***بسم اللہ الرحمن الرحیم***
مسلمان کے مسلمان پر 6 حقوق ہیں
مسلمان کے مسلمان پر 6 حقوق ہیں
حَقُّ الْمُسْلِمِ عَلَی الْمُسْلِمِ سِتٌّ، قِیْلَ: مَا ھِیَ یَا رَسُوْ لُ اللهِ؟ قَالَ: اِذَا لَقِیْتَہُ فَسَلِّمْ عَلَیْہِ، وَاِذَا دَعَاکِ فَاَجِبْہُ، وَاِذِا سْتَنْصَحَکِ فَانْصَحْ لَہُ، وَاِذَا عَطَسَ فَحَمِدَ اللهَ فَشَمِّتْہُ، وَاِذَا مَرِضَ فَعُدْہُ، وَاِذَا مَاتَ فَاتْبَعْہُ (مسند احمد: ٢/٣٧٢، رقم:٨٨٣٢)
''مسلمان کے مسلمان پر 6 حقوق ہیں؛ پوچھا گيا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وہ کون سے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
١۔ جب اس سے ملو تو اس کو سلام کرو۔
٢۔ جب وہ تمہیں بلائے (دعوت دے) تو اس کی دعوت پر لبیک کہو۔
٣۔ جب وہ تجھ سے مشورہ چاہے تو اسے مشورہ دو۔
٤۔ جب اس کو چھينک آئے، وہ الحمدللّٰہ کہے تو تم اس کے جواب میں يرحمک اللّٰہ (اللہ تم پر رحم کرے) کہو۔
٥۔ جب وہ بیمار ہو جائے تو اس کی عیادت کرو۔
٦۔ جب اس کا انتقال ہو جائے تو اس کے جنازے میں شريک ہو'' ۔
یہ چھہ حقوق ذکر کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ صرف اتنے ہی حقوق ہم پر عائد ہوتے ہیں، بلکہ یہ چھہ ایسے ہیں کہ ایک مسلمان کو اٹھتے بیٹھتے، چلتے پھرتے، ان سے واسطہ پڑتا ہے۔ اس لیے جو شخص ان حقوق کے معاملے میں خیر خواہ ثابت ہو جائے ان شاء اللہ امید کی جاسکتی ہے کہ وہ باقی تمام معاملات میں بھی نصیحت اور خیر خواہی اختیار کرے گا۔
اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے اندر صحیح معنوں میں نصح اور خیر خواہی کا جذبہ پیدا کرے،
آمین ثم آمین

Comment