شہد سے علاج کرنے کا بیان اور اللہ تعالیٰ كا فرمانا كه اس میں شفاء ہے
عیاش بن ولید، عبدالاعلی سعید، قتادہ، ابوالمتوکل، ابوسعید سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میرے بھائی کو
پیٹ کی بیماری ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کو شہد پلا، پھر دوسری بار آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کو شہد پلا، پھر (تیسری بار) آیا اور عرض
کیا کہ میں نے پلایا (لیکن فائدہ نہیں ہوا) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ سچا ہے، اور تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے
، اسکو شہد پلا، چنانچہ اس نے پھر شہد پلایا تو وہ تندرست ہوگیا۔
صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 651

Comment