      [*=right]جس پہلو(کروٹ )پرلیٹا ہوا تھا اسے تبدیل کر لے ۔
      [*=right]اللہ تعالی سے اس کی بہتری کا سوال کرے-
      [*=right]اس کے شر سے اللہ کی پناہ مانگے-
      [*=right]اپنا برا خواب کسی کو بیان نہ کرے-
      [*=right]


    صحیح مسلم میں حضرت ابوسلمہ انہی تمام مفہوم کی ایک حدیث بیان کرنے کے بعد فرماتے ہیں کہ:
    جب سے میں نے یہ حدیث سنی ہے میں ایسے خواب بھی دیکھتا جو مجھ پر پہاڑ سے بھی زیادہ وزنی ہوتے لیکن میں ان کی پرواہ نہ کرتا تھا۔





    تو آپ بھی ان امور پر عمل کرنے کا وعدہ کیجیئے- ان شاء اللہ







  • #2
    Re: اعرابی کاعجیب خواب

    :jazak:
    For New Designers
    وَ بَارِکْ لِيْ فِيْمَا أَعْطَيْتَ

    Comment


    • #3
      Re: اعرابی کاعجیب خواب

      subhanAllah

      Comment

      Working...
      X